سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی عظمت و فضیلت آپ ﷺ کا خلق عظیم ہے۔ پورے قرآن کو آپ ﷺ کا خلق قرار دیا گیا ہے۔ آپ ﷺ کے مخالف بھی آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ کے معترف تھے۔ آپ ﷺ گفتگو، اٹھنے، بیٹھنے، سونے، جاگنے، معاملات اور عبادات ہر حوالے سے متوازن شخصیت کے مالک تھے۔ آپ ﷺ کمزورں کے مفادات کے محافظ تھے۔ آپ ﷺ نے یتیموں کے سر پر ہاتھ رکھا، آپ ﷺ وعدے کے پکے تھے۔ آپ ﷺ امانت و دیانت میں اپنی مثال آپ تھے۔ آپ ﷺ صادق و امین تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ ضیافتِ میلاد میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لیے فاتحہ خوانی ہوئی۔ اس موقع پر جی ایم ملک نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے بلندی درجات کے لیے دعا کرائی۔ ضیافت میلاد میں علامہ حافظ وقار قادری نے میلاد مصطفیٰ کے موضوع پر خطاب کیا۔
منہاج القرآن لوئرسندھ کے زیراہتمام حیدرآباد پریس کلب ہال میں 10 روزہ ڈپلومہ ان قرآن سٹیڈیز کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت منہاج القرآن سندھ کے نائب صدر محمد عامر خواجہ نے کی۔ تقریب میں پاکستان پییلز پارٹی کے سینٹر مولا بخش چانڈیو مہمان خصوصی تھے۔ منہاج القرآن لوئر سندھ کے سرپرست یونس القادری، ناظم مشتاق احمد قائم خانی، سید مبشر علی شاہ اور منہاج القرآن کے مرکزی اسکالر علامہ محمود مسعود، علامہ محمد سرفراز قادری، باجی نسرین جمشید اور بڑی تعدار میں خواتین و حضرات نے بھی شرکت کی۔
حریک منہاج القرآن حیدرآباد کے انتہائی وفادارو مخلص کارکن اور شیخ الاسلام کے فیض یافتہ اور 35 سال سے منہاج القرآن کے تاحیات رفیق محمد یونس القادری انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے محمد یونس القادری کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
ماہ ربیع الاول کی آمد اور جشن میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر ضیافت میلاد کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ پر یکم ربیع الاول سے 11 ربیع الاول تک ہر شب نماز عشاء کے بعد ضیافت میلاد باقاعدہ منعقد ہوتی ہے۔ اس سلسلہ میں یکم ربیع الاول کو ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے بعد ضیافت میلاد کا آغاز ہو گیا۔
ماہ ربیع الاول کی آمد اور میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر خوبصورت چراغاں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ماہ ربیع الاول کی آمد پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ، مینارۃ السلام گوشہ درود، جامع شیخ الاسلام، القادریہ ہاؤس، کالج آف شریعہ اور ملحقہ عمارات نہایت خوبصورت چراغاں کیا گیا ہے۔
منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول پر مشعل بردار ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، صدر لاہور رانا نفیس حسین قادری، عزیز بھٹی ٹاؤن کے صدر شہباز بھٹی قادری اور اشتیاق حنیف مغل نے کی، ریلی میں سجی ہوئی بگھیوں پر بڑی تعداد میں بچے سوار تھے، خوبصورت سفید گھوڑے بھی ریلی کے ساتھ ساتھ چلتے رہے۔ ریلی کے شرکاء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی پیغام سنایا جاتا رہا، ریلی شالامار لنک روڈ پر نکالی گئی، ریلی کے شرکاء کا شالامار لنک روڈ کی تاجر برادری نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں طلبہ کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو انتہا پسندی، تشدد اور منشیات سے بچانا اور انہیں ایک باکردار اور محب وطن شہری بنانا ہمارا مشن اور دینی و ملی فریضہ ہے۔ طہارت، ذہنی یکسوئی، ضبط نفس اور اعتدال کے انسانی اوصاف کامیابی کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ زمانہ طالب علمی کے ایام کو موقع غنیمت جانیں، یہ وقت دوبارہ میسر نہیں آئے گا، کتاب اور مطالعہ سے محبت کریں۔
پیر سید ڈاکٹر جمیل الرحمان چشتی (کامونکی)، منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھ اٹلی کے صدر اعجاز یوسف اعوان اور شہباز محمود (نائب صدر MQI کینیڈا) نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے رفقاء و کارکنان نے مرکزی سیکرٹریٹ میں چیئرمین سپریم کونسل سے ملاقات کے دوران گوجرانوالہ کی تنظیمی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیر اہتمام دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے پہلے دن سینئر کلاسز کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور تہذیت یافتہ سوسائٹی کی تشکیل کیلئے اخلاقیات کے مضمون پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔ ادب، عمل اور کردار کے بغیر علم بے فائدہ ہے افسوس آج تعلیمی اداروں میں تعلیمی نصاب تو پڑھایا جاتاہے مگر اخلاق اور تربیت کی کمی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور شوریٰ کے ممبران نے شرکت کی۔ شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج القرآن احیائے دین، اسلام کی ترویج و اشاعت، اتحادِ امت اور معاشرے میں تحمل و برداشت اور امن و اعتدال کے فروغ کے لئے 40 سال سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی اور رہنمائی میں کوشاں ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام سالانہ محفل استقبال ربیع الاول 2 اکتوبر 2021ء کو کمیونٹی ہال کولون مسجد چمسا چوئی میں چوہدری محمد نجیب کی زیرصدارت منعقد ہوئی، پروگرام میں قونصلر جنرل پاکستان بلال احمد بٹ مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی محبت اور اطاعت ہی مسلمانوں کا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔ منہاج القرآن ہانگ کانگ کی پوری تنظیم مبارکباد کی مستحق ہے جس نے استقبال ربیع الاول کی اتنی شاندار محفل منعقد کی۔
تحریک منہاج القرآن لاہور زون کا ایک اہم اجلاس 29 ستمبر 2021ء کو کانفرنس ہال مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر منہاج القرآن لاہور علامہ رانا نفیس حسین قادری اور اشتیاق حنیف مغل ضلعی ناظم منہاج القرآن لاہور نے کی۔ اجلاس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلٰی نے خصوصی شرکت کی جبکہ تحریک منہاج القرآن لاہور کے عہدیداران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
بنگلہ دیش میں چٹاکانگ یونی ورسٹی کے شعبہ علوم اسلامیہ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر خدمات سرانجام دینے والے محمد مرشد الحق نے ’’شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا علومِ اِسلامیہ کے فروغ میں مثالی کردار‘‘ کے موضوع پر پی ایچ ڈی کی ڈگری کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ محمد مرشد الحق نے اپنے مقالہ کے 9 ابواب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیت اور خدمات کا نہایت عالمانہ انداز میں مختلف جہات سے اِحاطہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ اِس مقالہ سے یہ حقیقت بھی عیاں ہوتی ہے کہ بنگلہ دیش کے علمی حلقوں میں اسلام اور عالمی اسلامی شخصیات کے بارے میں آگہی کس قدر حوصلہ افزا ہے۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کی بزم منہاج کے زیراہتمام طلباء کے لیے ادبی مقابلہ جات کا آغاز ہوا، جس میں پہلے روز مقابلہ حسن قرآت منعقد ہوا، جس میں اول پوزیشن قاری محمد اکرام ربانی، دوسری پوزیشن حافظ محمد اطہر اور تیسری پوزیشن حافظ محمد حامد نے حاصل کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.