سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مورخہ 31 مئی بروز ہفتہ بعد از نماز عصر محمد نوید سحر (دیرینہ تحریکی ساتھی) کی والدہ ماجدہ کے لئے ا یصال ثواب کی محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں یونان بھر سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تحریک منہاج القرآن یونان کی طرف سے صدر رانا محمد وقار خان، ناظم غلام مرتضیٰ قادری، ناظم مالیات ارسلان خرم چیمہ، ناظم نشرواشاعت مرزا محمد امجد جان، ناظم ممبر شپ محمد آصف قادری، صدر ویلفیئر حاجی محمد الیاس، ناظم لائبریری حاجی جاوید اقبال اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔
نیوجرسی میں منہاج ویمن لیگ کی تنظیم سازی 31 مئی 2014ء کو منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر میں کی گئی۔ تنظیم سازی کے اجلاس میں ڈائریکٹر منھاج القرآن نیو جرسی سینٹر علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کے زیراہتمام انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں تین روزہ پیس اینڈ ایجوکیشن سپرنگ فیسٹیول منعقد کیا گیا جس میں بک سٹالز اور فوڈ سٹالز لگائے گئے۔ یونیورسٹی کے طلبہ کیلئے تفریحی، تعلیمی اور ہم نصابی مواقع فراہم کرنے کیلئے ایم ایس ایم کا یہ ایک اہم قدم تھا جس کو طلبہ نے بے حد سراہا۔ پیس اینڈ ایجوکیشن فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے سلسلے میں’’بیدارئ طلبہ کنونشن‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کی۔
بزم قادریہ کالج آف شریعہ کے زیر اہتمام تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست حضور قدوۃ الاولیاء حضرت پیر سید طاہر علاء الدین القادری الگیلانی البغدادی کے سب سے چھوٹے صاحبزادے حضور صاحبزادہ پیر السید محمد ضیاء الدین القادری الگیلانی کی سالگرہ کے موقع پر محفل پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں خرم نواز گنڈا پور ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن، محترم بریگیڈیئر اقبال احمد خان نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، محترم جی ایم ملک ڈائریکٹر امور خارجہ، محترم ملک فضل حسین صاحب ڈائریکٹر اکاؤنٹس، محترم محمد جواد حامد ڈائریکٹر ایڈمن نے شرکت کی۔
پاکستان کو موجودہ عالمی حالات سے نبرد آزما ہونے کے لیے اہل اور دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہاؤس آف لارڈ برطانیہ کے پاکستان نژاد ممبران لارڈ نذیر احمد اور لارڈ قربان حسین سے ملاقات کے دوران کیا۔ رہنماؤں کے دوران بین الاقوامی تناظر میں پاکستان کی اہم حیثیت پر گفتگو کی گئی، جبکہ بھارت اور افغانستان میں قیادت کی تبدیلی کے باعث پاکستان کے سیاسی حالات میں تبدیلی اور مسئلہ کشمیر پر امکانی تبدیلیوں کو بھی زیر بحث لایا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام ضلع جہلم کی یونین کونسل جادہ، مونن اور جہلم سٹی میں محفل میلاد اور یونین کونسل کوٹلہ فقیر، محمدی چوک میں شب بیداری کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محافل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام سے کیا گیا، جبکہ مختلف ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ علاوہ ازیں شرکاء محفل نے اجتماعی طور پر آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کے گجرے پیش کیے۔
تحریک منہاج القرآ ن کوہاٹ کے زیراہتمام جامع مسجد حضرت حاجی بہادر میں ایک عظیم الشان محفل شب معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ بعداز نماز مغرب قاری معین الدین چشتی نے صحیفہ انقلاب قرآن مجید کی آیات بینات سے محفل کا آغاز کیا۔ ڈاکٹر اظہر الحسن نعمانی نے بارگاہ سرور کونین میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم دعوت منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ محمد اعجاز ملک نے فلسفہِ معراج مصطفیٰ کو نہایت مدلل انداز میں بیان کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان اور مولود النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کمیٹی کے زیر انتظام سالانہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس مرکز منہاج القرآن اباراکی کین باندوشی میں منعقد ہوئی۔ 27 مئی 2014 کو منعقد ہونے والی عظیم الشان کانفرنس میں جاپان بھر سے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔تلاوت کی سعادت حافظ ذوالقرنین نے حاصل کی جبکہ نقابت کے فرائض عبدالھادی نے ادا کئے۔انڈیا کے نعت خوان شرافت علی نے عارفانہ کلام پیش کیا۔
اس موقع پر منہاج القرآن علماء کونسل کے ناظم علامہ سید فرحت حسین شاہ نے کہا کہ انسانی علم کی صدیوں کی ترقی کے بعد آج سائنس جس بلندی پر ہے وہ بلا شبہ علم کی معراج ہے، لیکن انسان اس معراج پر پہنچ کر بھی نظام شمسی کے ایک سیارے کو پار نہیں کر سکا۔ اُس انسان کامل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمتوں کا اندازہ کیسے لگایا جا سکتا ہے جو رات کے چند لمحوں میں مکان و لا مکان کی وسعتوں کو پار کر کے او ادنیٰ کے مقام قرب کی منزلیں طے کرگیا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سفر معراج علم اور سائنس کی بھی معراج ہے۔
مورخہ 24 مئی بروز ہفتہ بعد نماز عصر مرکز منہاج القرآن ریندی میں رانا محمد وقار خان (صدر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان) کی والدہ ماجدہ کے ایصال ثواب کے لئے سالانہ محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں دور و نزدیک سے لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
26 مئی 2014ء بروز سوموار منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سالانہ محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے امیر علامہ عبدالستار سراج نے خطاب کیا، محفل میں اہل بارسلونا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منھاج القران انٹرنیشنل کے زیر اہتمام محمد افضل (سینئررفیق تحریک منھاج القران ) کی رہائش پر 24 مئی 2014 کو محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔ محفل محترم محمد افضل کی صحت یابی پر شکرانے کے طور پر منعقد کی گئی۔
پاکستان عوامی تحریک تحصیل پاکپتن شریف کے زیراہتمام تحصیل بھر میں مورخہ 25 مئی 2014ء کو پاکستان عوامی تحریک کے یوم تاسیس کے موقع پر 6 مختلف مقامات پر ورکرز کنونشن بذریعہ ویڈیو لنک دیکھایا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں مردوخواتین نے شرکت کی۔ ورکرز کنونشن کے موقع پر تمام ورکرز میں بہت جوش و خروش پایا گیا جبکہ شیخ الاسلام کی جولائی میں آمد کے اعلان پر ورکرز جھوم اُٹھے اور شیخ الاسلام کے نعرے فضا میں گونجنے لگے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کارکنان کو انقلاب کا لائحہ عمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ ہر کارکن کل سے ہی میدان عمل میں کود پڑے۔ انہوں نے عوامی انقلاب کونسلز کے قیام کا اعلان کیا۔ گراس روٹ لیول پر ہر یونین کونسل میں 10 اَفراد پر مشتمل عوامی انقلاب کونسلز قائم کی جائیں گی۔ یہ دس افراد کارکنان اور کامریڈ کہلائیں گے جن پر ایک نگران ہوگا۔ 10 عوامی انقلاب کونسلز کا ہیڈ ناظم کہلائے گا، جس کے نیچے کل 110 افراد ہوں گے۔ 10 ناظمین کے اوپر صدر ہوگا اور ہر دس صدور پر ایک امیر مقرر ہوگا جس کے نیچے 10,000 سے زائد افراد ہوں گے۔
منہاج القرآن آسٹریا کے زیرانتظام 25 مئی کی شام منہاج سنٹر ویانا میں شبِ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں محفل ذکر و نعت کاانعقاد کیاگیا۔ جس میں منہاج القرآن آسٹریا کے سرپرست اعلیٰ حاجی خواجہ محمد نسیم، صدرمحمدنعیم رضا قادری ودیگر عہدیداران کے علاوہ منہاج یوتھ لیگ، منہاج ویمن لیگ، رفقاء اور پاکستانی کمیونٹی کے مرد اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.