سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم دعوت علامہ فیاض بشیر نے کہا ہے کہ یزید اسلامی تاریخ میں وہ بدترین شخص تھا جس نے رائے دہی کے آزادانہ حق سے عوام کو محروم کیا، قومی خزانے کو ذاتی تجوری سمجھ کر اس کا بے دریغ استحصال کیا، اقرباء پروری کو فروغ دیا، اسلامی تہذیب و تمدن کو تبدیل کرنے کی عملی کوشش کی اور بنیادی انسانی حقوق سلب کیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کلچرل سنٹرکارپی (اٹلی) میں مورخہ 03 دسمبر 2011ء کو بعد نماز عشاء عظیم الشان شہدائے کربلا کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ خواتین کے لئے الگ پردے کا اہتمام کیا گیا تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی ذیلی تنظیم بادالونا کے زیر اہتمام مورخہ 03 دسمبر 2011ء بروز ہفتہ بعد نماز مغرب یوم عاشور کے سلسلہ میں خصوصی محفل منعقدکی گئی جس میں اہل علاقہ او ر بالخصوص نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد اور منہاج القرآن انٹرنیشنل لوگرونیو(سپین) کے امیر علامہ صفدرمجید قادری نے خطاب کیا۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیراہتمام 3 دسمبر 2011ء گوجرہ میں مختلف سکولز اور کالجز میں آئیں دین سیکھیں کورس کی تعارفی کلاسز کا اہتمام کیاگیا جس کے لیے محمد شریف کمالوی مرکزی سینئرنائب ناظم تربیت نے ایک دن کا وزٹ کیا اور گوجرہ میں مختلف سکولز اور کالجز میں تعارفی لیکچرز دئیے۔
منہاج یوتھ لیگ سپین کے زیر اہتمام مورخہ 03 دسمبر 2011ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء منہا ج اسلامک سنٹر بارسلونا میں نوجوانوں کے لئے خصوصی تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج یوتھ لیگ سپین کے ایگزیکٹو ممبران اور ان کی دعوت پر بارسلونا بھر سے 16 سے 30 سال کی عمر کے پاکستانی نوجوانوں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس لاکورونیو کے زیراہتمام مورخہ 02 دسمبر 2011ء کو ماہانہ محفل گوشہ درود منعقد ہوئی جس میں خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں منہاج ایجوکیشن سوسائٹی پوری دنیا اور بالخصوص پاکستان میں جدید و قدیم علوم کے چراغ جلا کر جہالت کے اندھیروں کو ختم کرنے میں مصروف عمل ہے۔ دنیا بھر میں منہاج القرآن کے اسلامک سنٹرز، ماڈل اسکولز، کالجز اور چارٹرڈ یونیورسٹی قوم کے شعور کو بیدار کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔ تحصیل گوجر خان میں واقع منہاج تحفیظ القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام مسلم ٹاؤن چوک فیروز پور روڈ لاہورمیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی حکومتی روش کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوا، جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرے کی قیادت ترجمان پاکستان عوامی تحریک جی ایم ملک نے کی جبکہ اس موقع پر ایم ایچ شاہین سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک پنجاب، چوہدری محمد افضل گجر صدر PAT لاہور، جواد حامد، حافظ غلام فرید اور پاکستان عوامی تحریک کے دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام یکم دسمبر 2011ء بروز جمعرات شہید ملت ہائی سکول بیدیاں روڈ لڈھر میں آئیں دین سیکھیں کورس کے مکمل ہونے کے بعد تقسیم اسناد کی تقریب منعقد کی گئی جس میں مرکزی ناظم آئیں دین سیکھیں کورس محمد شریف کمالوی اور محمد رمضان ایوبی نے خصوصی شرکت کی۔
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام یکم دسمبر 2011ء بروز جمعرات ایوبیہ لرننگ ایجوکیشنل سکول سسٹم کرباٹھ میں آئیں دین سیکھیں کورس کے مکمل ہونے کے بعد تقسیم اسناد کی تقریب منعقد کی گئی جس میں مرکزی ناظم آئیں دین سیکھیں کورس محمد شریف کمالوی اور محمد رمضان ایوبی نے خصوصی شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام مہمند ایجنسی میں نیٹو جارحیت کے خلاف لاہور پریس کلب کے سامنے سینکڑوں طلبہ نے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں شریک طلبہ نے کتبے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نیٹوجارحیت کے خلاف اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہٹی کے نعرے درج تھے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل سرگودھا کے زیراہتمام مورخہ 30 نومبر 2011ء کو شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خصوصی شرکت علامہ حافظ محمد سعید الحسن نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے 23 ویں یوم تاسیس کے موقع پرگذشتہ روز ضلعی سیکریٹریٹ البلال پلازہ چاندنی چوک میں30 نومبر 2011ء کو ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے ضلعی قائدین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ حویلی لکھا کے زیراہتمام منہاج ماڈل سکول میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے 23 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں یوتھ لیگ کے تمام عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔
افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کے حوالے سے 3 روزہ عالمی کانفرنس 30 نومبر سے 2 دسمبر 2011ء تک ترکی کے شہر استنبول میں منعقد ہوئی، کانفرنس کا موضوع "افغانستان کا پرامن مستقبل" تھا۔ منتظمین کی خصوصی دعوت پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بھی مہمان خصوصی کے طور پر کانفرنس میں شریک ہوئے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.