سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کونسل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے جامعہ الازھر کے سابق وائس چانسلر اور ورلڈ ایسوسی ایشن فار الازہر گریجویشن کے وائس پریزیڈنٹ ڈاکٹر عبدالفضیل القوصی سے مورخہ 17 جنوری 2010ء کو ملاقات کی۔
تحریک منہاج القرآن PP-108 گجرات کے زیراہتمام عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب 17 جنوری 2010ء کو منعقد ہوئی، جس کی صدارت پیر طریقت پیر سید زاہد حسین شاہ نے کی، جبکہ مہمان خصوصی مسلم لیگ ن تحصیل گجرات کے صدر چودھری تنویر احمد گوندل تھے۔
کالج آف شریعہ (منہاج یونیورسٹی لاہور) کے طلبہ کی نمائندہ تنظیم "بزم منہاج" کے زیر اہتمام طلبہ میں ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ اور فکری و شعوری ارتقاء کیلئے 8 تا 11 فروری 2010ء کو سالانہ کل پاکستان بین الکلیاتی مقابلہ جات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس میں پاکستان بھر کے کالجز، یونیورسٹیز اور مدارس کے طلبہ شرکت کر رہے ہیں۔
نظامت امور خارجہ کی دعوت پر منہاج القرآن کے سمندر پار پاکستانیوں میں سے 4 قائدین 14 جنوری 2010ء کو تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ تشریف لائے۔ ان میں منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ سے منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کی ٹیم کے اہم رکن عدنان سہیل، منہاج القرآن انٹرنیشنل مانچسٹر سے محمد انور، منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے قائدین شوکت حیات اور کاشف محمود شامل ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ کے عہدیداران نے منہاج القرآن انٹرنيشنل کي فيڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر ديا۔ ڈنر کي اس تقريب کا اہتمام روٹرڈیم کے مقامی ریسٹورنٹ زینب روشنی محل میں کیا گيا۔ جس میں منہاج القرآن کے مقامی اور یورپین کونسل کے سربراہان کے علاوہ ہالینڈ کی بزنس کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ کی ذیلی تنظیم منہاج یوتھ لیگ روٹرڈیم کے زیراہتمام یوتھ سیمینار 14 جنوری 2010ء کو Erasmus یونیورسٹی میں ہوا۔ منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری سیمینار کے مہمان خصوصی تھے۔
مورخہ 13 جنوری 2010ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اعلیٰ سطحی وفد نے محترم جسٹس خلیل الرحمٰن رمدے کی اہلیہ کی وفات پر ان سے تعزیت کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد کی صدارت صاحبزادہ فیض الرحمٰن درانی (مرکزی امیر تحریک) نے کی
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سویڈش کالج آف ٹیکنالوجیز راولپنڈی کی تنظیم نو کے لیے منہاج القرآن سیل سیٹر کمیٹی چوک میں اجلاس ہوا۔ جس کی صدرات مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راو لپنڈی کے جنرل سیکرٹری صغیر علی مصطفوی نے کی۔ اجلاس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کے فنانس سیکرٹری فرخ بلال بھی خصوصی طور پر مدعو تھے۔ سو یڈش کالج آف ٹیکنالوجیز راولپنڈی کے طلبہ کی کثیر تعداد نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیر اہتمام ہاؤس آف کامنز میں غربت، انتہا پسندی اور مذہب کے موضوع پر خصوصی تقریب 12 جنوری 2010ء کو منعقد ہوئی۔ برطانیہ میں کمیونٹیز کے وزیر شاہد ملک اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ دورہ برطانیہ میں آئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر حسین محی الدین قادری بھی اس تقریب میں خصوصی طور پر مدعو تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اسٹوڈنٹ ویلفیئر بورڈ (SWB) نادار طلبہ کے لئے ہر سال اسکالر شپ جاری کرتا ہے، جس کے لئے اسکالر شپ امتحان منعقد کیا جاتا ہے۔ امسال بھی سیشن 10-2009 کے اسکالر شپ کا امتحان لیا گیا اور اس کے نتائج کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی پی پی 12 ڈھوک رتہ میلاد نگر راولپنڈی کے زیر اہتمام عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب کا انقعاد بروز اتوار صبح 10 بجے کیا گیا۔ جس میں مہمانان گرامی محمد شریف کمالوی (فاضل منہاج القرآن انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور، سینئر نائب ناظم دعوت و انچارج عرفان القرآن کورس)، آصف مرزا (سینئر نائب امیر تحریک راولپنڈی)، سہیل عباسی (میڈیا کوآرڈینٹر ضلع راولپنڈی)
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل گلاسگو برطانیہ حاجی عبدالواحد مورخہ 10 جنوری 2010ء کو مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وزٹ پر تشریف لائے۔ مرکز پہنچنے پر نظامت امور خارجہ کے سٹاف نے حاجی عبدالواحد کا پرتپاک استقبال کیا۔ صدر منہاج القرآن گلاسگو نے مرکزی سیکرٹریٹ کا تفصیلی وزٹ کیا۔
تحریک منہاج القرآن لاہور نے بجلی، گیس کے نرخوں میں حالیہ اضافہ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 9 جنوری 2010ء کو پریس کلب لاہور کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ مظاہرے سہ پہر 3 بجے شروع ہوا۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تمویلات کے وفد نے 9 جنوری 2010ء بروز ہفتہ گارڈ گروپ کے وائس چیئرمین و سینئر ایگزیکٹو سلیز مارکینگ اینڈ ایکسپورٹس شہریار علی ملک سے ان کے آفس وحدت روڈ لاہور میں ملاقات کی، ڈائریکٹر شاہد لطیف قادری، ڈپٹی ڈائریکٹر حفیظ الرحمن خان اور محمد بشیر طاہر وفد میں شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی (ص) کے کامیاب انعقاد کے بعد سالکین حق اور متلاشیان عشق و تصوف کے لیے "دورہ دلائل البرکات" کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گوشہ درود کے زیراہتمام "دورہ دلائل البرکات" شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی اجازت سے شروع کیا گیا ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.