سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
14 اگست 2011ء یوم پاکستان کے موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام افطار ڈنر اور تنظیم نو کا پروگرام ضلع راولپنڈی کے مرکزی دفتر چاندنی چوک میں منعقد ہوا۔ جس میں ایم۔ایس۔ایم تحصیل و ضلع راولپنڈی کی تقریب حلف برداری ہوئی۔
پاکستان کا 64 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبہ سے مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس میں 14 اگست 2011ء کو منایا گیا۔ اس قومی تقریب کا اہتمام پاکستان عوامی تحریک فرانس نے کیا تھا جس میں فرانس سے تمام سیاسی، سماجی، مذہبی تنظیمات، سفارتہ خانہ پاکستان کے نمائندہ اور منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام سالانہ ہفت روزہ دروس عرفان القرآن کا چوتھا پروگرام مورخہ 13 اگست 2011ء بروز ہفتہ کو بعد نماز فجر منعقد ہوا، جس میں خصوصی خطاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ رانا محمد نفیس حسین قادری نے کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کے زیر اہتمام مورخہ 13 اگست 2011 بروز ہفتہ کو ملائیشیا کے مشہور شہر کوالالمپور میں ایک عظیم الشان روحانی اجتماع بصورت قیام الیل منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی وسرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام سالانہ ہفت روزہ دروس عرفان القرآن کا تیسرا پروگرام مورخہ 11 اگست 2011ء بروز جمعرات کو بعد نماز فجر منعقد ہوا، جس میں خصوصی خطاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت نے کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کام پاک سے کیا گیا جس کے بعد نعت رسول مقبول بھی پیش کی گئی
دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام امن، محبت اور کردار سے پھیلا اور آج پوری کائنات میں اسلام کے نام لیوا موجود ہیں اور دن رات 24 گھنٹے کے اندر روئے زمین میں ہر وقت اذان کا بلند ہونا اسلام کی حقانیت کی دلیل ہے۔
منہاج ایشیئن کونسل کی زیر نگرانی مورخہ 12 اگست 2011ء کو ریسٹورنٹ شیر پنجاب ملائیشیا میں تنظیم نو کے لئے اجلاس منعقد ہوا جس میں ملائیشیا میں مقیم منہاج القرآن کے وابستگان نے بھر پور شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے اور یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم الازہری نے مورخہ 12 اگست 2011ء کو مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس (فرانس) میں جمہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔ خطاب جمعہ میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام سالانہ ہفت روزہ دروس عرفان القرآن کا دوسرا پروگرام مورخہ 11 اگست 2011ء بروز جمعرات کو بعد نماز فجر منعقد ہوا، جس میں خصوصی خطاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے کیا۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل میاں چنوں کے زیراہتمام سالانہ سات روزہ درس عرفان القرآن کی دوسری نشست کا اہتمام مورخہ 11 اگست 2011ء بروز جمعرات کو ہوا۔ جس میں علامہ حافظ سعیدالحسن نے عظمت سیدہ کائنات فاطمۃ الزہرہ سلام اللہ علیہا کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔
اصلاحی جماعت پاکستان کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ پیر سلطان احمد علی نے وفد کے ہمراہ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا مورخہ 11 اگست 2011ء کو دورہ کیا۔ آپ کی آمد پر منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی ناظم علامہ سید فرحت حسین شاہ ، مرکزی ناظم رابطہ صاحبزادہ محمد حسین آزاد اور دیگر مرکزی قائدین نے استقبال کیا۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام سالانہ ہفت روزہ درس عرفان القرآن کا پہلا پروگرام مورخہ 10 اگست 2011ء کو منعقد ہوا جس میں خصوصی شرکت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ محمد فیاض بشیر قادری نے کی جبکہ ڈاکٹر امیر محمد غوری، ڈاکٹر شیر محمد اعوان، حاجی غلام نازک آرائیں، علامہ حامد سعیدی، رانا اشرف علی خان اور علامہ نصیر احمد بابر نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام مورخہ 9 اگست 2011ء بروز منگل بعد از نماز فجر بمقام ریلوے اسٹیشن شکرگڑھ تیسرے سالانہ سات روزہ دروس عرفان القرآن کے آخری پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں خصوصی شرکت شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری علامہ محمد اعجاز ملک نے کی جبکہ پروفیسر ذوالفقار علی مرکزی نائب ناظم تنظیمات تحریک منہاج القرآن اور اختر علی قادری نائب ناظم تحریک منہاج القرآن پنجاب نے شرکت کی۔
مجلہ منہاج القرآن کے چیف ایڈیٹر، ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر علی اکبر الازہری کے چھوٹے بھائی اور مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن شعبہ ڈاک کے انچارج محمد آزاد انتقال کر گئے (انا للہ وانا الیہ راجعون)۔ وہ گزشتہ چار روز سے جناح ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھے، گردوں کے فیل ہونے کی وجہ سے 7 اگست 2011ء کو خالق حقیقی سے جا ملے۔
اقوام متحدہ کی اکنامک اینڈ سوشل کونسل (ECOSOC) نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کو باضابطہ طور پر خصوصی مشاورتی درجہ (Special Consultative Status) دے دیا ہے۔ اقوام متحدہ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دین اسلام کے فروغ و اشاعت کے حوالے سے خدمات پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کی قیام امن کے حوالے سے عالمی خدمات کو سراہا ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.