سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بارسلونا کے قیام سے لے کر آج تک عہدیداران، نوجوانوں اور طلباء کے لئے مقامی حکومات، صوبائی حکومت، مقامی تنظیمات کے دفاتر اور دیگر اہم تاریخی و تفریحی مقامات کے مطالعاتی دورہ جات کا انتظام کیا جاتا رہا ہے جس سے کاتالونیا (سپین) کی تاریخ وثقافت کے بارے جاننے اور اپنی معلومات میں اضافہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل پوسان سٹی کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 10 اپریل 2011 ء بروز اتوار کو عظیم الشان میلاد کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے کی جبکہ پاکستان سے تشریف لائے منہاج القرآن کے سکالر علامہ غلام ربانی تیمور نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 9 اپریل 2011ء کو "بیداری شعور ورکرز کونشن" جامع المنہاج بغداد ٹاؤن (ٹاون شپ) میں منعقد ہوا۔ جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔
مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس میں منہاج یوتھ لیگ فرانس کے زیر اہتمام 8،9،10 اپریل 2011ء میں دوسرا سالانہ نفلی اعتکاف منعقد کیا گیا۔ یہ اعتکاف میلاد اعتکاف کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس سالانہ اعتکاف کا انعقاد میلاد ِ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسبت سے کیا جاتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع 7 اپریل 2011ء کو منعقد ہوا۔ ماہ اپریل کے اس پروگرام کو علماء و مشائخ، اساتذہ کرام اور منتہی کلاسوں کے طلبا کے لیے مختص کیا گیا تھا۔
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن نشتر ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام 7 اپریل 2011ء بروز جمعرات جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات رضوان ٹاؤن نزد جامعہ مسجد اصغری مین روڈ پنجاب سوسائٹی میں عرفان القرآن کورس کے اختتام پر تقریب اسناد کی تقریب منعقد کی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی اعلیٰ قیادت نے مورخہ 06 اپریل 2011ء منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن جاپان کے صدر محمد انعام الحق کی والدہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے کنٹرولر امتحانات شیخ اللغہ والادب پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی کی سالگرہ کے موقع پر طلبہ سال ششم نے ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا۔ جس میں مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی اور صاحبزادہ محمد عتیق حیدر نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان کے مرکزی نائب صدر چودھری امجد جٹ کی زیرنگرانی منہاج القرآن یوتھ لیگ کے انتخابات مکمل ہو گئے ہیں۔ اس تقریب میں منہاج القرآن لودھراں کے صدر ملک اسلم حماد، ناظم رانا محمد ظاہر اور چودھری عبدالغفار سنبل مہمان خصوصی تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں ملک عابد جوئیہ، قاری اسماعیل مہر آبادی اور علامہ نصیر بابر شامل تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت مورخہ 4 اپریل 2011ء بروز پیر کو آغوش کے ہونہار بچوں کی ایک شاندار طریقے سے سالگرہ منائی گئی جس میں تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری، ڈائریکٹر فارن افیئر راجہ جمیل اجمل، UK سے تشریف لائے ہوئے حافظ محمد اقبال، طاہر بھٹی اور روزنامہ جنگ کے سینئر صحافی ارشاد عارف کے علاوہ دیگر مہمان بھی شامل تھے۔
منہاج یورپین کونسل زون 2 کا اجلاس یکم سے تین اپریل 2011ء تک مرکز منہاج القرآن فرانس میں منعقد ہوا جس کی صدارت منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، صدر محمد اعجاز وڑائچ اور جنرل سیکرٹری محمد بلال اپل نے کی۔ زون 2 کے ممالک فرانس، جرمنی(فرینکفرٹ)، سپین، بیلجیئم، ڈنمارک اور ہالینڈ کی ذیلی تنظیمات کے صدور اور جنرل سیکرٹریز شریک ہوئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا اور مسی سگا مسلم کیمونٹی سنٹر کینیڈا کے زیراہتمام 3 اپریل 2011ء کو ایئر پورٹ روڈ پر واقع انٹرنیشنل کنونشن سنٹر ٹورانٹو کینیڈا میں عظیم الشان میلاد مصطفیٰ کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں کینیڈا کے علاوہ نارتھ امریکہ اور یو کے سے ہزار ہا مرد و خواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی جبکہ صاحبزادہ حسن محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل عباس پور آزاد کشمیر کے زیراہتمام مورخہ 3 اپریل 2011ء کو عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خصوصی خطاب علامہ محمد افضال قادری نائب ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کیا۔
منہاج پبلک سکول عباس پور (آزاد کشمیر) کی افتتاحی تقریب مورخہ 3 اپریل 2011ء کو ہوئی۔ سکول کا افتتاح علامہ محمد افضال قادری نائب ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن کے والد گرامی نے کیا۔
تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر کی مشاورتی کونسل کا سہ ماہی اجلاس راوالپنڈی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت امیر کشمیر سید ابرار سرور شاہ نے کی۔ جبکہ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی مہمان خصوصی تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.