سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
معروف فلم و ٹی وی آرٹسٹ مبین گبول اور اظہر رنگیلا نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزاح دل کی نرمی کا عکاس ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ بھی صحابہ سے خوش مزاجی کا اظہار فرماتے تھے۔ مزاح ایسا ہونا چاہیے جس سے کسی کی توہین و تضحیک کا پہلو نہ نکلے۔ انہوں نے کہا کہ کسی سے مسکرا کر بات کرنا اور کسی کیلئے خوشی کا سامان بننا بھی صدقہ اور صالح عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی انسان زندگی کے کسی بھی شعبہ سے وابستہ کیوں نہ ہو مقصد خدمت خلق اور اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی خوشنودی کا حصول ہونا چاہیے۔
منہاج القرآن ضلع سرگودھا اور فورمز کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں تنظیم نو کا عمل مکمل کیا گیا۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ منہاج القرآن ضلع سرگودھا کے تمام قائدین و ذمہ داران اور مختلف فورمز کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع جڑانوالہ کے زیراہتمام اجلاس برائے تنظیم سازی سیشن 23-2021ء کا اہتمام کیا گیا جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظم اعلٰی تنظیمات وسطی پنجاب) اور ان کے ہمراہ سیکرٹری کوآرڈینیشن سنٹرل پنجاب قاری ریاست علی چدھڑ نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے سابق ڈائریکٹر فنانس عدنان جاوید مرحوم کی دوسری برسی پر دعائیہ تقریب مرکزی سیکرٹریٹ گوشہ درود میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے عدنان جاوید کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عدنان جاوید تحریک کا ایسا اثاثہ تھے، جن پر خود شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو بھی فخر ہے۔ ان کی عظیم خدمات قابل ستائش ہیں، اللہ پاک ان پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے۔
سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقشبندیہ، مجددیہ، موہرویہ وادی عزیز شریف چنیوٹ حضرت خواجہ محبوب الٰہی نے 30 جون 2021 کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ آپ کے خلفاء بھی ان کے ساتھ تھے۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ شاہد لطیف اور دیگر مرکزی قائدین نے آپ کو خوش آمدید کہا۔
نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام شعبہ حفظ قرآن کی ڈیٹ شیٹ کا اعلان 15 جولائی کو کر دیا گیا، اس سلسلہ میں ادارہ تبیان القرآن کے سربراہ حافظ محمد خادم حسین زکی سمیت دیگر رہنماوں پر مشتمل وفد نے نظام المدارس کے ناظم اعلیٰ میر آصف اکبر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی دفعہ نظام المدارس نے شعبہ حفظ کے لیے رزلٹ کارڈ جاری کیا گیا۔
منہاج ویلیفیئر فاؤنڈیشن گوجرانوالہ کے زیراہتمام منہاج ہسپتال میں دو روزہ فری گائنی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، مورخہ 28 اور 29 جون 2021 کو دو روزہ فری گائنی میڈیکل کیمپ میں لیڈی ڈاکٹر اور گائناکالوجسٹ کرن سعید نے سینکڑوں خواتین مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور ان کے الٹراساؤنڈ بھی کیے۔ اس موقع پر مریضوں کو ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق تجویز کر دہ میڈیسن بھی مفت دی گئی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع اوکاڑہ کا خصوصی اجلاس برائے تنظیم نو سیشن 23-2021ء کا انعقاد ہوا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظم اعلٰی تنظیمات وسطی پنجاب)، میاں ریحان مقبول (سیکرٹری جنرل PAT وسطی پنجاب) اور ان کے ہمراہ سیکرٹری کوآرڈینیشن سنٹرل پنجاب قاری ریاست علی چدھڑ بھی موجود تھے۔
جمہوریہ مالڈووا کے پاکستان میں اعزازی سفیر میاں محمود نے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے معزز سفیر کو خوش آمدید کہا اور باہمی دل چسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔
جمہوریہ مالڈووا کے پاکستان میں اعزازی سفیر میاں محمود نے تحریک منہاج القرآن کے مرکز آمد پر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر FMRI کے ڈائریکٹر محمد فاروق رانا نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور انہیں وزٹ کرایا۔ انہوں نے لائبریری میں موجود کتب بارے معلومات لیں اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی خدمات سمیت آپ کی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ہمہ جہتی خدمات کا بھی اعتراف کیا۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے زیراہتمام ”دنیا کے بدلتے حالات اور دینی تحریکوں کا کردار“ کے موضوع پر 4 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے پہلے روز خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ عالمی طاقتوں نے اپنے سیاسی اور معاشی مفادات کے لئے پاکستان میں مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دیا۔ قیام پاکستان کے وقت ہی نظریاتی دہشت گرد متحرک ہو گئے تھے جنہوں نے مذہب کا لبادہ اوڑھ کر غیر ملکی قوتوں کے ایماء پر پاکستان میں انتہا پسندی اور تشدد کے بیج بوئے۔ ریاستی اداروں نے خاموشی اختیار کر کے سنپولیوں کو اژدھا بننے میں مدد دی۔
نظام المدارس پاکستان کے زیرانتظام ہونے والی صوبائی سطح پر فنی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر نظام المدارس مفتی امداد اللہ قادری نے دینی مدارس کے نصاب پر کے حوالے سے کہا کہ مدارس کے نظام میں بہتری لانا وقت کی ضرورت ہے۔
تحریک منہاج القرآن دریا خان ضلع بھکر کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں منہاج القرآن دریا خان کے عہدیداروں اور ذمہ داروں نے شرکت کی۔
نظام المدارس پاکستان کے زونل صدور اور ضلعی کوارڈینیٹرز کا اہم اجلاس نظام المدارس پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں صدر نظام المدارس پاکستان علامہ مفتی امداد اللہ قادری کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں علمائے کرام نے متفقہ اعلامیہ منظور کرتے ہوئے قرار دیا کہ ”مدارس دینیہ کی رجسٹریشن اور نصاب کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے حوالے سے ریاستی سطح پر بروئے کار آنے والے اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ مدارس کی رجسٹریشن کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے کسی کو ضوابط کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیرانتظام قائم حضرت ابوالحسن شاذلی لائبریری (قذافی اسٹیڈیم لاہور) کے لئے تحریک منہاج القرآن کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا تحفہ دیا گیا۔ تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول، حاجی محمد اسحاق، عبدالحفیظ چودھری پر مشتمل وفد نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کو کتب کا تحفہ پیش کیا۔ وفد نے ڈی جی سپورٹس پنجاب کو منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.