سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ناظم سید اکمل حسین نقوی نے چار رکنی وفد کیساتھ 7 جنوری 2021 کو مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا اور صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ وفد میں عقیل منظور (جاپان)، اویس منظور (ساوتھ افریقہ) اور ظفر محمود (سعودی عرب) شامل تھے۔
سربراہ حوزہ علمیہ العروۃ الوثقیٰ علامہ سید جواد نقوی نے منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا اور ڈپٹی چیئرمین بورڈ گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر حوزہ علمیہ عروۃ الوثقی کی سینیئر مینجمنٹ بھی ان کے ہمراہ تھی۔ سید جواد نقوی نے منہاج یونیورسٹی لاہور کے مختلف ڈیپارٹمنٹس اور دفاتر کا وزٹ کیا۔ دورہ کے بعد انہوں نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور کے تعلیمی ڈگری پروگرامز عصری ضروریات سے ہم آہنگ ہیں۔
تحریک منہاج القرآن و علماء کونسل خیبر پختونخواہکے رہنماء مفتی محمد عبد الشکور انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مفتی عبدالشکور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب ’’کتاب البدعہ‘‘ کا سب سے پہلے پشتو زبان میں ترجمہ کر چکے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مفتی عبدالشکور کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو علمی نقصان قرار دیا ہے۔
نہاج ویمن لیگ کے 33 ویں یوم تاسیس کی آنلائن عالمی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ خواتین سوسائٹی کو خواندہ، پرامن اور خوشحال بنانے کا چیلنج قبول کریں، اللہ رب العزت نے خواتین کو خلوص کے ساتھ ساتھ بے پناہ انتظامی صلاحیتوں سے نوازا ہے، تعلیم تحفظ حقوق نسواں اور ویمن امپاورمنٹ کی منزل کے حصول کی طرف پہلا قدم ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نظامتِ دعوت کے سکالرز نے نائب ناظم اعلیٰ محمد ادریس رانا کی قیادت میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری بھی موجود تھے۔
حوزہ علمیہ العروۃ الوثقیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی آغوش آرفن کیئر ہوم اور تحفیظ القرآن کالج کا دورہ کیا۔ پرنسپل تحفیظ القرآن میاں محمد عباس نقشبندی اور آغوش انتظامیہ کی طرف سے آپ کا استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر سہیل احمد رضا اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج یوتھ لیگ کی سینٹرل یوتھ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر قوموں کا کوئی مستقبل نہیں، نوجوانوں کو انتہا پسندی اور دہشت گردانہ نظریات سے بچانا اور انھیں امن کی راہ پر ڈالنا فی زمانہ اسلام، پاکستان اور امہ کی بڑی خدمت ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن کی مرکزی نظامتِ تربیت کے ڈائریکٹر کورسز حافظ سعید رضا بغدادی کے بھائی شعیب رفیق کی دعوتِ ولیمہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر راجہ زاہد محمود اور تحریک منہاج القرآن لاہور کے قائدین و کارکنان بھی ولیمہ تقریب میں موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے روحانی مرکز گوشہ درود کی مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺ کا ماہ جنوری 2021ء کا ماہانہ پروگرام 2 جنوری کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ گوشہ درود کے قائم کردہ نظام کے تحت ماہ دسمبر 2020ء میں بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں سات ارب چھیاسی کروڑ اکسٹھ لاکھ پینتیس ہزار ایک سو سڑسٹھ (7866135167) درود پاک کا نذرانہ پیش کیا گیا جبکہ مجموعی طور پر اب تک پڑھے جانے والے درود پاک کی تعداد 4 کھرب 43 ارب 43 کروڑ 81 لاکھ 86 ہزار اور 824 ہوگئی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ہری پور ہزارہ میں منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق مقتول سجاول خان مصطفوی کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔ انہوں نے مرحوم کے لیے بخشش و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا بھی کی۔ اس موقع پر راجہ زاہد محمود، سرپرست تحریک منہاج القرآن ضلع ہری پور حاجی غلام شبیر، زونل انچارج ہزارہ ڈویژن محمد جاوید القادری اور منہاج القرآن ہری پور کے رفقاء و کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامتِ تربیت کے شعبہ تنظیمی تربیت کے زیراہتمام 5 روزہ ’’استقبالیہ و تربیتی کیمپ‘‘ برائے رفقاء تحریک منہاج القرآن کا آغاز ہو گیا۔ افتتاحی روز شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بذریعہ ویڈیو لنک خصوصی گفتگو کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گفتگو کرتے ہوئے تمام رفقاء کو تحریک منہاج القرآن کی فیملی کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کی اور خوش آمدید کہا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تربیتی فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام وہ واحد ضابطہ حیات ہے جو انسان کو پیدائش سے لے کر آخری سانس تک زندگی کے جملہ امور و افعال میں رہنمائی مہیا کرتا ہے۔ خوراک صحت مند انسانی زندگی کے حوالے سے بنیادی کردار کی حامل ہے۔ اسلام انسانی زندگی کے تحفظ اور صحت و تندرستی کے لئے مکمل گائیڈ لائن فراہم کرتا ہے۔
سجادہ نشین دربار عالیہ داد والی شریف سے پیر فیض شاہد فیضی نے القادریہ ہاؤس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پیر فیض شاہد فیضی کے رفقاء کار بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ ملاقات کے دوران انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امتِ مسلمہ اور پاکستان کیلئے تاریخی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھ یوکے کے صدر سیرت علی خان نے وفد کیساتھ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ وفد میں پی ٹی آئی حسن ابدال کے رہنماء نصرت سردار بھی ان کیساتھ تھے۔ اس موقع پر انہوں نے چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ناظٖم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، نائب صدر بریگیڈئیر ریٹائرڈ اقبال احمد خان اور دیگر قائدین سے ملاقات کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جموں اینڈ کشمیر پلوامہ کے زیراہتمام بچوں کے درمیان مقابلہ نعت خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ جامع مسجد امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ میں منعقدہ مقابلہ نعت خوانی میں مختلف 15 جامعات و درسگاہوں سے نعت خواں طلباء و طالبات نے شرکت کی اور نعت خوانی میں اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.