سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے مرکزی قائدین کے وفد نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ادارہ منہاج القرآن کی دینی خدمات کو سراہا۔ وفد میں دیوان عظمت محمود آستانہ عالیہ پاکپتن شریف مرکزی رہنما نیشنل مشائخ کونسل پاکستان، خواجہ غلام قطب الدین فریدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ گڑھی شریف صدر نیشنل مشائخ کونسل پاکستان، صاحبزادہ سعید احمد صابری سجادہ نشین آستانہ عالیہ اوکاڑہ شریف صوبائی صدر نیشنل مشائخ کونسل پاکستان، پیر سید محمد تنویر بخاری ایگزیکٹو ممبر نیشنل مشائخ کونسل پاکستان، صاحبزادہ سید سلیمان قمر سجادہ نشین آستانہ عالیہ ماہنی شریف صدر نیشنل مشائخ کونسل پاکستان ضلع جھنگ شامل تھے۔
غزنی افغانستان سے خاندان داتا علی ہجوہری سے سید سردار آغا درویش بابا نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر سید سردار آغا درویش بابا نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کی سرگرمیوں کی اصل غایت آج کی نوجوان نسل کی علمی و فکری اصلاح ہے۔
تحریک منہاج القرآن چکوال کا ضلعی تنظیمی اجلاس نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انجینئر رفیق نجم کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ نے چکوال تنظیم کی طرف سے منہاج فلڈ ریلیف میں کئے گئے کام پر ضلعی تنظیم کو مُبارکباد دی۔ اس سلسلہ میں چکوال تنظیمات کی طرف سے ضلع بھر میں 24 مقامات پر امدادی کیمپس لگائے گئے، جن کے ذریعہ امدادی سامان کے 5 ٹرک جمع کیا گیا۔
حریک منہاج القرآن سنٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منہاج القرآن کی 39 ویں عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی رات مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہو گی۔ عالمی میلاد کانفرنس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں علما مشائخ اور مختلف مکتبہ فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ کے ذمہ داران نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ضلعی صدور علامہ ثناء اللہ ربانی اور محمد اسلم بسراء قادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ساہووال تحصیل سمبڑیال ضلع سیالکوٹ کے لیے وقف کی گئی 8 کنال زمین کی رجسٹری چیئرمین سپریم کونسل کو پیش کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے راجن پور میں سینکڑوں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کیا گیا، اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سینکڑوں سیلاب متاثرین کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان دیا گیا، جس میں خشک راشن، منرل واٹر، کپڑے، چارپائیاں، بستر، مچھردانیاں، ہائی جین کٹس، خیمے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔
دربار حضرت بابا فرید گنج شکرؒ کے سجادہ نشین دیوان مسعود احمد چشتی نے علماء و مشائخ کے ہمراہ منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں دربار حضرت داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کی جامع مسجد میں منعقدہ عالمی کانفرنس میں شاندار خطاب پر مبارکباد دی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ 1200 خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے سامان کی تقسیم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں خصوصی شرکت کی اور متاثرین میں سامان تقسیم کیا۔ امدادی سامان میں 1200 خاندانوں کے لیے مہینے بھر کا راشن، منرل واٹر، کپڑے، چارپائیاں، بستر، مچھردانیاں، ہائی جین کٹس، خیمے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل تھیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ 1200 خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کوآرڈینیٹر فلڈ ریلیف انجینئر ثناء اللہ خان نے سامان کی تقسیم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں خصوصی شرکت کی اور متاثرین میں سامان تقسیم کیا۔ اس موقع پر امدادی سامان میں 1200 خاندانوں کے لیے مہینے بھر کا راشن، منرل واٹر، کپڑے، چارپائیاں، بستر، مچھردانیاں، ہائی جین کٹس، خیمے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل تھیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام بلوچستان میں ڈیرہ بگٹی اور سوئی کے مقام پر سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا، اس سلسلہ میں منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے سیلاب متاثرین کو امدادی سامان دیا گیا، جس میں خشک راشن، منرل واٹر، کپڑے، چارپائیاں، بستر، مچھردانیاں، ہائی جین کٹس، خیمے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔
منہاج القران انٹرنیشنل ناروے کے مرکز میں زہرہ منظور ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے زیراہتمام سلطان الاولیاء سید علی بن عثمان ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں حاضرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چئیرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے 979ویں عُرس مبارک کے تیسرے روز منعقدہ سہ روزہ عالمی کانفرنس کی آخری نشست میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیائے کرام نے اپنے اخلاق، خدمت خلق، تعلیمات اور عمل سے خلائق کے دلوں کو جیتا، اللہ کے ولی لوگوں کو جوڑنے والے ہوتے ہیں، ان کی ڈکشنری میں کسی کا دل توڑنے کا لفظ نہیں ہوتا۔ وہ فرقہ پرستی، گروہ بندی اور ٹولیوں میں تقسیم ہونے اور کرنے سے کوسوں دور رہتے ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں کے گاؤں پلو خان اور دجال میں سیلاب متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپ لگائے، جہاں سیلاب متاثرین کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور رضاکاران کے ہمراہ سیلاب متاثرین کے لیے خدمات سرانجام دیں۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے 50 ٹرکوں پر خوراک اور خیمے چاروں صوبوں کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے روانہ کیے جا رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن چاروں صوبوں میں ماڈل خیمہ بستیاں قائم کر رہی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اقیقے چلی اور علی مسجد مال کوریانو میں پہلا حلقہ درود و فکر کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی میزبانی طلعت چیمہ اور علی عمران بھٹی چئیرمین AUTOS MALL COREANO نے کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ اور بندے کے تعلق چار جہات پر مشتمل ہوتا ہے، پہلا طبقہ وہ ہے جو اللہ سے دنیا طلب کرتا ہو۔ دوسرا طبقہ وہ ہے جو اپنے مالک سے دوزخ سے نجات اور جنت کا سوال کرتا ہے۔ پہلے دونوں طبقے عبادت کے بدلے دنیا یا آخرت کا سودا کرتے ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.