سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس میں 6 مئ 2011ء بروز جمعۃ المبارک ماہانہ محفل گوشہ درود منعقد کی گئی۔ جس میں سربراہ سلسلہ علوی الجزائر فرانس شیخ خالد بن تونس نے صدر مسلم سکاؤٹ فرانس حسین سودوکی انچارج کمیونیکیشن شیخ عزیز بن تونس اور دیگر 25 افراد پر مشتمل وفد کے ہمراہ شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اپنے خصوصی خطاب میں امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کے علمی و تحقیقی کام کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں اور شکوک و شبہات کا مدلل جواب دیا اور امام اعظم کا بھرپور علمی دفاع کیا۔ آپ نے خصوصی طور پر ائمہ اربعہ میں سے امام احمد بن حنبل اور امام شافعی رضی اللہ عنھما کے اقوال و فرامین اور عمل سے امام اعظم کی علمی فوقیت و ثقاہت ثابت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے امیر حفیظ اللہ قادری کی قیادت میں 12 رکنی وفد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے 05 مئی 2011ء بروز جمعرات ویانا ائیرپورٹ سے سعودی عرب کے لئے روانہ ہوا۔ عمرہ گروپ کو ویانا ائیر پورٹ پر الوداع کرنے والوں میں چودھری فاروق، حاجی غلام شبیر منہاس، حاجی نذیر شاہ، حاجی اکبر علی، وحید احمد، ارشد شاہ، سید محمود شاہ اور دیگر تحریکی رفقاء کی کثیر تعداد شامل تھی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر ملک جاوید اقبال اعوان مورخہ 05 مئی 2011ء کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس ایتھنز پہنچے۔ ملک جاوید اقبال اعوان عمرہ کی سعادت حاصل کرنے اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حاضری کے بعد جب ائیر پورٹ پہنچے تو امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان علامہ شہباز احمد صدیقی، چودھری ناصر آف جنڈ شریف، چودھری محمد افضل شام پور، اے ڈی جرال، محمد زاہد، صدام حسین، علامہ اسجد علی چشتی، عبدالجبار سلہری، طارق شریف، ندیم عباس، شاہد بٹ کے علاوہ یونان کی سیاسی، مذہبی اور ادبی تنظیموں کے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کراچی کے زیراہتمام 4 اپریل 2011ء کو نیپا چورنگی کراچی میں "بیداری شعور مہم" کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں مرکزی مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کے صدر ساجد ندیم گوندل ایڈووکیٹ مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر بارسلونا میں مورخہ 02 مئی 2011ء بروز سوموار کو سپانش زبان سکھانے کی نئی کلاس کا آغاز کیا گیا۔ نئی کلاس کی افتتاحی تقریب کا باقاعدہ آغاز حافظ محمد موسیٰ نے تلاوت کلام پاک سے کیا، جس کے بعدکلاس ٹیچر نوید احمد اندلسی نے تما م طلباء کو خوش آمدید کہا اور پروجیکٹر کے ذریعے سپانش کلاس کے قواعد وضوابط کی تفصیلات بتائیں
پاکستان عوامی تحریک لیبر ونگ لاہور کے زیراہتمام مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر مزدور ریلی مورخہ یکم مئی 2011ء کو پریس کلب تا مسلم لیگ ہاؤس نکالی گئی جسمیں سینکڑوں افراد نے شرکت کر کے شکاگو کے مزدوروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ریلی کی قیادت انوار اختر ایڈووکیٹ، لاہور کے صدر افضل گجر، لیبر ونگ کے صدر ملک یٰسین اور لاہور کے امیر ارشاد طاہر نے کی۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام شب بیداری کا پروگرام یکم مئی 2011 کو کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ کے علاوہ کثیر تعداد میں تحریک کے کارکنان نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیر اہتمام مورخہ 01 مئی 2011ء بروز اتوار کو ہفتہ وار محفل ذکر ونعت منعقد ہوئی، محفل میں ویانا کی پاکستانی کمیونٹی نے اپنے ایمان کی تازگی کے لئے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
سینئر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض تنظیمی دورہ کے لیے یکم مئی 2011ء بروز اتوار کو فرانس پہنچے۔ منہاج القرآن فرانس کی تنظیم کی طرف سے آپ کے لیے مقامی ہوٹل میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلشینز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا جو ان دنوں دورہ یورپ پر ہیں، نے اٹلی کے شہر روم میں ویٹی کن سٹی کے صدر Cardinal Jean Louis Tauran سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان اسلام کے بین المذاہب پیغام امن پر بات چیت ہوئی۔
پاکستان عوامی تحریک اٹلی کے زیراہتمام یکم مئی 2011ء کو روم میں ویٹی کن سٹی کے سامنے لیبر ڈے ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ اس ریلی کی قیادت پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سہیل احمد رضا نے کی،
منہاج ویب ٹی وی کی پر وقار افتتاحی تقریب مرکز منہاج القرآن فرانس میں سینئر نائب ناظم اعلی منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ زاہد فیاض کی صدارت میں منعقد کی گئی۔ مہمانان گرامی میں ممبر منہاج سپریم کونسل حاجی گلزار احمد، امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری اور چوہدری ظہیر عباس گجر موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس میں مورخہ 29 اپریل 2011ء بروز جمعہ بعد نماز عشاء ہفتہ وار محفل منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی
مسلم لیگ’’ن‘‘ کے ایم این اے محمد حنیف عباسی نے مورخہ 29 اپریل 2011ء بروز جمعۃ المبارک مرکز منہاج القرآن اسلامک سنٹر سارسل فرانس کا وزٹ کیا۔اپنے وزٹ کے دوران انہوں نے مرکز کے مختلف شعبہ جات دیکھے اور منہاج القرآن کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.