سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ماہ ربیع الاوّل میں محفل میلاد مہم میں تحصیلی سطح پر کم و بیش پچاس علاقہ جات میں محافل کا انعقاد کیا گیا جن میں خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ سے محبت و عشق رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خیرات سے اپنے خالی دامن بھرے جس میں مجموعی طور پر ہزارہا خواتین نے شرکت کی۔ علاقہ جات کی تفصیل درج ذیل ہے۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ایک بڑا اجتماعی مظاہرہ ہفتے کو کراچی پریس کلب میں منعقد ہوا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں شمع رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروانوں نے حصہ لیا۔ اجتماع توہین رسالت پر مبنی خاکوں کی اشاعت پر مغربی پریس خصوصا ڈنمارک کے بے لگام پریس پر سراپا احتجاج بنا ہوا تھا۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکز پر قائم کردہ گوشہء درود و سلام کو ایک سال ہو گیا ہے۔ گذشتہ سال دسمبر 2005ء میں اس کا آغاز ہوا تھا۔ گوشہء درود کے ایک سال مکمل ہونے پر پہلی سالانہ و ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور روحانی اجتماع 11 جنوری 2006 کی شب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے سبزہ زار میں منعقد ہوا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا "آمدِ سیدنا امام مھدی (علیہ السلام)" کے موضوع پر علمی، تحقیقی اور ایمان افروز خطاب - مکمل - ہائی کوالٹی
منہاج القرآن اسلامک سنٹر بارسلونا سپین میں مورخہ 5 ستمبر2010ء بروز اتوار (بمطابق 26 رمضان المبارک) نماز عشاء کے بعد ایک عظیم الشان روحانی و وجدانی محفل منعقد کی گئی جس میں سینکڑوں فرزندان اسلام نے شرکت کی۔
مورخہ 17 اپریل 2004ء کو منہاجینز کے زیراہتمام لاہور میں مرکز منہاج پر ایک مجلس مذاکرہ منعقد ہوئی، جس میں مرکز پر موجود منہاجینز شریک ہوئے۔ رانا محمد ادریس، جواد حامد، محمد شعیب اور مستظہر سعید نوشاہی نے اظہار خیال کرتے ہوئے سال گزشتہ میں منہاجینز کی اجتماعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ دریں اثناء 12 ربیع الاول کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونے والی سالانہ محفل میلاد اور جھنگ میں پیش آمدہ الیکشن میں منہاجینز کی طرف سے بھرپور کارکردگی کے لئے منصوبہ بندی کی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی بارسلونا کے وسطی علاقہ میں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں 31 دسمبر 2011ء اور یکم جنوری 2012ء کی درمیانی شب شب التجاء کے عنوان سے محفل حسن نعت اور محفل حسن قرات کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں تحریک منہاج القرآن کے قائدین، عہدیداران، منہاج القرآن یوتھ لیگ سپین کے نوجوان، بابائے صحافت جاوید مغل، شاہین ملک، شفقت علی رضا اور ڈاکٹر قمر احسان سمیت بارسلونا، بادالونا، اوسپتالیت اور دیگر قریبی علاقوں سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کے زیراہتمام ہالیڈے ان ایکسپریس ہوٹل میں میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ’’تصرف و اختیاراتِ مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔
کراچی کی ممتاز سماجی شخصیت محمد شفیع سٹیل والا پی ای سی ایچ ایس میں منعقدہ ایک تقریب میں خواجہ سٹریٹ کو گزشتہ 25 سالوں سے کراچی کی سب سے خوبصورت سٹریٹ بنائے رکھنے پر پاکستان عوامی تحریک (سندھ) داد رسی سیل کے چیئرمین خواجہ محمد اشرف کو سلور جوبلی ایوارڈ، جبکہ ان کی فروغ نعت اور سماجی خدمات کے اعتراف میں لائف ایچیومنٹ ایوارڈ دے رہے ہیں۔
تحریکِ منہاج القرآن سوہاوہ کے تحت جاری فلاحی منصوبہ جات
قرآن حکیم خالق فطرت کا وہ آخری اور حتمی آفاقی پیغام ہے جس میں انسان کی دنیوی و اخروی کامیابیوں کی ضمانت موجود ہے۔ اللہ پاک نے اس کتاب ہدایت و رحمت میں پوری انسانیت کے لئے بالعموم اور امت مسلمہ کے لئے بالخصوص علم، عمل اور فلاح کے دائمی اصول و ضوابطہ متعین فرمائے ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سمیت دنیا بھر کے سرکردہ دینی رہنماؤں کا اعلامیہ ۔ ۔ ۔ ۔ ڈنمارک میں ہونے والے ان واقعات کو کس طرح بھی قبول نہیں کیا جا سکتا جن میں اہانت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارتکاب کیا گیا ہے اور ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے پوری امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے اور اقوام عالم کے مابین اصلاح احوال کے اعلیٰ ترین مقصد کے حصول کے لئے اس قرآنی حکم سے روگردانی کی گئی ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اور ہم نے تمہیں قبائل اور اقوام کی صورت میں اس لئے پیدا فرمایا تاکہ تم ایک دوسرے کو جان لو۔
عیدِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پُرمسرت موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ کی درج ذیل نئی کتب زیورِ طباعت سے آراستہ ہو کر منظرِ عام پر آ رہی ہیں۔ مقدمہ سیرۃ الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، (جلد اَوّل) (نظرِثانی و اِضافہ شدہ ایڈیشن) ۔ ۔ ۔
ڈاکٹر طاہر حمید تنولی نے پشاور بار کونسل میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والی محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلاد اور سیرت ایک ہی حقیقت کے دو رُخ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیک وقت اِعتقادی، عملی، سماجی اور اِصلاحی اَہمیت ہے؛ اور ذکرِ میلاد سے ہم اپنی اِجتماعی اور اِنفرادی زندگی کے ان گوشوں کو منور کرسکتے ہیں۔ تقریب کے صدر جناب جسٹس شہزاد اکبر نے کہا کہ پشاور بار کونسل کی تاریخ میں پہلی بار ایسی محفل کا انعقاد نہایت مبارک امر ہے۔ اس وقت سیرتِ طیبہ کی پیروی ہی مسلمانوں کو دیگر اقوام کی غلامی سے نجات دلا سکتی ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد منا کر ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت و اِتباع کا چراغ روشن کرسکتے ہیں۔
الحاج سلامت دین قریشی فاؤنڈیشن پشاور کے زیر اہتمام پہلی تقریب تقسیم اِعزازات بسلسلہ جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آرکائیوز ہال پشاور میں زیر سرپرستی حضرت آغہ سید اقبال شاہ صاحب سجادہ نشین دربارِ عالیہ حضرت لیونے بابا نوتھیہ جدید پشاور منعقد ہوئی۔ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن صوبہ سرحد کے سرپرست محترم اعجاز احمد خان، حاجی بشیر احمد قادری مرحوم (سابق صوبائی امیر تحریک، سرحد) اور ملک خداداد مرحوم (رفیق اداراہ منہاج القرآن) بھی شامل تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.