سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کا پیغام ’’محبت، امن اور علم‘‘ ہے۔ قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہمیشہ اسی منشور کا پرچار کیا ہے۔ آپ کی کل تصانیف کی تعداد ایک ہزار ہے۔ ان میں سے ساڑھے تین سو سے زائد کتب اردو، عربی اور انگریزی زبان میں شائع چکی ہیں، جبکہ دنیا کی دیگر زبانوں میں ان کتب کے تراجم بھی ہو رہے ہیں۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام توسیعی لیکچر منعقد کیا گیا۔ جیو نیوز کے پروگرام 50 منٹ کے میزبان اور معروف صحافی پروفیسر عبدالرؤف نے طلبہ و طالبات اور مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف کو "موجودہ ملکی حالات اور میڈیا کی ذمہ داریاں" کے موضوع پر لیکچر دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی، اٹلی مرکز پر ھفتہ کی شام بعد از نماز مغرب ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں اٹلی بھر سے منہاج القرآن کی تمام تنظیمات نے بھرپور شرکت کی۔ ورکشاپ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوئی جس کی سعادت ظہیر احمد نے حاصل کی۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف کے لیے کمپیوٹر ٹریننگ کورس کی تقریب تقسیم اسناد 28 اپریل 2009ء کو منعقد ہوئی۔ ایک ماہ دروانیہ پر مشتمل کمپیوٹر ٹریننگ کورس منہاج انٹرنیٹ بیورو کے تعاون سے منعقد کیا گیا، جس میں مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف نے حصہ لیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشل اٹلی کے زیراہتمام اٹلی کے شہر گلتیری میں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ اس پروگرام کو خوبصورت ہال میں منعقد کیا گیا۔ محفل نعت میں خواتین و حضرات کے علاوہ بچوں نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل تھیگو، جنوبی کوریا کے زیراہتمام سنگ سو مسجد میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت حافظ محمد انور نے کی۔ پروگرام میں مہمان خصوصی محمد جمیل امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا تھے۔
مرکزی منہاج القرآن ویمن لیگ، ناروے کی جانب سے ذیلی تنظیم منہاج القرآن ویمن لیگ درامن کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔ یہ تقریب مورخہ 25 اپریل، 2009 بروز ہفتہ منعقد ہوئی۔ اس میں منہاج القرآن ویمن لیگ ناروے کی تمام مرکزی عہدیداران، منہاج سسٹرز ناروے اور درامن سنٹر کی انتظامیہ نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج یونیورسٹی، لاہور میں ایم فل عریبک اینڈ اسلامک سٹڈیز کے طلبہ نے اپنے فائنل مقالہ جات جمع کرا دیئے ہیں۔ چارٹرڈ ملنے کے بعد منہاج یونیورسٹی میں کسی بھی ڈیپارٹمنٹ میں ایم فل کا یہ ابتدائی سیشن ہے، جس کا آغاز 3 سال قبل ہوا تھا۔
تحریک منہاج القرآن پاکستان سمیت دنیا بھر میں عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عام کرنے کیلئے بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی فکر انگیز قیادت میں ہمہ وقت کوشاں ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے چھوٹے صاحبزادے حسین محی الدین القادری اور تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے ممبر جو گزشتہ سال سے آسٹریلیا میں مقامی یونیورسٹی سے گلوبل اکانومی کے موضوع پر ڈاکٹریٹ کر رہے ہیں، نے یونیورسٹی کے سالانہ الیکشن میں صدر کا مقابلہ واضح اکثریت سے جیت لیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ویمن لیگ ناروے کے زیراہتمام آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد عیسوی سن پیدایش کی مناسبت سے مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل میں انتہائی عقیدت اور محبت سے منایا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ بھکر کا قیام 13 مئی 2007ء کو عمل میں آیا۔ مسز فوزیہ عارف کھوکھر منہاج القرآن ویمن لیگ بھکر کی صدر جبکہ فوزیہ گلزار ناظمہ ہیں۔ ملک بھر میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی دیگر تنظیمات کی طرح بھکر میں بھی ویمن لیگ شاندار انداز میں کام کر رہی ہے۔
گزشتہ دنوں منہاج القرآن انٹرنیشنل پوسان کے زیر اہتمام ایک عظیم الشاں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت سید عامر شاہ صاحب نے کی۔ اس محفل کے مہمان خصوصی امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا محمد جمیل قادری صاحب تھے۔ پروگرام میں علامہ محمد انور صاحب، حاجی رحمت صاحب، راجہ عامر صاحب، عابد علی قادری (امام مسجد جنجو اسلامک سنٹر) نے خصوصی شرکت کی۔
سکھ بیساکھی کے تہوار کی تقریب 20 اپریل کو گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر بھارت سے سکھ یاتری پاکستان اپنے مذہبی مقامات کی زیارت کے لئے آئے تو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹوریٹ آف انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا (منہاجین) نے حکومت پاکستان کے محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین سید آصف ہاشمی اور دیگر سرکاری اہلکاروں کے ہمراہ واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کا استقبال کیا۔
ہندؤوں کا مذہبی و ثقافتی تہوار "ہولی" 20 مارچ 2009ء کو دنیا بھر میں منایا گیا۔ اس سلسلے میں لاہور کے ہرے کرشنا مندر میں بھی ہولی کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں ہندو برادری کے رہنما ڈاکٹر منوہر چاند، ڈاکٹر سریش، پروفیسر اشوک کمار کھتری اور ڈاکٹر سنیل کمار کی دعوت پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹوریٹ انٹرفیتھ ریلیشنز (بین المذاہب تعلقات) کے وفد نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.