سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
انٹرفیتھ ریلیشنز یوتھ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن، انٹریکٹو ریسورس سنٹر اور منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن، لاہور میں ’’بین المذاہب افطار ڈنر‘‘ کا اہتمام کیا گیا جس میں مسیحی، ہندو، سکھ اور مسلم رہنماؤں نے شرکت کی۔ افطار ڈنر کے حوالے سے منعقدہ تقریب کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ کرامت جمیل ڈائریکٹر یوتھ ڈویلپمنٹ، شاہد غوری اور ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن سہیل احمد رضا سمیت اہم رہنما تقریب میں موجود تھے۔
منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام درس عرفان القرآن کی افتتاحی نشست میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنات انسانوں سے قبل پیدا کئے گئے اور انسان جنوں سے افضل ہیں اور انسان کی طاقت جنوں سے زیادہ ہے۔ حضرت سلیمان علیہ السلام کے صحابی ملکہ بلقیس کا تخت جنوں کے مقابلے میں آنکھ جھپکنے سے قبل لے آئے، نفسیاتی اور اعصابی بیماریوں کی وجہ اور گھریلو ناچاقیوں کی وجہ سے سے لوگ سمجھے ہیں کہ جادو تعویز ہوگئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی کی قیادت نے یوتھ لیگ حافظ آباد کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے نوجوان اپنا تعلیمی، سماجی، اصلاحی، فلاحی کردار ادا کریں، جس قوم کے نوجوان علم و ہنر میں یکتا ہوں اس قوم کو نہ کوئی جھکا سکتا ہے اور نہ ہی اس کا استحصال کر سکتا ہے، چین، جاپان، کوریا، ملائیشیا کی بے مثال ترقی کے پیچھے وہاں کے پڑھے لکھے نوجوان ہیں۔
تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی اختتامی نشست 16 مئی 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں علامہ فیاض بشیر قادری نے ’’صیام و قیام ‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ درس عرفان القرآن کی اختتامی نشست کی صدارت سجادہ نشین دربار موسیٰ پاک شہیدؒ مخدوم سید ابوالحسن جمال الدین گیلانی نے کی۔ علامہ فیاض بشیر قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ماہ صیام اور قیام کو لازم و ملزوم ٹھہرایا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ و اعتکاف 2019ء کے سربراہ خرم نواز گنڈاپور نے شہر اعتکاف کے لیے تشکیل دی گئی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان کے اجلاس سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26 مئی 2019 ء سے شروع ہونے والے شہر اعتکاف کی تیاریاں تیزی سے مکمل کی جارہی ہیں، قائد منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ہمراہ ہزاروں افراد عید کا چاند نظر آنے تک حرمین شریفین کے بعد اسلامی دنیا کے سب سے بڑے شہر اعتکاف کے مکین بنیں گے۔
منہاج ویلیفیئر فاونڈیشن گنجیانہ نو شیخوپورہ کے زیراہتمام مستحقین کے لیے رمضان پیکج کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گجیانہ نو کے کے عہدیداروں نے 70 سے زائد مستحق فیملیز میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم کیا، رمضان پیکج میں آٹا، چینی، دالیں، شربت اور گھریلو استعمال کی دیگر چیزیں شامل تھیں۔
تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست کی صدارت سجادہ نشین چادر والی سرکار پیر سید علی حسین شاہ نقشبندی نے کی جبکہ مہمان خصوصی مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تحریک سردار شاکر مزاری تھے۔ درس قرآن کی نشست میں ’’مثالی معاشرہ (حقوق والدین)‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ فیصل نذیر وڑائچ نے کہا کہ والدین کے ساتھ حسنِ سلوک اللہ کا حکم اور رضائے الہی کا ذریعہ ہے۔
تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی دوسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے ’’قرآن اور ہم ‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہر خشک و تر کا علم قرآن مجید میں رکھا، اور اسے ہر قسم کی کمی بیشی سے پاک رکھتے ہوئے اس کی حفاظت کا ذمہ بھی خود لیا۔ نزول قرآن کے سبب ہی ماہ رمضان کو تمام مہینوں پر فضیلت عطا کی گئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کی صدر نصرت امین نے منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کے زیراہتمام اور وائس فاونڈیشن کے اشتراک سے سابقہ روایات کی طرح اس سال بھی مستحق گھرانوں میں رمضان راشن کی تقسیم کیا۔ اس موقع پر نصرت امین نے کہا ہے کہ منہاج ویلفیر فاونڈیشن نے ملک بھر میں غریب اور نادار بہنوں اور بھائیوں کی امداد کا فریضہ بخوبی سر انجام دے رہی ہے۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام پی پی 155 لاہور میں درس عرفان القرآن منعقد ہوا، جس میں علامہ منہاج الدین قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ روزہ رضائے الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے، رحمتوں کی برسات اور دعاؤں کی قبولیت کا مہینہ ہے، لوگوں کی خدمت، رضائے الٰہی کے حصول کا ذریعہ ہے، رمضان المبارک کے ماہ مبارک میں جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں، شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے، بڑے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کی زندگی میں رمضان المبارک آیا۔
تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی پہلی اور افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگر درشید علامہ ندیم مظفر اعوان نے ’’اختیارات مصطفیٰ ﷺ ‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے اپنے پیارے نبی حضرت تاجدارِ کائنات ﷺ کو جو رفعت شان عطا فرمائی اس میں یہ بھی ہے کہ آپ کو اللہ تعالیٰ نے تشریعی، تشریحی اور تکوینی اختیارات سے سرفراز فرمایا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈربن جنوبی افریقہ کے زیراہتمام 12 مئی 2019ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال جنوبی افریقہ کے صدر علامہ طاہر رفیق نقشبندی کی نگرانی میں نے ڈربن میں امدادی کیمپ قائم کیا گیا جس میں سیلاب زدگان اور غربت سے متاثرہ افراد کے درمیان کمبل، اشیائے ضروریہ اور اشیائے خورد و نوش تقسیم کی گئیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سالانہ سیدہ فاطمۃ الزہرہ کانفرنس کا الحمراء ہال نمبر 2 میں انعقاد کیا گیا ’’عورت کی عظمت، سیرت سیدہ ;کائنات کی پیروی میں ہے‘‘ کے موضوع پر الحمراء میں ہونے والی کانفرنس میں خواتین مقررین نے سیدہ کائنات کی شخصیت کو پوری انسانیت کے لیے کردار کی عظمت کا مینارہ نور قرار دیا۔ کانفرنس کی صدارت فضہ حسین قادری نے کی۔ مہمان خصوصی صوبائی وزیر بہبود خواتین آشفہ ریاض نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو آج سیدہ کائنات کے اسوہ سے اپنے عمل کی راہ متعین کرنا ہو گی۔
منہاج القرآن سرگودھا کے تاجر ونگ کے زیر اہتمام آغوش فیملی سپورٹ پروگرام کی افتتاحی تقریب کے سلسلہ میں مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں مرکزی نائب ناظم اعلی منہاج القرآن رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ یتیم کی کفالت اجر عظیم ہے۔ سرگودھا کی تنظیم مبارکباد کی مستحق ہے جس نے اس کام کا آغاز سول سوسائیٹی سے ملکر کیا۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت کے زیراہتمام رمضان المبارک میں ملک گیر دروس عرفان القرآن کے سلسلہ میں یکم رمضان المبارک کو شگرگڑھ میں درس عرفان القرآن منعقد ہوا، جس میں نظامت دعوت کے نائب ناظم علامہ جمیل احمد زاہد نے خطاب کیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ کے قائدین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد درس میں شریک ہوئی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.