سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مورخہ 20 جون کو منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکپتن شریف نے بیداری شعور موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی کی قیادت امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نواز انجم نے کی۔ چوہدری ریاست علی نائب ناظم پنجاب، یوتھ کے مرکزی سیکرٹری جنرل رفیق صدیقی اور امیر ضلع پاکپتن رانا منظور علی نے ریلی میں خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ حلقہ 68 فیصل آباد کے زیراہتمام دوسرے سالانہ عرفان القرآن اور انگلش لینگوئج کورسز کا انعقاد مورخہ 20 جون 2012 کو انفارمیٹکس کالج بٹالہ کالونی فیصل آباد میں کیا گیا۔ کورس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، جس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔
نیشنل مینجمنٹ کالج میں سینئر مینجمنٹ کورس کے ایک وفد نے ڈاکٹر سید حیدر علی ( ڈائریکٹر سٹاف) کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر حسین محی الدین القادری سے ملاقات کی اور مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا۔ نائب امیر تحریک منہاج القرآن بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی جبکہ اس موقع پرتحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجر خان میں صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس، صدر و بانی منہاج القرآن اسلامک سنٹر محمد نعیم چوہدری کی زیر سرپرستی مدر ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف ایگز یگٹو محمد منیر چوہدری، وائس چیف ایگزیگٹو مسز زکیہ اسد، فیڈرل سکول راو لپنڈی کی پرنسپل مسز رعنا اور راولپنڈی، اسلام آباد کی قابل ذکر شخصیات کے علاوہ علاقے کی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معجزہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وقوع پذیر ہونا تاریخ ارتقائے نسل انسانی کا ایک ایسا درخشندہ باب ہے جس کا ایک ایک حرف عظمت و رفعت کی ہزارہا داستانوں کا امین اور عروج آدم خاکی کے ان گنت پہلوؤں کا مظہر ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام مورخہ 17 جون 2012ء کو اباراکی کین کی جامع مسجد المصطفیٰ میں شب معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عظیم الشان، فقید المثال تاریخی اجتماع منعقد ہوا۔ پروگرام کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے صدر سید عثمان شاہ بخاری نے کی جبکہ عثمان غنی اور الشیخ نعمت اللہ روحانی بزرگ مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اور منہاج سسٹر لیگ فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 17 جون 2012ء کو لاکورونیو مرکز پر محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کی گئی جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(دیزیو، اٹلی) کی مجلس شوریٰ کا اجلاس مورخہ 17 جون 2012ء کو مشنری ساور یانی ہال میں منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو کی تنظیم نو کی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیراہتمام مورخہ 16 جون 2012ء کو منہاج سنٹر ویانا میں معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام مورخہ 16 جون 2012ء کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سالانہ محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں اہل بارسلونا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبر اور منہاج القرآن انٹرنیشنل رامفورڈ لندن کے ایڈمنسٹریٹر فضل حسین کی صاحبزادی حافظہ تحریم زہرہ نے لاہور میں بین الصوبائی وزیر اعلیٰ پنجاب انگریزی تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے حافظہ تحریم زہرہ کو مڈل کلاس طالبات کی کیٹگری میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر 50000 روپے نقدی اور Laptop کا تحفہ دیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے فرزند ارجمند ڈاکٹر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری مورخہ 16 جون 2012 کو وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ایئر پورٹ آمد کے موقع پر امیر تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ فیض الرحمٰن درانی کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین اور کارکنان نے آپ کا شاندر استقبال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام رجب المرجب کے مہینہ میں مختلف ذیلی مراکز میں معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محافل کا اہتمام کیا گیا جن میں ریندی، الف سینا، کپسیلی، ماراتھونا اور اینوفیتا شامل ہیں، تمام محافل میں شمع رسالت کے پروانوں نے بھرپور شرکت کی۔ یونان میں جشن معراج کا مرکزی پروگرام مورخہ 16 جون 2012ء کو ریندی مرکز پر منعقد ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ (ہالینڈ) کے زیر اہتمام مورخہ 16جون 2012ء کو معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز قرآن حکیم کی تلاوت سے ہوا جس کی سعادت سید مقصود شاہ نے حاصل کی۔ اس روحانی محفل میں شفیق چیمہ، امانت علی چوہان، معید چودھری اور حاجی خالد چیمہ نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعتوں کی صورت میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام مورخہ 16 جون 2012ء کو منہاج اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں سالانہ محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.