سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ گجرات کے ضلعی، پی پی حلقہ جات اور مختلف شعبوں کے ناظمین نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل نے ناظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اصلاح احوال، اصلاح معاشرہ، علم و امن، اعتدال اور رواداری کے فروغ کے لئے قابل قدر خدمات انجام دے رہی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر 12 روزہ ضیافت میلاد کی تقریب میں 21 اکتوبر 2020ء کو منعقدہ محفل میں آغوش کی انتظامیہ، بچوں اور اساتذہ کرام نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر آغوش کمپلیکس کے ڈائریکٹر، پرنسپل تحفیظ القرآن میاں محمد عباس نقشبندی، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، علامہ غلام مرتضیٰ علوی اور مربی گوشہ درود سید مشرف شاہ سٹیج پر موجود تھے۔
منہاج القرآن حافظ آباد کے زیراہتمام مشعل بردار میلاد جلوس نکالا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان کے علاوہ مرکزی انجمن تاجران تاجر اتحاد گروپ کے صدر ملک ہمایوں شہزاد اور انکی پوری ٹیم کے علاوہ سیاسی، سماجی، مذہبی اور تاجر برادری نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کے سالانہ میلاد جلوس کا اہتمام کیا گیا، جلوس میں منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک ہارون آباد کے قائدین و کارکنان اور اہل علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع شہریوں نے جلوس پر گل پاشی کی۔
تحریک منہاج القرآن کے 40 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر رضاہال میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے اپنے 40 سالہ مختصر عرصے میں عالمی سطح پر ہر شعبے پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں۔
منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں (عزیز بھٹی ٹاؤن) میں مغلپورہ چوک سے مین بازار باغبانپورہ تک مشعل بردار جلوس نکالا گیا، جس کی قیادت تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ زاہد محمود، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید، صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی، ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل، صدر منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن شہباز حسین قادری، ناظم پی پی 156 اسلم پرویز قادری و دیگر رہنماؤں نے کی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر ضیافت میلاد کا آغاز ہو گیا، ماہ ربیع الاول کی آمد اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی عظیم خوشی کے سلسلہ میں منہاج القرآن کے زیراہتمام دنیا بھر میں ضیافت میلاد کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ضیافت میلاد کے پروگرام میں تلاوت و نعت خوانی ہوئی، جس کے بعد مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے رفعت ذکر کے موضوع پر خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن چکوال اور اس کے جملہ فورمز کے زیراہتمام عظیم الشان استقبال ربیع الاول جلوس نکالا گیا، جس میں تمام مکتبہ فکر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جلوس میں خواتین کی بہت بڑی اور بچوں نے بھی شریک ہوئی۔
پاکستان عوامی سوسائٹی کویت (یوتھ)کے صدر میاں محمد آصف نے کویت میں موجود سفیر برائے کویت (سفارہ لیسوتھو) بوومو فرانک سوفونیا سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے معزز سفیر کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دہشت گردی کے خلاف شہرہ آفاق فتویٰ بطور تحفہ پیش کیا۔
ماہ ربیع الاول کی آمد اور میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر خوبصورت چراغاں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ کی بلڈنگ، چار دیواری، گوشہ درود کی بلڈنگ مینارۃ السلام اور جامع مسجد منہاج القرآن کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔
منہاج القران انٹرنیشنل دبئی کے زیراہتمام تحریک منہاج القرآن کے 40ویں یوم تاسیس کی تقریب منعقد کی گئی۔ کورونا کی مجموعی صورتحال کی وجہ سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے تقریب کو سادگی کے ساتھ منعقد کیا گیا اور تقریب میں رفقاء اور وابستگان کی محدود تعداد شامل ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن کراچی اور پاکستان عوامی تحریک کراچی کے اعلیٰ سطحی وفد نے 24 اکتوبر 2020ء کو باغ قائد بالمقابل مزار قائد کراچی میں ہونے والی تحریک منہاج القرآن کی عالمی میلاد مصطفیﷺ کانفرنس میں شرکت کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کو دعوت دے دی۔
تحریک منہاج القرآن کے 40ویں یوم تاسیس کے موقع پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد، صوبائی وزراء سید صمصام بخاری، سید سعید الحسن شاہ، ایس ایم ظفر، عثمان پیر زادہ، خلیل الرحمان قمر، مولانا راغب نعیمی، علامہ امین شہیدی، ابرارالحق، مجیب الرحمن شامی، اوریا مقبول جان، حسن نثار، مبشر لقمان، ارشاد عارف و دیگر سیاسی، سماجی، مذہبی، صحافتی شخصیات نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو یوم تاسیس پر مبارکباد دی ہے اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ماشاءاللہ ڈاکٹر صاحب نے جس طرح اس تحریک کو دنیا کے سو ممالک میں پھیلایا ہے، اس کی تنظیمات قائم کی ہیں اور جس طریقے سے انہوں نے فروغِ اسلام کا کام کیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔
ادارہ منہاج القرآن کے یومِ تاسیس کے موقع پہ میں قبلہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب کو دلی طور پہ مبارکباد پیش کرتا ہو اور اُن کی کامیابیوں پر بھی جو ہم سب کے لئے مشتعل راہ ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.