سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کی تنظیم نو کےسلسلہ میں ایک اجلاس زیر صدارت جناب چوہدری محمد اقبال نائب ناظم تحریک منہاج القرآن پنجاب منعقد ہوا۔ اجلاس کاآغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری علی عظمت کو نصیب ہوئی۔ ایم ایس ایم کے صدر علی رضا نے آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے
مرکزی نظامت تربیت تحریک منہا ج القرآن کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں مورخہ 07 جولائی 2009 تا 08 جولائی 2009 کو دو روزہ تربیتی کیمپ بسلسلہ تیاری ٹرینرز کا انعقاد کیا گیا۔ اس تربیتی کیمپ میں مرکزی نظامت دعوت کے تمام ناظمین دعوت اور تحریک منہاج القرآن لاہور کے ناظمین دعوت وتربیت نے شرکت کی۔
مرکزی نظامت تربیت تحریک منہا ج القرآن کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں مورخہ 07جولائی 2009 تا 08 جولائی 2009کو دو روزہ تربیتی کیمپ بسلسلہ تیاری ٹرینرز کا انعقاد کیا گیا۔ اس تربیتی کیمپ میں مرکزی نظامت دعوت کے تمام ناظمین دعوت اور تحریک منہاج القرآن لاہور کے ناظمین دعوت و تربیت نے شرکت کی۔
نواب اکبر بگٹی کےپوتےاور نواب طلال بگٹی کے صاحبزادے نواب شاہ زین بگٹی (صدر جمہوری وطن پارٹی بلوچستان) نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کا وزٹ کیا۔ ان کے ہمرہ مدنی بلوچ (جنرل سیکرٹری پنجاب) اور زاہد چوہدری (صدر جمہوری وطن پارٹی لاہور) بھی تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قومی امن کونسل کا تیسرا اجلاس مورخہ 2 جولائی 2009ء کو مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن 365 ایم ماڈل ٹاؤن میں ہوا، جس کی صدارت احسان وائیں (جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی) نے کی۔ جس میں مختلف سیاسی، مذہبی، سماجی، صوبائی اور غیرمسلم تنظیموں کے راہنماؤں نے شرکت کی۔
گذشتہ دنوں تحر یک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیر اہتمام سہ ماہی عرفان القرآن کورسز کی کلاسز کے اختتام پرنہایت پر وقار تقریب بعنوان تقریب تقسیم اسناد عرفان القرآن کورس الحمد شادی ھال سیالکوٹ میں منعقد ہوئی جس میں معززین علاقہ و ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت مرکز سے انچارج عرفان القرآن کور س علامہ حافظ محمد سعید رضا بغدادی نے خصوصی شرکت کی ۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا 43 واں ماہانہ پروگرام 2 جولائی 2009ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ ماہ جولائی کے اس پروگرام کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی نے کی۔ قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم پنجاب احمد نواز انجم، انوار اختر ایڈوکیٹ، ناظم مالیات جاوید اقبال قادری، کالج آف شریعہ کے مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، پروفیسر محمد نواز ظفر،
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ملک بھر میں ایسے 1500 مقامات منتخب کیے ہیں جہاں پانی کی اشد کمی ہے۔ دسمبر 2008ء تک ان مختلف مقامات میں سے 750 مقامات پر ہینڈ پمپس اور الیکٹرک واٹر پمپس انسٹال کروا دیئے گیے ہیں۔
27 جون 2009ء بروز ہفتہ کو منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے زیر اہتمام حلقہ درود کی سالانہ محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، صدر برطانیہ حافظ شیرازالہٰی سمیت منہاج القرآن برطانیہ کے مرکزی قایدین نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا
شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیراہتمام منعقد ہونے والی امن و اتحاد کانفرنس میں خصوصی طور پر شرکت کیلئے لندن پہنچ گئے۔ برطانوی تنظیم کے رہنماؤں نے ایئرپورٹ پر شیخ الاسلام کا استقبال کیا۔
تحریک منہاج القرآن ڈیرہ اسماعیل خان صوبہ سرحد کے پرانے تحریکی کارکن اور روح رواں فاروق احمد خان کو گزشتہ رات چند نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ شہید کے ساتھ ان کے بھائی کو بھی گولیاں لگیں اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
تحریک منہاج القرآن شعبہ دعوت گھوٹکی کے تحت سلسلہ وار ماہانہ درس عرفان القرآن کی نشست 24 جون 2009 بروز بدھ بعد از نماز عشاء پبلک پارک گھوٹکی میں منعقد ہوئی۔ نماز عشاء کہ وقت سے ہی پنڈال کو خوبصورت استقبالیہ بینروں و کتبوں سے سجایا گیا تھا۔ درس قرآن کیلئے ساونڈ سسٹم کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا تھا۔
ناروے کے دالحکومت اوسلو کے مضافات میں واقع خوبصورت شہر درامن میں ستر کی دہائی سے پاکستانی نژاد مسلمان آباد ہیں۔ مذہبی ذوق وجذبہ رکھنے والے احباب کی کاؤشوں سے1987میں جماعت اہلسنت کے نام سے ایک مذہبی تنظیم کا وجود عمل میں آیا۔ پہلے پہل نماز تراویح، نماز جمعہ اور بعدازاں پنجگانہ نماز اور بچوں کی مذہبی و دینی تعلیم کیلئے کاوشیں شروع ہوئیں۔ الحمداللہ 1980سے یہ تمام کام جاری و ساری ہیں شروع میں ایک سرکاری سکول اور 2002 سے پاکستانی آبادی والے علاقے فییل پرفییل سنتر پر ایک بڑا ہال کرائے پر لیا اور تاحال یہ تمام سرگرمیاں اس میں جاری ہیں۔
ڈاکٹر مفتی سرفراز احمد نعیمی کی شہادت نے تمام امت مسلمہ کو بالعموم اور پاکستانی عوام کو بالخصوص مغموم کر دیا ہے۔ ان کی حیات، خدمات اور سفر شہادت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک تعزیتی ریفرنس پیش کیا جس میں ان کے فرزند ارجمند پروفیسر راغب نعیمی کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا
بستی نوشہرہ روڈ مردان میں متاثرین سوات و مالاکنڈ ڈویژن کے لیے بنائی جانے والی منہاج خیمہ بستی میں اس وقت 75 خاندانوں کے 500 سے زائد افراد مقیم اور زیرکفالت ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرانتظام اب تک متاثرین کے لیے 2 خیمہ بستیاں اور 38 منہاج رہائشی یونٹس قائم کیے جا چکے ہیں، جن میں تقریبا 3 ہزار افراد کو امدادی سامان کے علاوہ ہر پندرہ دن بعد راشن کی ترسیل کی جاتی ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.