سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کے سلسلہ میں پیغام امن کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری، راجہ زاہد محمود، انجینئر محمد رفیق نجم، علامہ میر آصف اکبر، چوہدری عرفان یوسف اور مقامی قائدین و کارکنان بھی شریک ہوئے۔
منہاج القرآن وزیرآباد کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 70ویں سالگِرہ کے سلسلہ میں ’’شیخ الاسلام کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی، دینی و ملی اور عالمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
درگاہ مخدوم عبد الرحمن شہید کھوڑا شریف پر مفسر قرآن، محدث، مفکر، مجدد رواں صدی، سفیر امن، قائد انقلاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ امیر تحریک منہاج القرآن سندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی، پیر سید ہارون علی گیلانی سجادہ نشین درگاہ میاں میر لاہور نے کیک کاٹا۔
تحریک منہاج القرآن شہداد پور کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن ضلع سانگھڑ کے رہنما محمد انور قریشی منہاجین، مرزا آصف بیگ، عرفان نوشاہی، منہاج القرآن کے ذمہ داران اور ایم ایس ایم کے ذمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل چلی کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا اور سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ اس موقع پر احمد حسن سلہری (صدر MQI چلی) نے تقریب سے خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے زیراہتمام درس قرآن کا اہتمام کیا گیا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شمالی زون علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن اسلام آباد کے تنظیمی عہدیداروں اور کارکنان نے درس قرآن میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کیپٹل زون کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات (شمالی زون) نے خطاب کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن کراچی کمپنی (اسلام آباد زون) کے عہدیداروں اور کارکنان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70 ویں سالگرہ کے سلسلے میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیراہتمام ایک ورچوئل سفیر امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین کے علاوہ آئرلینڈ کی اہم شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن رحیم یار خان کے زیراہتمام پریس کلب میں ’’سفیر امن کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، جس میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری، مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی اور زونل نائب ناظم محمد علی قادری نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر کانفرنس میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، شاکر خان مزاری اور مظہر محمود علوی نے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تجدیدی، علمی اور عالمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے تحت صدر منہاج القرآن نٹال کی رہائش گاہ مارننگ سائڈ ڈربن میں بھی مجدد دوراں، مفسر قرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70 ویں سالگرہ انتہائی شان و شوکت سے منائی گئی۔ جس میں صوبائی و علاقائی سطح کی تنظیمات کے قائدین، عہدیداران، فیملیز اور بچوں نے بھر پور شرکت کی۔ کیپ ٹاؤن سے حافظ محمد قاسم (جنرل سیکرٹری MQI کیپ ٹاؤن) نے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ سے ملحق جامع شیخ الاسلام کی توسیع اور تزئین و آرائش کی تکمیل پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کا ادارہ منہاج القرآن پوری دنیا میں نوجوانوں کی اسلامی تربیت کر رہا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا یوم پیدائش 19 فروری کو ہر سال کی طرح امسال بھی دنیا بھر میں منایا گیا، جس کا مرکزی پروگرام بعنوان’’دعائیہ تقریب‘‘ منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقد ہوا۔ پروگرام کی صدارت زیب سجادہ دربار بابا فرید گنج شکر ؒ پیر احمد مسعود دیوان نے کی۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، حماد مصطفیٰ المدنی، احمد مصطفیٰ العربی، اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈپٹی ایمبسیڈر آغا محمد سرخابی، سیکنڈ سیکرٹری ایمبسی ایران آغا سعید ناصری نے خصوصی شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے آبائی گھر دارالفرید القادریہ جھنگ میں آپ کی 70ویں سالگرہ پر سالانہ قائد ڈے تقریب 19 فروری 2021ء کو منعقد ہوئی، جس کی صدارت صاحبزادہ الحاج صبغت اللہ قادری نے کی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن جھنگ کے مقامی قائدین، کارکنان اور اہل علاقہ کے معززین نے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
نہاج ہسپتال گوجرانوالہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ہاسپتال انتطامیہ، ڈاکٹرز سمیت پیرامیڈیکل سٹاف نے شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ابراکی جاپان کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ منائی گئی۔ قائد ڈے پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جبکہ بلال حمید ساجد اور اصغر بھنڈر نے نعت رسول مقبول کا نذرانہ پیش کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.