سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفئیر فاونڈیشن سیلاب متاثرین کے لیے اپنی فلاحی و امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کروڑوں روپے کا امدادی سامان متاثرین تک پہنچا چکی ہے۔ ملک بھر میں منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کی ذیلی تنظمیات کے علاوہ دنیا بھر سے منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کے کارکنان پاکستان آ کر امدادی سرگرمیوں میں شریک ہیں۔
منہاج فری ڈسپینسری بھروکی تحصیل ڈسکہ کا افتتاح 7 ستمبر 2010ء کو کیا گیا۔ محمد اسلم قادری صدر تحریک منہاج القرآن اور ناظم تحریک منہاج القرآن اللہ رکھا قادری نے فری ڈسپنسری کا افتتاح کیا۔ ڈاکٹر سرور بھنگو اور حاجی محمد سلیم سلہری کوآرڈینیٹر حلقہ درود اور میڈیا ایڈوائزر غلام مصطفیٰ قادری بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر 12,000 کارکنان اور رضا کاران سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اب تک متاثرین سیلاب کی بحالی پر 12 کروڑ روپے خرچ کر چکی ہے۔
حالیہ سیلاب سے متاثرہ ضلع چارسدہ میں میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت 500 خاندانوں میں ماہانہ فوڈ پیکج کی تقسیم کی گئی۔ یونین کونسل میر امدادا گل آباد اور یونین کونسل گل بیلہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت 500 خاندانوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ جن کو ماہانہ بنیادوں پر فوڈ پیکج کی تقسیم کی جارہی ہے۔
شیخ الاسلام نے کہا کہ آج ہمارے ملک میں عذاب در عذاب آ رہے ہیں۔ کبھی پانی کی کمی سے قحط اور خشک سالی کا عذاب آتا ہے تو کبھی پانی کی فروانی کی صورت میں سیلاب جیسے عذاب کا سامنا ہے۔ کبھی ملک میں سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات رونما ہو رہے ہیں، جس سے انسانیت کا سر بھی شرم سے جھک گیا۔ ایسے واقعات قوم کے لیے سراپا عذاب ہیں۔
تحریک منہاج القرآن گجرات نے سیلاب زدگان کیلئے 5 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان متاثرہ علاقوں میں بھجوایا۔ اس سلسلہ میں 6 ستمبر 2010ء کو امدادی سامان کے ٹرکوں کو ضلع کشمور (سندھ) کی تحصیل کنڈکوٹ میں گڈو کے مقام پر لے جایا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اسلام آباد کے زیراہتمام سیلاب زدگان کے لیے امدادی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے اسلام آباد میں امدادی کیمپ لگایا ہوا ہے، جہاں لوگ ضروریات زندگی کی مختلف اشیاء کے علاوہ کیش بھی جمع کرا رہے ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ اقبال اعظم منہاجین نے 6 روزہ دورہ آسٹریا کیا۔ آپ لیلۃ القدر اور عید کی نماز کے لیے خصوصی طور پر فرانس سے ویانا تشریف لائے تھے۔ آسٹریا کے دارلحکومت ویانا کے وسط میں حال ہی میں قائم شدہ منہاج القرآن سنٹر ویانامیں رمضان المبارک کے آغاز سے ہی افطاری اور نماز تراویح سمیت نظام الصلوٰۃ کا باقاعدہ سلسلہ شروع کردیا گیا تھا۔
منہاج ویلفیئر فانڈیشن کے زیراہتمام Pak Trust uk کے تعاون سے رمضان المبارک میں منہاج خیمہ بستی نوشہرہ کے 600 اور منہاج خیمہ بستی اکوڑہ خٹک میں 250 افراد کے لیے افطار ڈنر اور سہری کے کھانے کا اہتمام کیاگیا ہے۔ اس سلسلے میں خصوصی تقاریب کاانعقاد چار ستمبر 2010ء کو نوشہرہ میں جب کہ 5 ستمبر کو اکوڑہ خٹک میں ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کوپن ہیگن ڈنمارک کے مرکز پر رمضان المبارک کی ساعتوں میں مورخہ 4 ستمبر 2010ء بروز ہفتہ کو منہاج القرآن ویمن لیگ ڈنمارک کی طرف سے جشن نزول قرآن کی تقریب منعقد کی گئی جس میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مورخہ 27 اگست 2010ء کو ملکی حالات کے پیش نظر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں انہوں نے متاثرین سیلاب کی بحالی کے لئے امدادی کاروائیوں کو مقدم گردانتے ہوئے تحریک کی بیس سالہ روایت شہر اعتکاف کی منسوخی کا اعلان کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین نے مورخہ 3 ستمبر 2010ء کو اسپورٹس ہال El Raval اور منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں جمعۃ المبارک کے اجتماعات سے خطاب کیا ، جس میں انہوں نے متاثرین سیلاب کی بحالی کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کام کی تفصیلات بتائیں اور اہل بارسلونا سے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔
منہاج ويلفيئر فاونڈيشن ليہ کے زيراہتمام متاثرين سيلاب کے ليے ٹينٹس تقسيم کيے گئے۔ اس حوالے سے ليہ ميں ايک خصوصي کيمپ لگايا گي، جہاں بہترين اور قيمتي ٹينٹ سيلاب زدگان کو فراہم کيے گئے۔ يہ ٹينٹ لاہور سے پاک چائنہ مشينري والوں نے منہاج ويلفيئر فاونڈيشن کو عطيہ کيے تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سیالکوٹ کے زیراہتمام سیلاب زدگان کے لئے امدادی مہم زور شور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کہ نوجوان "جھولی پھیلاؤ" مہم کے ذریعے فنڈ جمع کررہے ہیں۔ یہ نوجوان گروپ کی شکل میں سیالکوٹ کی ہر شاہراہ پر ہر دوکاندار کے پاس جا کر سیلاب زدگان کے لئے فنڈ جمع کر رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب کا اجلاس سردار شاکر مزاری کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں لودھراں سے بھی عہدیداران نے شرکت کی جن میں صدر تحریک منہاج القرآن لودھراں ملک اسلم حماد، ناظم رانا محمد ظاہر، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ اورخواجہ احمد شامل تھے۔ سینئر نائب صدر پنجاب کی معاونت کے لیے راؤ محمد اسحاق اور چوہدری قمر عباس دھول بھی موجود تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.