سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کی مذہبی، ملی و قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اُن کی علمی، تحقیقی اور دینی خدمات کو بھی ملت اسلامیہ خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہا ج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض نے سنٹرل ورکنگ کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیر اہتمام 12 صوبائی حلقہ جات اور 100 یونین کونسلز کے افتتاح کے موقع پر دس روزہ تقریبات کا آغاز ہوا۔ پہلے روز مرکز سے امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نواز انجم کی قیادت میں ایک وفد جن میں مرکزی ناظم دعوت میاں عبدالقادر راجہ اور محمد ندیم شامل تھے۔
ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی یورپین ممالک کے تنظیمی دورے کے دوسرے مرحلے میں فرانس سے اٹلی روانہ ہوگئے ہیں۔ فرانس کے مشہور ائرپورٹ چارلس ڈیگال پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس عبدالجبار بٹ، صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس طارق چوہدری، صدر میڈیا کونسل راؤخلیل احمد، شیخ ارشد اور دیگر تحریکی ساتھیوں نے ناظم اعلیٰ کو رخصت کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام لاکھوں روپے مالیت کا امدادی سامان کا تیسرا قافلہ منہاج خیمہ بستی واقع مردان تحت بائی سوات، بونیر اور مالاکنڈ کے متاثرین کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔ امدادی سامان میں اشیائے خورد و نوش، کمبل، جوتے، بستر، کپڑے، ادویات، دودھ، بسکٹ پانی کی بوتلیں، دال گھی، صابن اور روزمرہ اشیاء کی چیزیں شامل ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی زیر قیادت منہاج القرآن انٹرنیشنل عصر حاضر میں فروغ عشق مصطفی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور فروغ امن و محبت کی عالمگیر تحریک ہے جو دنیائے ارضی کے گوشے گوشے میں دین اسلام کی روحانی اقدار کو زندہ کرکے انسان کے اندر امن و سکون کی شمع روشن کرکے عالمگیر سطح پر امن و اخوت کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ منہاج القرآن آسٹریا کی نوزائیدہ تنظیم بھی اپنے عظیم قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیر قیادت عالمگیر مصطفوی مشن کے عظیم مقاصد کے حصول کے لیے شب و روز کوشاں ہے۔
قومی امن کونسل (NPC) کا دوسرا اجلاس تحریک منہا ج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقد ہوا۔جس کی صدارت سابق ایم این اے مرکزی راہنما مسلم لیگ (ق) کی مہناز رفیع نے کی۔ ان کے علاوہ اجلاس میں اعجاز چوہدری (تحریک انصاف)، شیخ زاہد فیاض(تحریک منہاج القرآن)، انوار اختر ایڈووکیٹ (پاکستان عوامی تحریک) اور دیگر سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی
اسلام امن و سلامتی کا دین ہے۔ جس میں دہشت گردی کا کوئی تصور نہیں۔ اسلامی ریاست کے اندر کسی ایک فرد یا گروہ کو اس بات کی ہر گز اجازت نہیں کہ وہ کلمہ گو مسلمانوں کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہو ئے مسلح جدوجہد شروع کردیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلی شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے گزشتہ شب لاہور میں متاثرین سوات کی امداد، بحالی اور تعمیر نو کے لیے منعقد کی گی خصوصی محفل شب دعا میں کینڈاسے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہو ئے کیا۔
ماہ جمادی الثانی کی گیارہ تاریخ 05-06-2009 کو دربار عالیہ غوثیہ بغداد ٹاؤن ٹاؤن شب لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست شیخ المشائخ حضور قدوۃ الاولیاء پیر سیدنا طاہر علاؤ الدین رضی اللہ عنہ القادری الگیلانی البغدادی کے مزار اقدس پر ماہانہ گیارہویں شریف کا پروگرام زیر اہتمام دربار انتظامیہ منعقد ہوا اس پروگرام میں سینکڑوں کی تعداد میں مریدین، متوسلین اور معتقدین نے شرکت کی۔
گذشتہ دنوں تحر یک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیر اہتمام سہ ماہی عرفان القرآن کورسز کی کلاسز کے اختتام پر نہایت پر وقار تقریب بعنوان تقریب تقسیم اسناد عرفان القرآن کورس الحمد شادی ھال سیالکوٹ میں منعقد ہوئی جس میں چودھری اخلاق گجر ایم این اے، منشاء اللہ بٹ مشیر وزیر اعلی
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیر اہتمام بارسلونا یونیورسٹی Universitat de Barcelona میں "اسلام اور انسانی" حقوق کے عنوان سے پروگرام منعقد ہوا جس میں بارسلونا یونیورسٹی کی 2 پروفیسرز اور منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے امیر شیخ ظل عمر قادری نے خطاب کیا۔ پروگرام کو منعقد کرنے والے شعبہ منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چوہدری کے مطابق اس پروگرام کا مقصد مغربی اور بالخصوص ہسپانوی معاشرے میں اسلام بارے غلط فہمیوں کا ازالہ کرنا اور ان کودرست معلومات بہم پہنچانا ہے۔
گذشتہ دنوں MEPسجاد کریم اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے آفس مجرن شمس الرحمان آسی کے مابین ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ سجاد کریم کا کہنا تھا کہ یہاں برطانیہ میں ہمارے لوگوں نے ہر میدان میں گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں اور سیاست کے میدان میں بھی اپنا نام پیدا کیا ہے لیکن اس کے باوجود ہمیں اپنی کمیونٹی کے عروج کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لوگ جس بھی میدان میں خدمات دے رہے ہیں ہمیں اُن کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں تا کہ ہم آنے والی نسلوں کو محفوظ مستقبل دے سکیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فروغ عشق مصطفی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عالمگیر تحریک ہے جو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بے مثال قیادت میں دین اسلام کا محبت و امن بھرا پیغام دنیا میں عام کررہی ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا بھی ملکی و علاقائی سطح پر اس مصطفوی مشن کے عظیم مقاصد کو پیش نظر رکھے ہوئے ہمہ تن مصروف عمل ہے۔
منہاج القرآن آسٹریا، فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ آلہ وسلم اور اصلاح ِ احوال ِ امت کے عظیم مقصد کے لیے اپنے عظیم قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ولولہ انگیز قیادت میں مقدور بھر اندازمیں مصروفِ عمل ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے متاثرین سوات و مالاکنڈ ڈویژن کے لیے ایک خیمہ بستی نوشہرہ روڈ (مردان) جبکہ دوسری بستی جلالہ میں قائم کر دی ہے۔ علاوہ ازیں مردان میں 15 منہاج رہائشی یونٹس بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔ اسی طرح نوشہرہ میں 35 منہاج رہائشی یونٹس قائم کیے گئے ہیں۔
پاکپتن کے ہونہار ثناء خوان احسن جاوید قادری کی نعت خوانی کے مختلف مقابلوں میں نمایاں پوزیشنیں
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.