سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے دورہ برطانيہ ميں مختلف موضوعات اسلام، سوشلزم، شہادت امام حسین علیہ السلام اور دور حاضر کے تقاضے پر سلسلہ وار خطابات کيے ہيں۔ اس سلسلے ميں منہاج القرآن انٹرنيشنل برطانیہ نے جامع مسجد لوٹن، مرکزی جامع مسجد ہائی ویکمب اور کمیونٹی سنٹر نارتھ ہیمپٹن میں مختلف کانفرنسز اور سيمينارز کا انعقاد کيا تھا۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا 49 واں پروگرام 7 جنوری 2010ء کو مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ہوا۔ صفہ ہال (گوشہ درود) میں روحانی اجتماع کا باقاعدہ آغاز نماز عشاء کے بعد شب 8 بجے ہوا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کا 22 واں یوم تاسیس اور ورکرز کنونشن لاہور مورخہ 5 جنوری 2010ء مرکزی سیکرٹریٹ صفہ ہال میں دختر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری محترمہ قرۃ العین فاطمہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اس میں سینئر تحریکی خواتین اور منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کی ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مورخہ 4 جنوری 2010ء مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز کے تحت مرکزی سیکرٹریٹ ڈائننگ ہال میں ’’سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کا کردار اور آج کی طالبات‘‘ کے نام سے مجلس مذاکرہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں لاہور کی مختلف یونیورسٹیز، کالجز اور سکولز کی طالبات نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے دورہ برطانیہ کے دوران 3 جنوری 2009ء کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے ’’مسلم کرسچین سٹڈیز سنٹر‘‘ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مارٹن وئٹنگھیم (Martin Whittingham) سے ملاقات کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے 22ویں یوم تاسیس کے موقع پر مرکز منہاج القرآن پر سہ روزہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں 3 جنوری 2010ء کا دن پیکر عزم و وفا مادر تحریک محترمہ رفعت جبیں قادری کے نام سے مرکزی سطح پر اور تحصیلات میں منایا گیا۔
ثقافت سرحدوں سے بے نیاز اس خوشبو کا نام ہے جو دنیا کے کسی بھی حصے میں اپنی خوشبو کا جادو جگاتی ہے، دنیاوی اقدار، رنگ و نسل اور مذہب کوئی بھی اس رشتہ کی راہ رکاوٹ نہیں بن سکتا، اس خوشبو کا حقیقی احساس 3 جنوری 2010 کو اس وقت ہوا جب برطانیہ کی معروف آرٹ گیلری ’’ 2 اسٹار‘‘ کی پر شکوہ عمارت میں ان مسلمان بچوں کی بنائی گئی تصاویر کی نمائش ہوئی۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز (منہاج یونیورسٹی) لاہور کے زیراہتمام حضرت زندہ پیر رحمۃ اللہ علیہ گھمگول شریف برمنگھم UK میں خلیفہ مجاز صوفی عبداللہ خان کے پوتے صاحبزادہ محمد شاہد اختر کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
یکم جنوری بروز جمعۃ المبارک دن 2 بجے منہاج القرآن ناگویا جاپان کی تنظیم نے ناگویا کے صدر علی عمران کی قیادت میں مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ وفد میں راجہ رضوان ( سینئر نائب صدر)، اعجاز کیانی (سیکرٹری جنرل)، راجہ ظہور (جوائنٹ سیکرٹری فنانس)، ملک ممتاز (صدر تویاما)، سعد نصیر (لائف ممبر ملائیشیا) اور احسان الحق (لائف ممبر بحرین) شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن (دیزیو) اٹلی کے زیر انتظام جمعۃ المبارک کا عظیم الشان اجتماع یکم جنوری 2010ء کو مشنری ساوریانی ہال میں منعقد ہوا جسں میں دور و نزدیک سے 1500 کے قریب افراد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد اجتماعی طور پر قصیدہ بردہ شریف پیش کیا گیا۔
گزشتہ سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی منہاج یوتھ لیگ سپین (بارسلونا) کے زیرِ اہتمام 31 دسمبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء (رات 30 : 8 بجے) منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں خصوصی محفل کا انعقاد کیا جائے گا، اس سال یہ رات شب التجاء کے نام سے منائے جائے گی، پروگرام میں محفل حسن نعت اور نماز تسبیح کی ادائیگی بھی شامل ہو گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کا 17 واں یوم تاسیس 31 دسمبر 2009ء کو منایا گیا۔ 2009ء اور 2010ء کے سنگم پر منہاج القرآن انٹرنیشنل پیرس کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب امیر تحریک اور سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان نے کی۔
منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری انگلینڈ کے دورہ پر لندن پہنچ گئے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے قائدین و کارکنان نے ایئرپورٹ پر آپ کا شاندار استقبال کیا۔ حسین محی الدین قادری نے اپنے تنظیمی و تحریکی اور دعوتی دورے کا آغاز لندن میں ایک اجلاس سے کیا۔
گذشتہ دنوں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برطانیہ کے زیراہتمام یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت کے عظیم پروجیکٹ آغوش کے حوالہ سے ایک پروگرام کا انعقاد کیاگیا جو کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل اور منہاج القرآن یوتھ لیگ برطانیہ کے مشترکہ تعاون سے منعقد کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے شعبہ دعوت کے زیراہتمام ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرینگ قمر جاوید ملک مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ’’تذکرہ ان کی وفاؤں کا‘‘ 30 دسمبر 2009ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ مرحوم دل کا دورہ پڑنے سے گزشتہ دنوں انتقال کر گئے تھے۔ تعزیتی ریفرنس کی صدارت مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمٰن درانی نے کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.