سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیراہتمام جامع مسجد کی تعمیر کا کام زور و شور سے جاری ہے جو دوسرے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ مسجد کے تعمیراتی کام کے پہلے مرحلہ میں جامع مسجد کی جگہ پر مٹی سے بھرتی کا کام شامل تھا۔ جس کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ اب بھرتی مکمل ہونے کے بعد بلڈنگ کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔
لارم ہوم سکول سیالکوٹ کی افتتاحیہ تقریب میں سینیٹر ایس ایم ظفر اور شاہد لطیف کی شرکت
منہاج القرآن انٹرنیشنل سوئٹزر لینڈ کے زیر اہتمام سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی مورخہ 02 مارچ 2012ء کو عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں دور و نزدیک سے بے شمار خواتین وحضرات نے شرکت کی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ پاکستان بھر میں بڑے جوش وخروش اور تحریکی جذبے سے منائی گئی اسی طرح لودہراں میں بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کے موقع پرحماد اکیڈمی میں عظیم الشان محفل نعت ہوئی جس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا
تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے صدر محمد اسلم قادری عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد سیالکوٹ ائیر پورٹ پہنچے جہاں تحریک منہاج القرآن کے ناظم اللہ رکھا قادری، صفدر علی بٹ، یوسف بٹ (کوٹ مانا)، ناصر قادری ، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور تحریک کے کارکنان و وابستگان کے علاوہ مختلف یونین کونسلوں سے ایک جم غفیر سیالکوٹ ائیر پورٹ پر ان کے استقبال کے لئے جمع تھا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ میں آپ سے حاجت طلب کرنا، آپ کی بارگاہ میں استغاثہ کرنا آپ کی زندگی میں جس طرح جاری تھا اس طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وصال کے بعد بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روضہ پر حاجت بیان کرنا اور گناہوں کی معافی کے لئے وسیلہ سے طلب کرنا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، تابعین، تبع تابعین اور سرکردہ ائمہ حدیث کے عمل سے ثابت ہے۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون لاہور میں عرفان القرآن کورس کا آغاز ہوا۔ جس کی افتتاحی تقریب مورخہ 01 مارچ 2012ء بروز جمعرات شام 5 بجے منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری غلام ربانی نے حاصل کی۔ اس کے بعد سیدنا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں علامہ حافظ محمد عمیر نے نعت شریف پیش کرنے کی۔ اس تقریب میں نقابت کے فرائض محمد منہاج الدین نے سرانجام دئیے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دورہ حدیث کے لیے صحاح ستہ کو منتخب کیا۔ آپ نے متعدد احادیث صحیحہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے وسیلہ یعنی مدد مانگنا انبیاء کرام، صحابہ کرام اور صالحین کی سنت ہے۔ اس عقیدہ کا حوالہ قرآنی نصوص ہیں۔ آپ نے کہا کہ جس عقیدہ کی نص قرآن و حدیث میں موجود نہیں، اس کی بنیاد پر عقیدہ تبدیل کرنا فتنہ اور بدعت ہے۔ یہ عقیدہ اوائل اسلام سے موجود ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نتھیا ٹاؤن میرپور، آزاد کشمیر کے زیراہتمام ایک عظیم الشان میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس مورخہ 29 فروری 2012ء کو منعقد ہوئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز صبح 10 بجے تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد حضور (ص) کی بارگاہ میں عرفان القرآن نعت کونسل جہلم کی خواتین نے انتہائی خوبصورت انداز میں دف کے ساتھ نعتیں پیش کیں۔
29 فروری بروز بدھ بزم قادریہ منہاج یونیورسٹی کے زیراہتمام بڑی گیارہویں شریف کے سلسلہ میں سالانہ محفل قراءت و نعت صفہ ہال مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہا ج القرآن میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی مرکزی امیر تحریک نے کی، جبکہ مہمان خصوصی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی تھے۔
سعودی عرب سے تشریف لانے والے مہمان الشیخ محمد الیاسین نے ڈاکٹر محمد امجد آرائیں اسسٹنٹ پروفیسر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ہمراہ منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجر خان، راولپنڈی کا دورہ کیا۔ صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس محمد نعیم چوہدری، ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر محمد طاہر علوی اور جملہ سٹاف ادارہ نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔
ہر سال کی طرح امسال بھی آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی بعث مبارکہ کی مناسبت سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت 23 شادیوں کی اجتماعی تقریب 01 اپریل 2012 بروز اتوار کو صبح 9:30 بجے "منہاج یونیورسٹی بغداد ٹاؤن ٹاؤن شپ لاہور" میں منعقد ہو گی ۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن واہ کینٹ کے زیر اہتمام 12 شادیوں کی اجتماعی تقریب 24 مارچ 2012 کو واہ کینٹ میں منعقد ہو گی اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دولتالہ کے زیراہتمام 17 شادیوں کی اجتماعی تقریب 11 مارچ 2012 کو پی پی 4 دولتالہ میں منعقد ہو گی۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 440 طبع شدہ کتابوں خطابات کی سی ڈیز کی نمائش کا آغاز لاہور پریس کلب سے متحرک لائبریری کے ذریعے کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر کتب نمائش مورخہ 27 تا 28 فروری 2012 کو ایوان اقبال آرٹ گیلری لاہور میں منعقد ہوئی۔ جس میں لاہور بھر سے مختلف تعلیمی اداروں سے طلباء اور اساتذہ نے اس نمائش میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں وزیٹرز میں غیر مسلم اقلیتوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل تھے۔
انٹرنیشنل انٹرفیتھ کونسل کے زیراہتمام 28 فروری 2012 کو اسلام آباد میں سیمینار منعقد ہوا۔ جس میں مختلف مذاہب کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر سہیل احمد نے بھی خصوصی شرکت کی
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.