سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام مورخہ 11 فروری 2012ء کو بارسلونا کے تاریخی میوزیم Museu Maritim کے ہال میں میلاد سیمینار 2012ء منعقد کیاگیا جس کی صدارت منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر احسن جاوید خان نے کی۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری تھے۔
منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے ربیع الاول کے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی انتظامیہ اور معززین پیرس کے اعزاز میں مورخہ 10 فروری 2012ء کو لاکورونیو مرکز پر گرینڈ عشائیہ کا اہتمام کیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لودہراں کے زیراہتمام مورخہ 10 فروری 2012 کو حماد ایجوکیشنل اکیڈمی میں ایک عظیم الشان محفل منعقد ہوئی۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد امتیاز حسین نے حاصل کی جبکہ نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور درود سلام کے نظرانے صدر تحریک منہاج القران لودہراں ملک محمد اسلم حماد اور حافظ عبد القیوم غوری نے پیش کیے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سیالکوٹ کے زیر اہتمام مورخہ 10 فروری 2012ء کو 3 اجتماعی شادیوں کی تقریب صاحب میرج ہال سیالکوٹ میں منعقد ہوئی جسکی صدارت ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن افتخار شاہ بخاری نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر خوراک پنجاب منشاء اللہ بٹ تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اور منہاج القرآن یوتھ لیگ گارج لے گونس کے زیر اہتمام مورخہ 09 فروری 2012ء بروز جمعرات رات 9 بجے پانچویں سالانہ عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ برطانیہ کے مشہور نعت خواں علی محمد قادری، علامہ عبدالرازق، حاجی خلیل( سرپرست ادارہ گارج لے گونس)، مرکزی ایگزیکٹو نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ بھلوال کے زیراہتمام مورخہ 09 فروری 2012ء بروز جمعرات ایک عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بھلوال کے دورونزدیک سے تقریبا 800 خواتین و طالبات نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت محترمہ ماریہ عارف نے حاصل کی جس کے بعد نعتِ مقبول رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محترمہ شازیہ جاوید، محترمہ شاہدہ اور محترمہ اقصیٰ فاروق نے حاصل کی۔
نظامت دعوت وتربیت تحریک منہاج القرآن پشاور کے زیراہتمام 09 فروری 2012ء بروز جمعرات کو ویلیج ہوٹل پشاور میں آئیں دین سیکھیں کورس کا افتتاح ہوا۔ جس میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز محمد شریف کمالوی، صوبائی امیر خیبر پختونخواہ مشتاق علی سہروردی، صوبائی ناظم دعوت علامہ عبدالجلیل، صدر تحریک منہاج القرآن پشاور صوفی عبدالطیف، ناظم تحریک منہا ج القرآن پشاور یاسین انجم، امجد علی شاہ، ناظم تحریک منہاج القرآن کوہاٹ شمس الرحمن، صوبائی کوآرڈینیٹر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسد اللہ جان الازہری، ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن پشاور علامہ عبدالشکور اور ویمن لیگ کے علاوہ کثیر خواتین وحضرات نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے زیر اہتمام مورخہ 09 فروری 2012ء کو پاکستان کلب منامہ کے وسیع ہال میں عظیم الشان سیر ت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن سے وابستگان کے علاوہ پاکستانی، انڈین اور بنگالی کمیونٹی کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (لندن) برطانیہ کے ڈائریکٹر علامہ محمد صادق قریشی منہاج القرآن فن لینڈ کی تنظیم کی دعوت پر تین روزہ دورہ پر مورخہ 09 فروری 2012ء بروز جمعرات شام کے وقت فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی پہنچے جہاں منہاج القرآن فن لینڈ کے صدر اعجاز اختر قادری، نائب صدرجنید حسین، ناظم سید عدنان علی، ناظم دعوت سید عبدالباسط اور دیگر تنظیمی احباب نے ان کا استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن مردان کے زیراہتمام 8 فروری 2012ء کو مردان شہر میں آئیں دین سیکھیں کورس کا آغاز کیا گیا۔ کورس کی افتتاحی تقریب جامع بلا ل مسجد نوشہرہ روڈ مردان میں 8 فروری کو منعقد کی گئی۔ جس میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز محمد شریف کمالوی، معلم آئیں دین سیکھیں کورس عبدالماجد، صوبائی امیر صوبہ خیبر پختو نخواہ مشتاق حسین سہروردی، پروفیسر محمد بخت زمان نائب امیر صوبہ خیبر پختو نخواہ، ڈاکٹر طارق یوسف زئی صوبائی ناظم ویلفیئر، شکیل جان سرپرست تحریک ضلع مردان، علامہ مفتی زیب کوآرڈنیٹیر منہاج القرآن سوات ڈویژن، پیر عبداللہ نقشبندی آستانہ عالیہ بارہ بانڈہ نزد رسالپور PF اکیڈمی، زرشاد انجم میڈیا کوآرڈنیٹیر ضلع تحریک مردان، علی اصغر صدر تحریک مردان، محمد اسماعیل نائب صدر تحریک مردان، محمد رشید صدر منہاج یوتھ لیگ مردان نے شرکت فرمائی۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن نوشہرہ کے زیراہتمام آئیں دین سیکھیں کورس کا آغاز 8 فروری 2012ء سے کر دیا گیا۔ کورس کی افتتاحی کلاس دفتر تحریک منہاج القرآن نوشہرہ مین بازار میں شام 5 بجے شروع ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے زیر اہتمام مورخہ 08 فروری 2012ء کو مرکزی گوشہ درود کے ہال میں تربیتی وتنظیمی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر علامہ محمد افضل سعیدی نے خصوصی تربیتی خطاب کیا۔
مورخہ 8 جنوری 2012ء بروز اتوار کو میاں کاشف محمود مرکزی سینئر نائب صدر MYL اور محمد طیب ضیاء مرکزی نائب صدر MYL نے گوجرانوالہ، کامونکی اور سیالکوٹ کا تنظیمی وزٹ کیا۔ اس وزٹ کا مقصد سالانہ اعتکاف 2012ء کے لیے تحصیلات کا اہداف کا پہنچانا تھا جس کو انہوں نے بخوبی پورا کرنے کا وعدہ کیا۔
تحریک منہاج القرآن بھنگالی شریف کے زیراہتمام سالانہ عظیم الشان جلوس جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 12 ربیع الاول دن 11 بجے میلاد چوک آڑہ بھنگالی شریف سے شروع ہوا۔
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام یکم فروری 2012ء بروز بدھ کو پی پی 64 میں عرفان القرآن کورس کی کلاس کا آغاز کیا گیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.