سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مرکز منہاج القرآن فرانس میں سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کی چھٹی برسی کے موقع پر قرآن خوانی اور تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں لوگوں نے کرونا وبا کے باعث حفاظتی تدابیر کو بروئے کار لاتے ہوئے شرکت کی۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن فرانس علامہ حسن میر قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے عظیم شہیدوں کی یاد منانے کے لئے حاضر ہونے والو سانحہ ماڈل ٹاون انسانیت کا مسئلہ ہے، ہمارے لئے یہ مسئلہ بہن بھائیوں کی شہادت کا ہے، ہم ایک باغ کے پھول تھے جس میں سو سے زائد کلیاں مسل دی گئیں، درود پڑھنے والوں کے سینے گولیوں سے چھلنی کر دیئے گئے، یہ دکھ کبھی ختم نہیں ہونے والا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ممتاز عالم دین علامہ عبد التواب صدیقی اِچھروی (شیخ الحدیث دارالعلوم نظامیہ رضویہ لاہور) کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ علامہ عبد التواب صدیقی اِچھروی ایک عظیم محقق اور صاحبِ مطالعہ شخصیت تھے۔ اُن کی پوری زندگی تبلیغِ اِسلام اور خدمتِ دین کے لیے وقف تھی۔ عقائدِ اِسلامیہ کے فروغ میں اُن کی گراں قدر خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ ان کی رِحلت سے پیدا ہونے والا خلا ایک طویل عرصہ پُر نہ ہوسکے گا۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے پسماندگان اور تلامذہ و مستفیدین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہیدہ تنزیلہ امجد کی بیٹی بسمہ امجد نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے اپنے دفتر میں بلا کر میرے سر پر ہاتھ رکھ کر کہا تھا کہ آپ تعلیم پر توجہ دیں انصاف میں دوں گا، میں سمجھتی ہوں کہ کسی ادارے کے سربراہ کی کمٹمنٹ پورے ادارے کی کمٹمنٹ ہوتی ہے مگر مجھے اس بات کا دکھ ہے کہ اتنی بڑی عدالت کے سب سے بڑے سربراہ کی کمٹمنٹ پر عمل نہیں ہوا اور مجھے میری ماں کا انصاف نہیں ملا۔
قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے سابق سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر راشد شہزاد کے کووڈ-19 کے باعث انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم منہاج القرآن کے بے لوث خدمت گزار تھے، بطور سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر انہوں نے تحریک کی فکر کے فروغ کیلئے مثالی خدمت انجام دی، ان کے انتقال پر دلی افسوس ہوا، اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین!
مختلف طلباء تنظیموں کے رہنماؤں نے لاہور پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں، ہر طبقہ فکر کے افراد معاشی اعتبار سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں لہٰذا حکومت اعلیٰ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں کمی کروائے اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے لئے ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے تحت بلاسود قرضے دئیے جائیں تاکہ طلباء و طالبات اپنی سمسٹر فیسیں ادا کر سکیں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 40 روزہ لیکچر سیریز مؤرخہ 7 جون 2020 کو اختتام پذیر ہو گئی۔ بخاری شریف کے لیکچرز سننے کےلئے پاکستان اور بیرون ملک مقیم 27ہزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروائی۔ لیکچرز سیریز کے اختتام پر انہیں ڈاکٹر طاہرالقادری کی دستخط شدہ سند بھی دی گئی۔ لیکچرز سماعت کرنیوالوں میں ہزاروں علماء، اساتذہ خواتین و حضرات طلباء و طالبات شامل تھے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کورونا وائرس کی وباء اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے فرصت کے لمحات کے علمی، تحقیقی استعمال کی سوچ کے ساتھ لیکچرز سیریز کا آغاز کیا تھا جو 7 جون کو کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی نے حالیہ عالمی لاک ڈاؤن کے دوران علمی و تحقیقی اور روحانی و تربیتی میدان میں مسلسل چالیس روزہ "حلقات التربیہ" کے عنوان سے خطابات کے ذریعے ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ "حلقات التربیہ" کے تاریخی خطابات سماعت کرنے والے شرکاء کے لیے خوش خبری ہے کہ شیخ الاسلام چالیس روزہ لیکچر سیریز کے اِختتام پر اپنے ہاتھوں سے دستخط شدہ ’’صحیح البخاری‘‘ و ’’احیاء علوم الدین‘‘ کی متصل سند اور اجازت براہ راست مرحمت فرمائیں گے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وباء کے ابتدائی ایام میں مشورہ دیا تھا کہ کرفیو طرز کا لاک ڈاؤن کر کے لاکھوں، کروڑوں انسانی زندگیوں کو تحفظ دیا جا سکتا ہے تاہم اس حوالے سے سخت فیصلے نہ کرنے کی وجہ سے آج متاثرین کی تعداد 72 ہزار سے تجاوز کر رہی ہے، کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے وفاق اور صوبے متفقہ لائحہ عمل اپنائیں، ہلاکت خیز کورونا وائرس کو روزمرہ کی سیاست سے الگ رکھا جائے یہ انسانی زندگیوں کے تحفظ کا معاملہ ہے، متاثرین کی جو تعداد بتائی جارہی ہے حقیقی اعداد و شمار اس سے کہیں زیادہ ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسلامیان پاکستان اور ملت اسلامیہ کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ رمضان المبارک میں رکھے گئے روزے اور کی گئی عبادات کو قبول و منظور فرمائے اور ملت اسلامیہ کے ہر بشر کو قرآن و سنت کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی توفیق دے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ حالیہ عید ایک ایسی وباء کے موقع پر آئی ہے جس نے دنیا کے ہر خطے کو متاثر کیا ہے اور اس وباء کی وجہ سے بڑے پیمانے پر انسان متاثر ہوئے ہیں، کاروباری سرگرمیاں معطل ہوئی ہیں اور اس کی وجہ سے بیروزگاری، غربت بڑھی ہے، صاحب حیثیت افراد اور خاندانوں کے لئے مستحقین کی مدد کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مشہور زمانہ تالیف المنہاج السوی من الحدیث النبوی کا مکمل درس مولانا حبیب احمد الحسنی ڈائریکٹر منہاج القرآن انڈیا و بانی الہدایہ حیدرآباد دکن، انڈیا نے تالہ بندی کے اس پرآشوب وقت میں اپنے youtube چینل سے براہ راست 51 دن میں پورا کیا۔ اس درس میں انڈیا کے علاوہ برصغیر ، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، سعودیہ، عمان، بحرین ، امریکہ، آسٹریلیاء، ملائشیاء وغیرہ سے تقریبا 1400 سے زائد طالبانِ علمِ حدیث نے آفیشیل رجسٹریشن کے ساتھ حصہ لیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سلانوالی کے زیراہتمام شب قدر کے موقع پر رمضان فوڈ پروگرام کے تحت غرباء و مساکین میں راشن کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا، محمد ادریس مغل اور ملک عبدالمقیت کھچی کی قیادت میں کارکنان نے بہترین ٹیم ورک کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا۔ راشن تقسیم کے موقع پر سیکرٹری ٹو ناظم اعلیٰ اورنگزیب نے خصوصی شرکت کی۔ یاد رہے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سلانوالی کی طرف سے پوری تحصیل میں اب تک کم ازکم 500 گھرانوں تک راشن پہنچایا جا چکا ہے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نوشہرہ ورکاں پی پی 63_64 (گوجرانوالہ) کے زیراہتمام کرونا وائرس سے متاثرہ 200 خاندانوں کو عید گفٹ دیا گیا، 110 خاندان کو رمضان کے پہلے ہفتے میں راشن تقسیم کیا گیا تھا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شب قدر کی بابرکت رات آن لائن خصوصی گفتگو میں کہاکہ امت مسلمہ کو آپ ﷺ کے وسیلہ سے شب قدر کی عظیم نعمت ملی، اس ایک رات کی عبادت کو اللہ نے ہزار مہینوں سے افضل قرار دیا ہے۔ جو بندہ خدا عجز و انکساری کے ساتھ اس فضیلت والی ایک رات میں شب بھر عبادت کرے گا اسکے نامہ اعمال میں 83 برس چار ماہ کی مقبول عبادت درج ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ اللہ رب ا لعزت نے قرآن مجید میں اعلان فرمایا ہے کہ قرآن مجید شب قدر میں نازل ہوا اور اس رات فرشتے اپنے رب کے حکم پر خیر و برکت کے ہر امر کے ساتھ زمین پر اترتے ہیں، اس رات صدق دل سے کی جانیوالی ہر دعا اور التجا اللہ قبول کرتا ہے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز دنیا بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام مسی ساگا مسلم کمیونٹی سنٹر میں سیکڑوں مستحقین میں راشن پیکجز تقسیم کیے گئے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن رحیم یار خان بی (خانپور) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.