سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام نے جامع المنہاج شہر اعتکاف میں ہزاروں معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین الفاظ ’’کیوں؟ کب؟ اور کیسے؟‘‘ کو دل و دماغ اور زندگی سے نکال دیں کیونکہ یہ تینوں الفاظ شک پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد آئین، قانون، قرآن و سنت کی تعلیمات کے تابع ہے۔ قرآن مجید نے ہمیں بتایا ہے کہ حق کی جدوجہد کرنے والے ہمت ہارتے ہیں اور نہ مشکلات پر افسردہ ہوتے ہیں۔ ہمت ہار جانے سے مایوسی جنم لیتی ہے، مایوسی کفر ہے۔
شہر اعتکاف میں 22 رمضان المبارک کو تاک رات کی مناسبت سے سالانہ محفل قرآت منعقد ہوئی، جس میں ایران سے آئے ہوئے مہمان قرآء کرام اور قاری نور احمد چشتی نے شرکت کی۔ قاری نور احمد چشتی نے تلاوت قرآن مجید سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا۔ انہوں نے اپنے مخصوص انداز اور آواز سے اللہ کے کلام کو پڑھا۔ صاحبزادہ احمد مصطفی العربی نے اپنی ننھی منھی آواز میں قصیدہ بردہ شریف پیش کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر، اعتکاف کمیٹی برائے خواتین کی سربراہ فرح ناز نے شہر اعتکاف میں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال آسٹریلیا، سپین، لندن کے ساتھ ساتھ اندرون ملک سے ہزاروں خواتین انتہائی جوش و خروش اور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ شہر اعتکاف کا حصہ بنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم صحافت اور سیاست سمیت زندگی کے ہر شعبہ سے وابستہ نامور خواتین کو دعوت دیتی ہیں کہ وہ شہر اعتکاف میں آ کر اعتکاف کی بابرکت ساعتوں اور پرنور مناظر کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کریں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہراعتکاف میں 8 جولائی بیس رمضان المبارک کی شب افتتاحی خطاب کیا۔ جس میں انہوں نے سورہ فاتحہ اور سورہ البقرہ میں سے منتخب آیات کا درس قرآن دیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا دنیا میں ہماری سب کی بقاء اور عافیت قرآن میں ہے۔ اللہ کے قرآن کو ایسے ماننا کہ پھر کسی شک کی گنجائش نہ رہے۔ شک اور تردد میں پڑنے کی بجائے قرآن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان پر جم جانے میں ہی ہماری سلامتی ہے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصحاب رسول رضی اللہ عنہم اخوت و محبت کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے تھے، یہ عظیم انسان حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے براہ راست تربیت یافتہ تھے، انکی شخصیت کی تعمیل اور کردار کی تشکیل خود معلم اعظم حضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمائی تھی۔ حکمت اور دانائی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے گھر کی باندی تھی۔
ہزاروں مرد و خواتین جامع المنہاج ٹاؤن شپ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کے ہمراہ معتکف ہو گئے، حرمین شریفین کے بعد اسلامی دنیا کا سب سے بڑا شہر اعتکاف لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام آباد ہو گیا۔ سندھ، بلوچستان، شمالی علاقہ جات اور جنوبی پنجاب سے معتکفین کی آمد کا سلسلہ ایک روز پہلے سے شروع ہو گیا تھا۔
شہر اعتکاف کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ شیخ زاہد فیاض نے پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری آج بیس رمضان المبارک دوپہر 1 بجے ملک بھر سے آئے ہوئے ہزاروں معتکفین کو خوش آمدید کہیں گے اور سید علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت کے تناطر میں خصوصی خطاب کرینگے۔ شہر اعتکاف میں 15 ہزار متعکفین کے قیام و طعام اور عبادات کا انتظام کیا گیا ہے۔ جن میں خواتین کی تعداد 4 ہزار ہو گی۔
حرمین شریفین کے بعد اسلامی دنیا کے سب سے بڑے شہر اعتکاف کی تیاریاں اپنے آخری مراحل میں پہنچ چکی ہیں اندرون و بیرون ملک سے ہزاروں خواتین و حضرات الگ الگ جگہوں پر اعتکاف بیٹھیں گےرمضان المبارک کے آخری عشرے اور بالخصوص شہر اعتکاف کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے 60 انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان کے درمیان کوآرڈینیشن کیلئے کنٹرول روم بنانے کا بھی اعلان ہزاروں معتکفین کیلئے 30 ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم اور 10 ایمبولینسز ہمہ وقت موجود ہوں گ۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے لندن سے لاہور پہنچنے پر اپنی رہائش گاہ پر پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام کا منصوبہ اسلام آباد میں بنا۔ نواز شریف اور شہباز شریف اس کے منصوبہ ساز ہیں۔ تختہ دار تک پہنچائے بغیر ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔ کراچی کو دہشتگردی سے پاک کرنے والے رینجرز، افواج پاکستان کے سپہ سالاروں اور سکیورٹی کے ذمہ دار اداروں سے کہتا ہوں کہ لاہور میں بھی 14 لاشیں پڑی ہیں جو انصاف کی منتظر ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت ہیلپ فیڈ پراجیکٹ رمضان المبارک 2015 کے تحت کم آمدنی اور مستحق خاندانوں کو رمضان راشن پیکج کی تقسیم جاری ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں 500 خاندانوں کو رمضان پیکج دیا گیا۔
مؤرخہ 22 جون 2015ء کو منہاج انٹرنیٹ بیورو کے سٹاف کی چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سےملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے تحریک کی مرکزی ویب سائٹ www.minhaj.org کے نئے ورژن کا افتتاح فرمایا۔ اس موقع پر صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور سینئر نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شیخ زاہد فیاض بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے لندن سے لاہور پہنچنے پر اپنی رہائش گاہ پر پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام کا منصوبہ اسلام آباد میں بنا۔ نواز شریف اور شہباز شریف اس کے منصوبہ ساز ہیں۔ تختہ دار تک پہنچائے بغیر ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔ کراچی کو دہشتگردی سے پاک کرنے والے رینجرز، افواج پاکستان کے سپہ سالاروں اور سکیورٹی کے ذمہ دار اداروں سے کہتا ہوں کہ لاہور میں بھی 14 لاشیں پڑی ہیں جو انصاف کی منتظر ہیں۔ قاتلوں کی بنائی جے آئی ٹی کی رپورٹ کو قوم نے بھی مسترد کر دیا۔
لندن: ڈاکٹر طاہرالقادری نے فروغ امن اور انسداد دہشت گردی کے اسلامی نصاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ISISاور اس نوع کی دیگر تنظیمیں دہشتگرد اور خارجی ہیں ان کی تعلیمات کا اسلام اور قرآن سے کوئی تعلق نہیں۔ بے گناہ انسانوں کا خون بہانا اسلام اور قرآن کی بنیادی آئیڈیالوجی کے خلاف ہے۔ جہاد کے نام پر فساد کرنے والوں اور نوجوانوں کی برین واشنگ کرنے والوں کے خلاف پوری قوت سے ٹکرانے کا وقت آ گیا۔ ایسے دہشتگرد اور بے دین عناصر اسلام اور امت مسلمہ کو کمزور کررہے ہیں۔
اسلامی جمہوری ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقدہ 25 ویں سالانہ انٹرنیشنل قرآن کانفرنس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فرح ناز نے شرکت کی، جہاں لبنان، تیونس، عراق، آذربائیجان، عمان اور پاکستان سے مختلف قرآنی موضوعات پر تحقیق کرنے والی خواتین سکالرز شریک تھیں۔ کانفرنس کا مقصد انفرادی و اجتماعی سطح پر قرآن فہمی کی کاوشوں کو فروغ دینا اور خواتین محقیقین کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
شہدائے ماڈل ٹاؤن کی سالانہ برسی اور احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے کام کرنے اور جاگنے کا پروپیگنڈا کرنے والا وزیراعلیٰ 16 جون کی رات کو گہری نیند کیوں سو گیا؟ حکمران اپنی حرام کی دولت سے شہداء کا خون خریدنے گئے اور ان کے بچوں کے جوتے بھی نہ خرید سکے۔ جن کے ضمیر مردہ ہوں وہ تخت بچانے کیلئے ڈیلیں کرتے ہیں۔ ہمارے طرف سے ڈیل کرنے قبول کرنے اور تہمتیں لگانے والوں پر خدا کی لعنت ہو۔ ہمارے کارکن عشق مصطفی اور ایمان کی دولت سے مالا مال ہیں۔ اگر حکمرانوں کا دامن صاف ہے اور وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی قتل وغارت گری کی منصوبہ بندی میں ملوث نہیں تو غیر جانبدار جے آئی ٹی کی تشکیل سے خوفزدہ کیوں ہیں اور جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ شائع کیوں نہیں کرتے؟
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.