سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ناروے میں مختلف شعبہ جات کے اسکالرز اور پروفیشنلز نے ملاقات کی۔ ملاقات میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے کے رہنماء علامہ نور احمد نور، علامہ عدیل ہاشمی اور علامہ صداقت علی قادری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا تیزی سے ترقی کر رہی ہے، سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے رہے جانے والی اقوام آنے والے دور کا مقابلہ نہیں کر سکے گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے زیراہتمام اوسلو سٹی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 69 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں قائد ڈے تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ پروگرام میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تنظیمی امور میں اعلیٰ کارکردگی پر ذمہ داران و کارکنان کو اسناد بھی دیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کوپن ہیگن ڈنمارک کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ پر قائد ڈے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔
منہاج یونیورسٹی اور ہلال احمر پاکستان کے مابین بلڈ ڈونیشن کیمپس، ایمرجنسی پروٹیکشن، فوری طبی امداد، قدرتی آفات سے نبٹنے کے لئے وسیع پیمانے پر نوجوان رضاکاروں کی تربیت یافتہ فورس کے قیام کے لئے مشترکہ انسانی خدمت انجام دینے کے ایم او یو طے پا گیا۔ جس کے تحت منہاج یونیورسٹی کے ہزاروں طلباء طالبات ہلال احمر کے ساتھ مل کر کام کرینگے۔ معاہدے پر دستخطوں کی تقریب منہاج یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہوئی۔
منہاج القرآن مالمو (سویڈن) کے زیراہتمام قائد ڈے 2020 کے موقع پر خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت اور خطاب بھی کیا۔ اس موقع پر سٹیج پر ان کے ہمراہ منہاج یورپین کونسل کے صدر ظل حسن، ڈائریکٹر منہاج القرآن ڈنمارک مفتی ارشاد حسین سعیدی، صدر منہاج القرآن یورپ ذون ون بلال اپل اور امیر تحریک منہاج القرآن ڈنمارک اشفاق شیخ موجود تھے۔
منہاج یوتھ لیگ ڈنمارک پلیٹ فارم پہ منعقدہ ’اللہ کا دوست کیسے بنا جائے’ یوتھ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ ہدایت کے حصول کے لیے کسی کامل کی صحبت کلیدی حیثیت رکھتی ہے، شیخ الاسلام بہترین شیخ اس لیے بنے کہ انہوں نے اپنے شیخ کی صحبت میں رہ کر سلوک ومعرفت کی منازل طے کیں۔ اللہ سے دوستی کے طلبگار کو علم ہونا چاہیئے کہ اللہ سے دوستی کا طریقہ اسکے محبوبین سے محبت اور انکی صحبت ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈنمارک میں مقیم اور مختلف شعبہ جات میں خدمات سرانجام دینے والے منہاجینز سکالرز نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ منہاجینز وفد کی سربراہی علامہ ارشاد حسین سعیدی اور علامہ محمود شاہ نے کی۔ ناصر علی اعوان اور دیگر منہاجینز بھی ملاقات میں شریک تھے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے تمام فورم ایگزیکٹیوز نے ملاقات کی۔ اس موقع پر علامہ ارشاد حسین سعیدی، علامہ محمود شاہ اور مختلف فورمز کے سربراہان و عہدیداران بھی موجود تھے۔ پروگرام میں سسٹر لیگ کی عہدیداروں اور خواتین بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر ملاقات میں ڈنمارک میں منہاج القرآن کے تمام فورمز کی کارکردگی زیربحث آئی جبکہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب بھی کیا۔
یوم کشمیر 5 فروری 2020ء کو تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام دعائیہ تقریب و قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں تحفیظ القرآن کے اساتذہ کرام، سٹاف اور طلباء نے شرکت کی۔ اس موقع پر تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ میں شعبہ حفظ کے طلباء نے قرآن خوانی کی۔ اس موقع پر پرنسپل تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ میاں محمد عباس نشقبندی نے خصوصی دعا کرائی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری دورہ یورپ کے لیے ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن پہنچ گئے۔ کوپن ہیگن پہنچنے پر ائیرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کوپن ہیگن کے رہنماء علامہ ارشاد حسین سعیدی، سید محمود الحسن شاہ اور دیگر عہدیداروں نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ بعدازاں کوپن ہیگن میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ڈنمارک کی نیشنل ایگزیکٹو کونسل کے ممبران سے ملاقات کی۔
منہاج اُلقران انٹرنیشنل کینیڈا کے رہنما خواجہ کامران رشید کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے قُرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے قرآن خوانی کی مجلس میں خصوصی شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ اس موقع پر شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری، شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری، تحریک منہاج القرآن کینیڈا کے قائدین و کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
سینئر اینکر پرسن و تجزیہ نگار علی ممتاز نے منہاج القرآن کے ادارہ آغوش آرفن کیئر ہوم کا وزٹ کیا اور اپنے بیٹے عبداللہ علی کی پہلی سالگرہ آغوش کے بچوں کیساتھ منائی۔ اس موقع پر علی ممتاز کے والد ممتاز حسن، والدہ محترمہ، دادا حسن عبداللہ اور ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔ علی ممتاز نے اپنے بیٹے عبداللہ علی کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور آغوش کے تمام بچوں کو الگ الگ تحائف بھی دیئے۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے رہنماء سید ہدایت رسول شاہ قادری مرحوم کا چہلم یکم فروری کو جامع مسجد بغدادی، بغدادی پارک گلبرک اے فیصل آباد میں منعقد ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ انہوں نے چہلم میں خطاب کرتے ہوئے پیر سید ہدایت رسول شاہ قادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماؤں کے اعزاز میں ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں آمد پر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے رہنماؤں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، پھولوں کے ہار پہنائے گئے، رہنماؤں پر پھول نچھاور کیے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن لاہور میں منعقد ہوا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فضائل درود سلام پر گفتگو کی۔ گوشہء درود کے نظام کے تحت مجموعی طور پر اب تک 3 کھرب 75 ارب 34 کروڑ 95 لاکھ 85 ہزار 9 سو 59 مرتبہ اور ماہ جنوری میں 6 ارب 1 کروڑ 27 لاکھ 83 ہزار 8 سو 73 مرتبہ درود پاک پڑھا گیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.