سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (الف سینا) یونان کے زیراہتمام مورخہ 06 مارچ 2011ء کو محفل نعت منعقد ہوئی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، مقامی نعت خوانوں کے علاوہ محمد افضال ماراتھونا نے نعت شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ نقابت کے فرائض زیب الحسن قادری اور حافظ محمد نواز (کامونکی) نے ادا کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیر اہتمام مورخہ 06 مارچ 2011ء بروز اتوار کو کلچر سنٹر ویانا میں منہاج القرآن آسٹریا کے جوائنٹ سیکرٹری ملک محمد انور کی خوشدامن کے انتقال پر قرآن خوانی کی تقریب منعقد ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن دولتالہ کے زیر انتظام 6 مارچ 2011ء بروز بدھ بمقام ڈونگی کلاں نزد دولتالہ میں عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد ہوا۔ جس میں سات غریب گھرانوں کے بچے، بچیوں کی اجتماعی شادیاں کرائی گئیں جبکہ دو غریب بچیوں کوسلائی مشین دی گئیں اور دو کو ویل چیئر دی گئیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی پیر سید جابر علی شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھنگالی شریف تھے۔ علاوہ ازیں صاحبزادہ مسکین علی شاہ حصال شریف بھی سٹیج پر موجود تھے۔
منہاج ویمن لیگ ناروے کے زیراہتمام ربیع الاول کے مہینہ میں مختلف علاقوں میں محافل میلاد کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ منہاج ویمن لیگ کے پلیٹ فارم سے مورخہ 20 فروری 2011ء کو درامن، مورخہ 26 فروری 2011ء کو اوسلو کے علاقہ Stovner اورمورخہ 06 مارچ 2011 کو Holmalia میں محافل میلاد منعقد کی گئیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیر اہتمام مورخہ 06 مارچ بروزاتوار بعد نماز عشاء جامع مسجد کولون کے کمیونٹی ہال میں ایک عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوئی۔ محفل کی صدارت بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین سعید الدین نے کی جبکہ مہمان خصوصی منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی وسرپرست اعلیٰ کے صاحبزادے اور فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا کے زیراہتمام مورخہ 06 مارچ 2011ء بروز اتوار کو Thhay-cot سٹی میں محفل ذکر ونعت منعقد ہوئی جس کی صدارت منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے کی جبکہ مہمان خصوصی پاکستان سے تشریف لائے منہاج یونیورسٹی سے فارغ التحصیل علامہ غلام ربانی تیمور تھے۔
کمیٹی چوک راولپنڈی میں ہونے والے مظاہرے میں بھی بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ مظاہرین نے احتجاجی کتبے اٹھا رکھے تھے اور "عوامی" حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ خواتین بچوں کے ساتھ مظاہرے میں شریک تھیں۔ مظاہرے کی قیادت پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے صدر مشتاق نور مغل ایڈوکیٹ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی رہنماء سید اعجاز حسین شاہ نے کی۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیراہتمام پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی حکومتی روش اور جان لیوا مہنگائی کے خلاف ملک کے بڑے شہروں میں "عوامی احتجاج" کے عنوان سے بڑے احتجاجی مظاہرے ہوئے جسمیں ہر جگہ ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری مورخہ 05 مارچ 2011ء کوانٹرنیشنل اسلامک سوسائٹی کی دعوت پر تین روزہ دورہ پر ہانگ کانگ پہنچ گئے۔ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کے انٹرنیشنل ہانگ کانگ ایئر پورٹ پر انٹرنیشنل اسلامک سوسائٹی کے چیئرمین سعید الدین، سرپرست ادارہ منہاج القرآن ہانگ کانگ نیاز محمد خان، صدر ادارہ منہاج القرآن ہانگ کانگ محمد سکندر باچہ، عابد علی بیگ، حاجی محمد نجیب، ارشد نیاز، محمد افضل اعوان، حافظ محمد نسیم نقشبندی، حافظ تنویر حسین شاہ، حافظ محمد ذوالفقار، حافظ محمد طیب، غلام مصطفی اور تحریکی کارکنان نے بھر پور استقبال کیا۔
تحریک منہاج القرآن یونین کونسل جاتلی کے زیراہتمام 5 مارچ 2011ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء مسجد بھیر رتیال یونین کونسل جاتلی میں ماہانہ درس قرآن کا انعقاد کیا گیا جس میں تلاوت کلام پاک کی سعادت مسجد ہذا کے امام صاحب نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نذرانہ یو ۔ سی سانگ سے ننھے ثناء خواں نے پیش کیا۔ نقابت کے فرائض محترم زاہد بشیر راجہ (فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور ) نے انجام دیئے۔
تحریک منہاج القرآن ٹانویں PP-4 کے زیراہتمام 5 مارچ 2011ء بعد نماز ظہر عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن انٹر نیشنل کے نائب ناظم دعوت علامہ رانا نفیس حسین قادری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے اپنے محبوب رسول اور لاڈلے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام کائنات کا مالک و مختار بنا کر بھیجا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیر اہتمام مورخہ 04 مارچ 2011ء کو منہاج کلچر سنٹر ویانا میں منہاج القرآن کے عہدیداران، رفقاء و اراکین کے ساتھ ایک تربیتی نشست منعقد ہوئی جس میں منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العز ت نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صورت میں ایک ایسی نعمت عطا کی ہے جو صدیوں کے بعد پیدا ہوتی ہے اور دین کی تجدید کا بیڑا اٹھاتی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام مورخہ 04 مارچ 2011 ء بروز جمعۃ المبارک کو مرکز منہاج القرآن لاکورنیو فرانس میں ماہانہ محفل گوشہ درود منعقد ہوئی۔ جس میں امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری، صدر منہاج القرآن فرانس عبدالجبار بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج القرآن فرانس علامہ عبدالرازق قادری اور رفقاء و وابستگان نے شرکت فرمائی۔
تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر 19 فروری 2011ء کو خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب میں امیر تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ محممد عمران علی کے علاوہ دیگر ضلعی راہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹوریٹ آف انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے اقلیتی امور کے وزیر شہباز بھٹی کے بیہمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم کرسچیئن ڈائیلاگ فورم کے چیف کوآرڈینیٹر جی ایم ملک نے کہا کہ شہباز بھٹی کے سفاکانہ قتل پر ہر پاکستانی دکھی ہے اور ہم اس پر تشدد و کاروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.