سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مہاجرین سوات کے لیے ہنگامی طور پر امدادی فنڈ قائم کر دیا ہے۔ متاثرین کی بحالی کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مختلف مقامات پر بحالی کیمپ بھی لگائے ہیں۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں "تحفظ پاکستان علماء و مشائخ کنونشن" منعقد ہوا۔ جس میں پاکستان بھرسے جیّد اور نامور علماء و مشائخ نے شرکت کی۔
تحریک منھاج القرآن کراچی شعبہ دعوت لیاری ٹاون کے تحت سلسلہ وار ماہانہ درس عرفان القرآن کی نشست 10 مئی 2009 بروز اتوار بعد از نماز عشاء جامع مسجد گلزار مدینہ بہار کالونی لیاری میں منعقد ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن مکہ کالونی (گلبرک، لاہور) کے زیر اہتمام سعید شادی ہال میں درسِ عرفان القرآن کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا آغاز اتوار کے روز صبح 9:00 بجے تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا۔ بعد ازاں نعت خواں حضرات نے آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
تحریک منہاج القرآن اپنے روز اول سے ہی فروغ علم اور دینی اقدار کے احیاء کے لیے بر سر پیکار ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام شروع ہونے والے عرفان القرآن کورسز بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہیں جو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کے طول و عرض میں شروع کیے جا رہے ہیں
23اپریل بروز جمعرات ہانگ کانگ ٹریفک پولیس کی طرف سے منہاج القرآن اسلامک سینٹر میں طلباء و طالبات کے لئے ایک تربیتی پروگرام ترتیب دیا گیا۔ اس میں ٹریفک پولیس کے انسپکٹر اور دیگر افسران نےشرکت کی ۔ حافظ محمد نسیم نقشبندی نے پولیس افسران کو منہاج القرآن اسلامک سینٹر میں خوش آمدید کہا۔
مورخہ 24 اور 25 مارچ 2009ء کو چائنیز طلباء اور طالبات کے دو الگ الگ وفود نے منہاج القرآن اسلامک سینٹر کھوائی چُنگ، ہانگ کانگ کا مطالعاتی دورہ کیا اور اسلام اور پاکستانی ثقافت میں بڑی ہی دلچسپی کا اظہار کیا۔ اور محترم حافظ محمد نسیم نقشبندی نے ان کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دئیے۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا 41 واں ماہانہ روحانی اجتماع 7 مئی 2009ء کو ہوا۔ اس پروگرام کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں صفہ ہال کی چھت پر منعقد کیا گیا۔ امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی نے پروگرام کی صدارت کی۔
لاہور کے ٹریفک وارڈنز کے ایک وفد نے 6 مئی 2009ء کو منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کا دورہ کیا۔ بارہ رکنی وفد کی قیادت ٹریفک وارڈنز کے نمائندہ ایجوکیشن آفیسر چودھری محمد نعیم گھمن نے کی۔ چودھری عاطف نذیر، احمد سعید، اسحاق سراج، محمد افضل چشتی، شہر یار عقیل، فیاض بھٹی، محمد اشفاق، عرفان جاوید، محمد امجد اور دیگر شامل تھے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام توسیعی لیکچر منعقد کیا گیا۔ جیو نیوز کے پروگرام جوابدہ کے میزبان اور معروف صحافی افتخار احمد نے طلبہ و طالبات اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف کو "پاکستان، سازشیں، مسائل اور انکا حل" کے موضوع پر لیکچر دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کی مرکزی لائبریری کی دوبارہ تعمیرِ نو کی گئی۔ گذشتہ دنوں اسکا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے مرکزی ناظم فیض عالم قادری نے بتایا کہ لائبریری کو دوبارہ بہترین انداز میں ترتیب دینے پر ہم بالخصوص منہاج القرآن یوتھ لیگ ناروے کے اہم رکن بلال مشتاق اور حمزہ انصاری کے بہت مشکور ہیں
تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے زیراہتمام سالانہ کارکردگی کا جائزہ اور آئندہ کا لائحہ عمل کے حوالے سے ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت تحریک کے ضلعی صدر جناب محمد حفیظ قادری نے کی۔
قومی امن کونسل کا اجلاس تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا جس میں ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، مہناز رفیع، احسان وائیں، سینئر صحافی افتخار احمد، انوار اختر ایڈووکیٹ، حمید الدین المشرقی، خادم حسین قیصر، سہیل اختر، کرنل (ر) ایل کے ٹریسلر، سید نوبہار شاہ، قاری زوار بہادر، جواد حامد، قاضی فیض الاسلام اور عبدالحفیظ چودھری شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی جانب سے سینئر نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں پیرس کے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔ عشائیہ میں صدر مجلس شوریٰ کے صدر چودھری محمد سعید، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل عبدالجبار بٹ ، صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس طارق چودھری اور دیگر شریک تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے مرکز سارسل میں سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا فرانس کی مرکزی تنظیمی عہدیداران صدر عبدالجبار بٹ، صدر شوریٰ چوھدری محمد سعید، صدر پاکستان عوامی تحریک، طارق چوھدری، ناظم رانا فیصل علی، سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک، سہیل بٹ، اور راؤ خلیل احمد نے بھی شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.