سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
علم و عرفان کی عظیم درسگاہ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں بزمِ منہاج کے زیرِاہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60 ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقد کی جانے والی سالانہ کل پاکستان ہفتہ تقریبات کا آخری پروگرام مورخہ 26 مارچ 2011ء بروز ہفتہ کو منعقد کیا گیا۔ ہفتہ تقریبات کے آخری روز اردو مباحثہ بعنوان : "مجھ سے پہلوں کی ہے غفلت کا نتیجہ میرے حالات" اور "انقلاب قومیں لاتی ہیں لیڈر نہیں" کے عنوان سے مقابلہ مضمون نویسی کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 26 مارچ 2011ء بروزہفتہ کو پھاجو سٹی میں محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے محفل کی صدارت کی۔
تحریک منہاج القرآن دھدو بسراء تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام 26 مارچ 2011ء کو سالانہ غوث اعظم کانفرنس منعقد ہوئی،خصوصی خطاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ ثناء اللہ ربانی نے کیا۔
مؤرخہ 25 مارچ 2011ء کو CWC کے اجلاس کے دوران پاکستان عوامی تحریک کی مرکزی ویب سائٹ [http://pat.com.pk] کا افتتاح صدر پاکستان عوامی تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن خان درانی نے کیا۔ جبکہ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، جی ایم ملک، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک انوار اختر ایڈووکیٹ، پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین لہراب آصف خان ایڈووکیٹ اور تمام شعبہ جات کے سربراہان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60 ویں سالگرہ کے سلسلے میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں "ہفتہ تقریبات" کے دوران مورخہ 25 مارچ 2011ء بروز جمعہ کو مقابلہ اردو مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز سے طلباء نے شرکت کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر علی محمد چوہدری وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل باندو سٹی اباراکی کین جاپان کی جانب سے حالیہ سونامی متاثرین کے لئے مورخہ 25 مارچ 2011ء بروز جمعۃ المبارک کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے امدادی مہم لانچ کی گئی۔ امدادی مہم کا اہتمام مقامی مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (پوچھن) ساؤتھ کوریا کے زیراہتمام مورخہ 25 مارچ 2011ء بروز جمعۃ المبارک کو رحمۃ اللعالمین کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت منہاج ایشین کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے کی۔ کانفرنس میں پوچھن سٹی کی مذہبی، سیاسی اور سماجی تنظیمات کے عہدیداران کے علاوہ منہاج القرآن سے وابستہ کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
دنیا کا کوئی قانون انبیائے کرام اور الوہی کتابوں کی توہین کی قطعاً اجازت نہیں دیتا۔ جی ایم ملک انسانی حقوق کے عالمی ادارے OICاور یو این او اس اقدام پر ایکشن لیں۔حافظ غلام فرید بین المذاہب رواداری،برداشت اور انسانی احترام کے رویوں کو اس اقدام سے شدید نقصان پہنچا قرآن پاک جلانے کے مذموم اقدام کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرہ
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی کے سالانہ سفیر امن تقریبات کے تیسرے روز مقابلہ عربی اور انگلش تقریر مورخہ 24 مارچ 2010ء بروز جمعرات کو منعقد ہوا۔ عربی زبان میں موضوع کيف يمکننا ان ندافع عن عرض رسول الله صلی الله عليه وآله وسلم جبکہ انگلش مقابلے کا موضوع Men, Not Material make Nation تھا۔
قونصلیٹ آف پاکستان کے پلیٹ فارم سے مورخہ 23 مارچ 2011ء کو یوم پاکستان کے موقع پر ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ قونصلیٹ آف پاکستان کی جانب سے منہاج القرآن فرینکفرٹ کی انتظامیہ کو تقریب میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی۔
مورخہ 23 مارچ 2011ء بروز بدھ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور میں طلبہ کی نمائندہ منہاج سپورٹس سوسائٹی سیشن 11-2010ء کے زیرِاہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60 ویں سالگرہ کی مناسبت سے "سالانہ عالمی سفیرِ امن سپورٹس فیسٹیول" کا انعقاد کیاگیا۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے ہفتہ تقریبات میں 23 مارچ 2011ء کو سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والے سپورٹس فیسٹیول کی صدارت ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی جبکہ پاکستان ہاکی ٹیم کے مینجر اور سابق اولمپئن کپتان خواجہ محمد جنید مہمان خصوصی تھے۔
23 مارچ 2011ء کو MMS کامرہ اور نرتوپہ میں جبکہ 24 مارچ 2011ء کو جہلم اور علی پور چٹھہ میں تقاریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ میٹرک کے سالانہ امتحان 2011ء کے نتائج کے بعد عظیم الشان تقاریب تقسیم انعامات میں ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی محمد شاہد لطیف نے خصوصی شرکت کی
کوٹلی اور سانگلہ ہل میں منہاج اسکولز کے تعمیراتی پراجیکٹ جاری ہیں، منہاج اسکولز کی تعمیر ہونے والی نئی خوبصورت عمارات کی افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی محمد شاہد لطیف نے DCO کوٹلی کےساتھ تعمیراتی پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر راحیق احمد عباسی نے تحریک کے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ منہاج القرآن میرپور کا دورہ کیا۔ میرپور پہنچنے سے پہلے آپ نے تھن پال ڈڈیال آزاد کشمیر میں ممتاز تحریکی بزرگ رہنماء حاجی عبدالواحد کی والدہ محترمہ اور طاہر محمد (سیکرٹری جنرل تحریک منہاج القرآن یورپ) کی دادی جان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.