سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری دعوت محمد طیب ضیاء نے جنوری میں فیصل آباد کے مختلف اضلاع و ڈویژنز کا دعوتی و تنظیمی دورہ کیا۔ وہ 12 جنوری 2010ء کو چنیوٹ پہنچنے، جہاں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے ان کا زبردست استقبال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام ریجوایملیا، مودنہ کی صوبائی تنظیم کی تشکیل نو کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی سنٹر میں مرکزی صدر حافظ عبدالمناف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے تمام رفقاء و وابستگان نے شرکت کی، جن کی باہمی مشاورت سے دو سال کے لئے ایگزیکٹو کونسل کا انتخاب کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے ایک وفد نے 31 جنوری 2010ء کو امیر تحریک محمد جمیل قادری کی قیادت میں سوان سٹی ہال کی دعوت پر ملٹی کلچر سیمینار میں شرکت کی۔ سیمینار کا اہتمام گورنمنٹ آف کوریا سوان سٹی ہال کی طرف سے کیا گیا تھا جس میں کوریا، چائنہ، جاپان، ویت نام، تھائی لینڈ، پاکستان، فلپائن، بنگلہ دیش اور کم و بیش بارہ ممالک کے وفود نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آریزو کی جانب سے 31 جنوری 2010 بروز اتوار سات رکنی یوتھ کنوینین کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا، اس کمیٹی میں محمد ریحان، محمد کامران، حیدر علی، توصیف احمد، محمد امین، ساجد محمود اور عتیق الرحمن کے نام شامل ہیں۔
منہاج القرآن صوبہ سرحد کی مشاورتی کونسل کا اجلاس 31 جنوری 2010 کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں قائمقام ناظم اعلیٰ منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض، مرکزی ناظم تنظیمات سردار منصور احمد خان، مرکزی سینئر نائب ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی اور صوبائی امیر تحریک منہاج القرآن سرحد مشتاق علی خان سہروردی کے علاوہ صوبہ بھر کی تنظیمات کے نمائندگان بھی اجلاس ميں موجود تھے۔
مورخہ 30 جنوری بروز ہفتہ علامہ اقبال اعظم پیرس (فرانس) سے بارسلونا (سپین) پہنچے تو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائدین نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر صدر حاجی مظہر حسین، سیکریٹری جنرل نوید احمد، امام حافظ محمد عابد، امام حافظ عبد الرزاق اور یوتھ لیگ کے محمد عثمان موجود تھے۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام آل پاکستان تقریری مقابلہ کا انعقاد ماہ جنوری 2010ء میں ملک بھر کے سکولز میں کیا گیا۔ مقابلہ جات میں پاکستان بھر سے منہاج ماڈل سکولز کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ پرائمری کی سطح پر تقریری مقابلہ جات کا موضوع ’’شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کا بچپن‘‘ تھا۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تمویلات کے ڈپٹی ڈائریکٹر حفیظ الرحمٰن خان کے والد گرامی حاجی حبیب احمد خان کی نماز جنازہ 29جنوری 2010ء کو ادا کی گئی۔ نماز جنازہ تحریک منہاج القرآن واہگہ ٹاؤن کے سرپرست اعلیٰ پیر سید ضیاء الحق گیلانی سہروردی نے پڑھائی۔ منہاج القرآن کے قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، منہاج ایجوکشین سوسائٹی کے ایم ڈی شاہد لطیف قادری، پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء راجہ زاہد محمود، ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈاکٹر شاہد محمود، ناظم میڈیا میاں زاہد اسلام، ناظم منہاج پبلی کیشنز حاجی منظور حسین قادری، منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے اقبال شریف، انچارج سیکیورٹی یاسر خان اور منہاج القرآن کے سیکرٹریٹ سے دیگر قائدین و کارکنان نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین کے وفد نے ارشاد احمد حقانی کی وفات پر ان کے بیٹے ڈاکٹر نعمان اور دیگر اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔ اس سلسلہ میں 25 جنوری 2010ء کو تعزیتی وفد مرحوم کی رہائش گاہ پر گیا۔ وفد میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلشنز سہیل احمد رضا، ناظم اجتماعات جواد حامد اور قاضی محمود الاسلام سمیت دیگر مرکزی قائدین بھی شامل تھے۔
خضر موت یمن کے عظیم روحانی خانوادے کے فرزند، عظیم سکالر، دار المصطفی کے منتظم اعلی حضرت شیخ حبیب عمر بن محمد بن سالم بن حفیظ اپنے دس رفقاء کے ساتھ مورخہ 25 جنوری 2010 بروز سوموار کو منہاج القرآن انٹر نیشنل ڈنمارک کے ویلبی مرکز پر تشریف لائے۔ مرکز پہنچنے پر NEC منہاج القرآن ڈنمارک کے عہدیداران، منہاج سکالرز فورم کے سکالرز اور مسلم یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے شیخ حبیب عمر بن الحبیب کا پرتباک استقبال کیا۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر (دیزیو) اٹلی کے زیراہتمام ماہانہ محفل گیارہویں شریف مورخہ 24 جنوری 2010ء بروز اتوار بعد نماز ظہر منعقد ہوئی، جس میں کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ محفل پاک کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اس کے بعد بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا۔
حضرت شیخ حبیب عمر بن محمد بن سالم بن حفیظ نے مورخہ 24 جنوری 2010 کو ادارہ منہاج القرآن کا دورہ کیا اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے اس تقریب سعید سے خطاب کیا، ان کی آمد پر انتظامیہ کے صدر فیض احمد، جنرل سیکرٹری محمد ارشاد، فنانس سیکرٹری حیدر خان، نائب خازن حاجی جاوید حسن، مجلس شوریٰ کے صدر خضر حیات تارڑ اور دیگر ساتھیوں نے ان کا استقبال کیا۔
مورخہ 23 جنوری 2010ء بروز ہفتہ منہاج القرآن اسلامک سنٹر (دیزیو) اٹلی کے زیرانتظام منہاج یوتھ کنونشن منعقد ہوا، جس میں دور و نزدیک سے کثیر تعداد میں نوجوان، بچے، بچیوں اور فیملیز نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھی گئی۔
مورخہ 20 جنوری 2010ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے پانچ رکنی وفد نے مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمٰن درانی کی قیادت میں خواجہ غلام قطب الدین فریدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ گھڑی شریف (رحیم یار خان) سے ان کے گھر ملاقات کی۔ وفد میں ناظم امورخارجہ جی ایم ملک، ناظم علماء کونسل سید فرحت حسین شاہ، علامہ محمد حسین آزاد اور محمد لطیف سندھو شامل تھے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کلر سیداں کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی ہے۔ اس حوالے سے مورخہ 19 جنوری 2010 کو اجلاس ہوا، یہ اجلاس تحریک منہاج القرآن کلر سیداں کے تحصیلی آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس کی صدرات مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کے صدر علی رضا چودھری جبکہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے فنانس سیکرٹری فرخ بلال خصوصی طور پر مدعو تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.