سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی جاپان بھر کی مساجد میں بھی رونق میں اضافہ ہوگیا ہے۔ یکم رمضان المبارک کو جاپان بھر کے میڈیا کے سینئر اراکین اور صحافیوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کا دورہ کیا۔
نیشنل ایگزیکٹیو کونسل (NEC) ساؤتھ اٹلی کے مرکزی عہدیداران نے مورخہ 23 اگست 2009ء بروز اتوار بلزانو شہر کا تنظیمی دورہ کیا۔ دورہ کرنے والے عہدیداران میں صدر حافظ عبدالمناف، ناظم ظہیر انجم، ناظم میڈیا سمیع اللہ وڑائچ، ناظم دعوت و تربیت و حلقہ درود مختار قادری، ناظم ویلفیئر الطاف چیمہ اور دیگر احباب شامل تھے۔
رمضان المبارک کی آمد کی خوشی میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں 22 اگست 2009ء کو استقبال رمضان سیمینار کا اہتمام کیا گی۔ سیمینار کی صدارت امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی نے کی۔
مفتی اعظم پاکستان مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی ان دنوں یورپ کے تنظیمی و دعوتی دورے کے سلسلہ میں فرانس کے دورہ پر ہیں۔ مورخہ 21 اگست 2009ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے مرکز پر ایک خصوصی تربیتی اور روحانی نشست کا اہتمام کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قومی امن کونسل کا اجلاس تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں 20 اگست 2009ء کو منعقد ہوا۔ اجلاس کي صدارت ايم کيو ايم کے مرکزي رہنماء اور سينٹر کرنل (ر) طاہر مشہدی نے کی جبکہ جمہوری وطن پارٹی کے صدر نواب شاہ زین بگٹی نے اجلاس ميں خصوصی طور پر شرکت کي۔
یورپین کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل کے امیر علامہ حسن میر قادری ناروے سے فن لینڈ 20 اگست 2009ء کو Helsinki wanta ایئر پورٹ پر صبح گیارہ بجے پہنچے، وہاں پر انکا شاندار استقبال کیا گیا
مفتی اعظم پاکستان مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی دعوتی دورے پر فرانس پہنچ گئے ہیں۔ مفتی اعظم کا پیرس کے ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ایئر پورٹ پر منہاج القرآن یورپین کونسل MWF کے ڈائریکٹر علامہ اقبال اعظم، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس عبدالجبار بٹ، ناظم منہاج القرآن فرانس رانا فیصل علی قادری،
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کی مرکزی ایگزیکٹو کونسل (NEC) کا اجلاس مورخہ 16 اگست بروز اتوار کارپی شہر میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت نومنتخب صدر حافظ عبدالمناف نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے عہدیداران اور کارکنان نے علامہ اظہر سعید کا ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کیا۔ اس دورے کے دوران علامہ اظہر سعید المصطفیٰ مسجد باندوکی میں نماز تراویح کی امامت کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔ سابقہ سالوں میں مرکزی نائب امیر علامہ نذیر احمد خان قادری بھی نماز تراویح پڑھانے کیلئے جاپان کے دورہ جات کر چکے ہیں۔
پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، ناظم امورخارجہ اور ڈپٹی رجسٹرار منہاج یونیورسٹی لاہور جی ایم ملک نجی دورے پر مانچسٹر (برطانیہ) پہنچ گئے ہیں۔ ایئر پورٹ پر مرکزی عہدیداران اور سٹاف ممبران نے جی ایم ملک کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر الوداع کیا
مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل آریزو میں ہرسال کی طرح افطاری اور نماز تراویح کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے جس کی امامت کے فرائض قاری و حافظ ممتاز قادری حاصل کر رہے ہیں۔ امسال پہلی بار آریزو میں ویمن لیگ کی خصوصی درخواست پر خواتین کیلئے بھی نماز تراویح کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ ماہ رمضان المبارک میں خواتین بھی باجماعت نماز تراویح ادا کر سکیں۔
تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے زیراہتمام ایک عظیم الشان ڈویژنل ورکرز کنونشن مورخہ 16 اگست 2009ء کو منعقد ہوا۔ جس کی صدارت مرکزی امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نواز انجم نے کی۔ دیگر مہمانان گرامی میں نائب ناظم تنطیمات پنجاب محمد اقبال اور ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ محمد حفیظ قادری شامل تھے۔ اس کے علاوہ عہدیداران اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن دیزیو (اٹلی) کے تحت 14 اگست 2009ء بروز جمعۃ المبارک کو ایک عظیم الشان پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔ نماز جمعہ سے پہلے خطاب کرتے ہوئے مقامی خطیب قاری محمد قاسم نے انسانی حقوق پر روشنی ڈالتے ہوئے قرآن پاک اور بخاری شریف سے حوالہ جات دیئے۔
14 اگست بروز جمعۃ المبارک منہاج القرآن کاپی کے مرکز پر خطاب جمعہ کا موضوع جشن آزادی کے حوالے سے تھا، اس سال منہاج القرآن اٹلی نے جشن آزادی کے موقع پر جشن نہیں منایا بلکہ پیغام آزادی کے پیغام پر زور دیا اور اس کی حقیقت بیان کی، کیونکہ موجودہ دور میں حالات ہمیں اسی بات کا سبق دیتے ہیں کہ ہم پاکستانی ہونے کے ناطے اپنے فرائض سمجھیں اور ان کو پورا کریں اور حقیقت ہی بیان کریں
اگست 2009ء کو بسلسلہ یوم پاکستان سرکاری پرچم کشائی کی تقریب پاکستانی سفارت خانہ ابوظہبی (متحدہ عرب امارات) میں منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی احباب نے بھرپور شرکت کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ابوظہبی کی طرف سے چار رکنی وفد، محمد طفیل فل پاور، علامہ محمد محسن کھوکھر، جمیل بٹ اور محمد رضا راجہ نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.