سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
حریک منہاج القرآن مرید کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس قرآن کی پہلی نشست میں علامہ صابر کمال وٹو نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ فتنوں کے اس دور میں منہاج القرآن امت کے لیے ایک نعمت ہے۔ منہاج القرآن کے پلیٹ فارم پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں آئیں دین کی دعوت کو گھر گھر تک پہنچائیں۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کی نظامت دعوت و تربیت کے زیراہتمام 5 روزہ دروس قرآن کا آغاز ہو گیا، افتتاحی روز کرسٹل شادی ہال پونچھ روڈ سمن آباد ضلع نمبر3 لاہور کے زیراہتمام منعقدہ نشست میں علامہ فیاض بشیر قادری نے ’’معاشرتی رسومات میں افراط و تفریط‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد درس قرآن میں شریک ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع سرگودھا کے زیراہتمام کوہ نور میرج ہال میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن ڈاکٹر محمد رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد رفیق نجم نے گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن سرگودھا کی کارکردگی کو مثالی قرار دیا۔ انہوں نے منہاج القرآن سرگودھا کی اعلیٰ کارکردگی پر کارکنان کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام دعوتی پیغام کو انتہائی موثر انداز میں پھیلایا گیا، جس پر کارکن سے لے کر عہدیدار تک سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اُمت مسلمہ کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام انسانیت کی فلاح، بقاء اور اجتماعیت کا دین ہے۔ روزہ اجتماعیت پر مبنی کیفیات اور تقویٰ و طہارت کا مظہر ہے۔ روزہ کے فضائل بے اندازہ ہیں مگر اس کی ایک حقیقت اور فضیلت یہ ہے کہ اللہ اپنے بندے سے چاہتا ہے کہ وہ کچھ عرصہ کے لئے بھوک، پیاس برداشت کرے تاکہ ان بندوں کی بھوک، پیاس کی کیفیت اور شدت کو اپنے اندر محسوس کر سکے جو غربت و بے روزگاری کی وجہ سے پیٹ بھر کر نہیں کھا پاتے یا بھوکے رہنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روزہ کی عظیم عبادت کا یہ پیغام ہے کہ بھوکوں اور پیاسوں کا ہمیشہ خیال رکھیں اور انہیں حالات کے رحم وکرم پر نہ چھوڑیں۔
تحریک منہاج القرآن کے سابق ڈائریکٹر مالیات عدنان جاوید مرحوم اور فرحان جاوید کے والد گرامی محمد جاوید طاہر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے جامع مسجد منہاج یونیورسٹی لاہور میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ آخر میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے دعا کرائی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن کے ناظم دعوت و تربیت علامہ محمد اویس قادری کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب مرکزی سیکرٹریٹ میں گوشہ درود میں منعقد ہوئی۔ دعائیہ تقریب میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر قرآن خوانی ہوئی، آخر میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے دعا کرائی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سنٹرل ورکنگ کونسل نے امسال اجتماعی اعتکاف کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ویڈیو لنک پر 10 روز خطابات کریں گے۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے اندرون، بیرون ملک کی تنظیمات کو اجتماعی اعتکاف منعقد کرنے کے حوالے سے تحریری مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ معتکفین کو 10 رمضان المبارک سے قبل رجسٹریشن کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعتکاف کے خواہش مند افراد کو ویکسی نیشن کارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجتماعی اعتکاف بغداد ٹاؤن لاہور جامع المنہاج لاہور میں منعقد ہو گا۔
منہاج کالج برائے خواتین میں بزم منہاج کے زیراہتمام بین الجماعتی ہفتہ تقریبات کے دوسرے روز اردو، انگریزی مباحثے کا انعقاد کیا گیا۔ انٹرمیڈیٹ اور بی ایس کی 34 سے زائد طالبات نے حصہ لیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی معروف ادیبہ صوفیہ بیدار، رخشندہ نوید اور رابعہ رحمان تھیں۔ اردو مباحثے کی ججز کے فرائض پروفیسر محمد نعیم گھمن، پروفیسر ڈاکٹر فضیلت، محمد الیاس اعظمی اور رابعہ رحمن تھیں۔ مباحثہ ”نئی تہذیب تکلف کے سوا کچھ نہیں“ کے موضوع پر طالبات نے تقاریر کیں۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری دورہ اٹلی میں ناپولی پہنچ گئے، جہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل ناپولی کے صدر ڈاکٹر محمد سجاد، محمد وقاص، ادریس بٹ، راجہ انعام و دیگر ذمہ داران اور رفقاء و وابستگان نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر سید غلام مصطفیٰ مشہدی اور شاہد حمید اعوان بھی موجود تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے زیراہتمام رمضان راشن پروگرام کی منعقدہ تقریب میں 100 مستحق خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات و سیرت نے ہمیں سکھایا ہے کہ سب سے اچھا اور بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کو فائدہ پہنچائے اور کسی کو تکلیف نہ دے۔
منہاج کالج برائے خواتین میں بزم منہاج کے زیراہتمام بین الجماعتی ہفتہ تقریبات کا آغاز مقابلہ حسن قرآت و نعت سے ہوا۔ مقابلہ حسن قرآت ونعت میں انٹرمیڈیٹ اور بی ایس کی 34 سے زائد طالبات نے حصہ لیا۔ طالبات نے اپنے مخصوص انداز میں تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ پیش کر کے سماں باندھ دیا۔ تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ سن کر حاضرین سبحان اللہ، ماشا اللہ کی صدائیں لگاتے رہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی اٹلی کے زیراہتمام چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے ساتھ ایک نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں آپ نے تربیتی گفتگو کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ خواتین کو تعلیم کے حق سے محروم کرنا کسی فرد یا جماعت کا صوابدیدی اختیار نہیں ہے۔ یہ ہر انسان کا تسلیم شدہ بنیادی حق ہے۔ اسلام نے مردو عورت پر حصول علم لازم ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برادر اسلامی ملک افغانستان کے ذمہ داران علم کی اہمیت اور ناگزیریت کا احساس کرتے ہوئے خواتین پر تعلیم کے دروازے کھولیں، یہ آئندہ نسلوں کے مستقبل کا معاملہ ہے۔ افعانستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی علم سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ افعانستان کے عوام نے جنگ و جدل کی صورت میں بہت دکھ اٹھائے اب ساری توجہ ان کی ویلفیئر پر مرکوز ہونی چاہیے۔
چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اٹلی بریشیاء میں ’’رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْنَ کانفرنس‘‘ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ کی ذات گرامی کائنات کے لیے سراپا رحمت و شفقت ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ کی ذاتِ اخلاق عالیہ کا وہ پیکرِاتم تھی، جس کی نظیر پورے عالم میں نہیں ملتی۔ سفر ہو یا حضر آپ ﷺ کے تمام معمولات زندگی میں ایک اعتدال کا حسن تھا۔ کسی جگہ بھی آپ ﷺ کی طبعیت میں انتہاء پسندی نہ تھی۔ عبادات، معاملات، لوگوں کے ساتھ آداب میں اعتدال اور اخلاق حسنہ کی ایک کامل و جامع تصویر ہوتے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اٹلی میں اپنے 4 روزہ تنظیمی دورہ کے دروان کارپی پہنچ گئے، جہاں پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ذمہ داران اور رفقاء و وابستگان نے آپ کا استقبال کیا۔ چیئرمین سپریم کونسل کارپی میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.