سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
آر اوز کی مدد، دھن، دھونس اور دھاندلی کے نتیجے میں برسراقتدار آنے والی حکومت کا بالآخر خاتمہ ہو گیا۔ نواز لیگ کے گزرے ہوئے پانچ سال سیاست، معیشت، معاشرت پر بہت بھاری ثابت ہوئے۔ تعلیم، صحت، مذہبی رواداری، بین الاقوامی تعلقات، کرپشن، دہشت گردی، انتہا پسندی، ادارہ جاتی تصادم کے بدترین حکومتی رویے اور طرزِ حکمرانی نے ریاست کو مفلوج کر دینے کی حد تک منفی اثرات مرتب کیے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام بین الاقوامی اسلامک ای لرننگ پروگرام کی نئی بلڈنگ کا افتتاح ہو گیا اور 28 ممالک میں 50 سے زائد سکالرز نے 500 خاندانوں کو دینی تعلیم کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن اور ہدایات کے مطابق دنیا بھر میں مسلم خاندانوں کے بچوں کو آن لائن اسلامی تعلیمات فراہم کرنے کے حوالے سے منہاج ای لرننگ اسلامک تربیتی پروگرامز وضع کیا گیا تھا جس کے تحت اس وقت 28 ممالک میں آن لائن قرآن و حدیث اور دیگر اسلامی علوم کی تعلیم دی جارہی ہے۔
تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست مؤرخہ 31 مئی 2018ء کو منعقد ہوئی۔ پروگرام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ محمد احسان رضوی نے ’’قرآن اور آج کا نوجوان‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کا سب سے مفید طبقہ ہوتے ہیں، نوجوانوں کی اخلاقی و روحانی تربیت کے ذریعے اصلاح معاشرہ کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست میں علامہ صابر کمال وٹو نے ’’ماہ رمضان اور رجوع الی اللہ‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کی صورت میں اللہ پاک نے امت مسلمہ کو ایک بہت بڑی نعمت عطا کی ہے۔ ماہ رمضان رجوع الی اللہ کا بہترین موسم ہے۔ اگر روزہ کو اس کی روح کے مطابق رکھا جائے تو یہ روحانی ترقی کے مدارج طے کرنے کیلئے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 281 حافظ آباد لیہ کے زیراہتمام چھ روزہ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست 29 مئی 2018 کو منعقد ہوئی، جس میں علامہ محمد صابر کمال وٹو نے رمضان رجوع الی اللہ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں سچی توبہ کرکے اللہ کی طرف رجوع کرنا ہوگا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کینیڈا سے ترکی پہنچ گئے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ترکی کے شہر قونیہ میں قیام پذیر ہیں جہاں انہوں نے مولانا روم رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری 3 جون کی صبح علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور اتریں گے جہاں کارکنان ان کا ایئرپورٹ پر استقبال کریں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔
تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام سرگودھا میں 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی دوسری نشست میں علامہ جمیل احمد زاہد نے خطاب کیا۔ انہوں نے "قرآن اور آج کا نوجوان" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں اپنی نظروں میں حیاء پیدا کرو کیونکہ جوانی میں توبہ کرنا پیغمبروں کا شیوہ ہے، توبہ اللہ کریم کے محبوب کاموں میں سے ایک کام ہے۔
تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی دوسری نشست میں علامہ فیاض بشیر قادری نے ’’تسبیح کا حقیقی تصور ‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر تسبیح کے دانوں پر اللہ کے ذکر کرنے کو ہی تسبیح کرنا خیال کیا جاتا ہے، مگر قرآن مجید کے مطابق معاشرے کے غریبوں، محتاجوں کی مدد اور باطل نظام سے ٹکرانا ہی تسبیح کا حقیقی تصور ہے۔
تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی افتتاحی نشست 28 مئی 2018ء کو منعقد ہوئی، جس میں علامہ اعجاز ملک نے ’’اسوہ خیرالنساء سلام اللہ علیھا ‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے جس طرح اپنے نبی مکرم ﷺ کے اسوہ کو پوری انسانیت کیلئے کامل و اکمل بنایا، اسی طرح خاتون جنت اورجگر گوشہ بتول سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کے اسوہ کو امت کی خواتین کیلئے کامل و اکمل بنایا۔
تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی افتتاحی نشست منعقد ہوئی، جس میں علامہ غضنفر حسنین تونسوی نے ’’تسبیح کا حقیقی تصور‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے صحیفہ انقلاب قرآن مجید کی روشنی میں تسبیح کا حقیقی تصور بیان کیا اور کہا کہ مظلوموں کو انکا حق دلوانا اور حاجت مندوں کی حاجت روائی کرنا ہی اللہ تعالیٰ کی حقیقی تسبیح ہے ۔جب معاشرے میں کلی بگاڑ آجائے تو پھر جذوی تبدیلی سے نہیں بلکہ کلی تبدیلی کی جدوجہد سے معاشرے کی درستگی ہوتی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام سالانہ پانچ روزہ درس عرفان القرآن کی آخری نشست میں علامہ اعجاز ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسوہ سیدہ کائنات در حقیقت اسوہ رسول ہے اور اسوہ سیدہ کائنات کی اتباع کے بغیر دین محمدی نا مکمل ہے۔ دین حق کی اقامت اور تحفظ کے لیے ذات سیدہ کائنات رول ماڈل ہے۔ یہ سیدہ فاطمۃ الزھرا کی گود کی تربیت کا نتیجہ تھا کہ اسلام کو کردار حسین و زینب میسر آئے۔ آپ کی سیرت پر عمل کیے بغیر غلبہ دین حق نا مکمل ہے۔ لودھراں میں پانچ روزہ درس قرآن کی اختتامی نشست میں ہزاروں شرکاء موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام سالانہ 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی اختتامی نشست 27 مئی 2018ء کو منعقد ہوئی، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے اس پروگرام کی صدارت کی۔ واپڈا گراوئڈ سیالکوٹ میں منعقدہ اجتماع میں علامہ محمد لطیف مدنی نے ’’اسوہ خیر النساء سلام اللہ علیہا‘‘ پر خطاب کرتے ہوئے کہا آپ کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالی اور آپ کے اوصاف حمیدہ بیان کئے۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے پولیس کی درج کی گئی ایف آئی آر کے گواہ ایس پی طارق عزیز پر عوامی تحریک کے وکلاء نے جرح کی، ایس پی طارق عزیز نے جرح کے دوران کہا کہ وہ 17 جون 2014 کے دن ماڈل ٹاؤن میں موجود تھے اور وہ گولی لگنے سے زخمی ہوئے اس کے باوجود وہ وہاں کمانڈ کرتے رہے۔ سماعت کے بعد عوامی تحریک کے وکلاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیرت ہے کہ ایس پی طارق عزیز زخمی ہونے کے باوجود موقع پر موجود رہے۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام سالانہ 5 روزہ درس عرفان القرآن کی چوتھی نشست میں علامہ غضنفر حسنین تونسوی نے خطاب کیا۔ انہوں نے ’’تسبیح کا حقیقی تصور‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کائنات میں جو بھی اشیاء اور مخلوقات ہیں سب اللہ کی حمد و تسبیح کرتے ہیں۔ فقط اللہ اللہ کرنے سے اللہ کی تسبیح کا حق ادا نہیں ہوتا بلکہ اللہ کی تسبیح کا حق یہ ہے کہ بندہ مومن معاشرے کی بہتری کے لئے جدوجہد کرے۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیر اہتمام سالانہ 5 روزہ درس عرفان القرآن کی چوتھی نشست میں علامہ احسان رضوی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری زبوں حالی اور زوال و انحطاط کی بنیادی وجہ قرآن اور صاحب قرآن سے دوری ہے۔ جس قوم کے جوان باہمت اور باشعور ہونگے وہ قوم دنیا کی باہمت اور غالب قوم بنتی ہے۔ درس عرفان القرآن میں لودھراں اور گردونواح سے ہزاروں لوگ شریک تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.