سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مورخہ 17 جولائی 2014ء کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری محترمہ ثنا وحید نے فیصل آباد کے انسٹیٹیوٹ کی ضلعی انچارج محترمہ ثمر سعید قادری کے ہمراہ مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کا دورہ کیا۔ انہوں نے طالبات کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ میں شمولیت کی دعوت دی اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا انقلابی پیغام پہنچایا۔
مظفر گڑھ کی معروف سیاسی شخصیت جمشید دستی سے چیف آرگنائزر جنوبی پنجاب ڈاکٹر زبیر اے خان، ڈویژنل کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک ملتان راؤ وقار احمد، ناصر عباس ترگڑ، ملک فہیم ارائیں اور مظفر گڑھ کے مقامی رہنماؤں کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر زبیر اے خان نے انہیں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دس نکاتی انقلابی ایجنڈے سے متعلق بریفنگ دی اور انقلاب کی کال پر اپنے کارکنان کے ہمراہ شرکت کی دعوت بھی دی۔
مسلم لیگ کے رہنما ملک مدثر نے پاکستان عوامی تحریک کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ مسلم لیگ ق کا قافلہ کرپٹ حکمرانوں کی تمام رکاوٹوں کو توڑتا ہوا ملک میں رائج خاندانی بادشاہت اور کرپٹ نظام کا خاتمہ کرنے ڈاکٹر طاہرالقادری کی کال پر انقلاب کیلئے ضرور نکلے گا۔
جس جمہوریت میں عوام بنیادی حقوق سے محروم رہے اس پر لعنت بھیجتے ہیں ایسی جمہوریت ڈی ریل ہوتی ہے تو ہو جائے۔ انقلاب کے بعد اسمبلی میں مزدور کا نمائندہ مزدور، کسان کا نمائندہ کسان اور صحافیوں کا نمائندہ حقیقی صحافی ہو گا۔ جس معاشرے میں مزدور کو حق نہ ملے وہ فرعون، قارون اور یزید کا معاشرہ ہوتا ہے۔ انقلاب کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ جان و مال کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ ان کا پیغام گلی گلی اور محلے محلے پہنچائیں گے۔ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں کوئٹہ سے پشاور تک 20 مزدور فیڈریشنز نے مزدور کنونشن میں شرکت کی جس میں ڈاکٹر طاہر القادری اور مزدور رہنما شوکت علی، میاں سلیم، الطاف بروہی، سلطان احمد خان، ڈاکٹر علی امین، پیر زادہ امتیاز سید اور فضل واحد نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ کنونشن کے اختتام پر ڈاکٹر طاہرالقادری نے 20 رکنی لیبر ایڈوائزری کونسل کے قیام کا اعلان کیا۔
پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی مرکزی رہنما راضیہ نوید نے کہا ہے کہ دنیا عالمی فٹ بال کپ کے میچ دیکھ رہی ہے اور معصوم فلسطینی اسرائیل کی بربریت کا نشانہ بن رہے ہیں۔ مغربی طاقتیں بے حس اور اسلامی دنیا خاموش ہے۔ امت مسلمہ کے کردار پر حیرت ہو رہی ہے کہ فلسطینیوں پر ظلم کے خلاف کسی اسلامی ملک نے آواز نہیں اٹھائی۔ فلسطین میں اسرائیلی بربریت اقوام متحدہ اور او آئی سی کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے۔
لاہور: (دنیا نیوز) منہاج القرآن میں مزدور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ آج جمہوریت کے نام پر کاروبار ہو رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو آئین میں غریبوں کے حقوق نظر کیوں نہیں آتے ، اگرلوٹ مارکا نام جمہوریت ہے توپھرڈی ریل ہو گی۔ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ روٹی ، کپڑا مکان ان کا مسئلہ نہیں وہ عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اب محنت کشوں مزدوروں کا دور آئے گا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اقوام متحدہ کے منہ پر طمانچہ ہے۔ اقوام متحدہ کا قیام اس لیے عمل میں لایا گیا تھا تاکہ وہ اقوام عالم کے درمیان امن بحال کر سکے مگر یہ ادارہ مکمل طور پر ناکام رہا ہے اور ویٹو طاقتوں کے ہاتھوں کھلونا بنا ہو اہے۔ اقوام متحدہ نے یہ مسئلہ حل کر دیا تھا ان کی حدود متعین کر دی تھیں مگر UN اپنی قرار دادوں پر عمل نہیں کروا سکا۔ فلسطین کے بارے میں 100 سے زیادہ قرار دادیں ویٹو ہو چکی ہیں دنیا میں ویٹو پاورز نے طاقت کا توازن بگاڑ کر رکھ دیاہے۔ اقوام عالم میں کسی کو جرات نہیں کہ اسرائیل کی جارحیت کے بارے میں اس سے سوال کر سکے، ایک طرف پتھر اور غلیل ہے اور دوسری طرف ٹینک، مزائل، توپیں اور گولہ و بارود ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی ضرب عضب آپریشن کی حمایت کے سلسلے میں رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کو بھی ریلی نکالی گئی اور پاک فوج کے حق میں مظاہرہ کیا گیا، جس میں کارکنان و عہدیداران پاکستان عوامی تحریک کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ یہ ریلیاں ڈاکٹر طاہر القادری کی ہدایت پر ملک بھر کی تمام تحصیلات میں ہر جمعہ کو نکالی جائیں گی۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح چکوال میں بھی ضرب عضب آپریشن کی حمایت کے سلسلے میں رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کو بھی ریلی نکالی گئی اور دفتر پاکستان عوامی تحریک کے باہر پاک فوج کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں کارکنان و عہدیداران پاکستان عوامی تحریک کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
انقلاب نہ لانا شہیدوں کے خون سے غداری ہوگی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری
پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام افواج پاکستان کے جاری آپریشن ضرب عضب کی حمایت میں ملک گیر ریلیاں نکالی گئیں جس میں ہر جگہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ لاہور کی ریلی دھرم پورہ سے شروع ہو کر لاہور پریس کلب پہنچی۔ ریلی میں عورتوں اور بچوں نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے پاک فوج اور ISI کے حق میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے اور دہشت گردی کی مذمت میں نعرے لگا رہے تھے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن پر قائم ٹربیونل عدل و انصاف اور شہداء کے خون سے مذاق ہے۔ شہداء کے خون سے نہ تو بے وفائی ہو گی اور نہ ہی انقلاب مؤخر ہو گا۔ انقلاب 20 کروڑ عوام کا مقدر سنوارنے کیلئے ہے نہ کہ انتخابی اصلاحات اور الیکشن کمیشن کی تبدیلی کیلئے۔ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی دہشت گردی اور عراق میں مسلح خلافت کی مذمت کرتے ہیں۔ شریف برادران کی دولت نے انتخابی نظام کو اپنے پنجوں میں جکڑ رکھا ہے۔ آئین پاکستان کے مطابق عوام اقتدار کے حقیقی مالک و اختیار رکھتے ہیں۔ ظلم، کرپشن، ناانصافی اور بے روزگاری کی انتہا سے نااہل حکمران اپنا حق حکمرانی کھو چکے ہیں۔ انقلاب کے بعد کڑا احتساب ہو گا۔ کرپٹ عناصر کا خاتمہ کر کے پڑھے لکھے اور ایماندار نوجوانوں کو تعینات کیا جائے گا۔ میڈیا ورکرز مجاہدین انقلاب ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر طاہر القادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ عمران خان اور میرا ایجنڈا ایک ہوجائے تو انقلاب کی مشترکہ تاریخ کا اعلان کرسکتے ہیں۔ سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ عید کے بعد انقلاب کی طرف گامزن ہوں گے، پاکستان عوامی تحریک کا ایجنڈا ظالم اور استحصالی نظام کیخلاف ہے، عمران خان اس ایجنڈے کے ساتھ ہوجائیں تو مارچ کی تاریخ کا مشترکہ اعلان بھی ہوسکتا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جہلم کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے شہداء کے لیے یونین کونسل جادہ، کوٹلہ فقیر، محمدی چوک اور بوکن میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی محافل کا انعقاد کیا گیا، جن میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ان محافل میں پر شہداء کی بلندئ درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
مرکزی کیبنٹ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی ورکنگ کی رپورٹ لی اور مخصوص امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اجلاس کی کاروئی رات گئے جاری رہی۔ آخر میں صدر پاکستان عوامی تحریک رحیق احمد عباسی نے بھی مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی مرکزی کیبنٹ سے ملاقات کی اور انقلاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.