تمام سرگرمياں

منہاج القرآن یوتھ لیگ فرانس کے نائب صدر شیخ ساجد فیاض کے لئے گولڈ میڈل کا اعلان
ڈاکٹر علی اکبر قادری الازہری کو مبارک باد
حلقہ عرفان القرآن (ایک تعارف)
دعوت نامہ اعتکاف 2006ء
مجلس ختم علی الصلوٰۃ علی النبی (ص) و شب برات اجتماع

مجلس ختم علی الصلوٰۃ علی النبی (ص) و شب برات اجتماع

8 ستمبر 2006ء بمطابق 14 شعبان معظم کی شب تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے سبزہ زار میں ماہانہ روحانی اجتماع ختم علی الصلوٰۃ النبی اور شب برأت کی خصوصی محفل منبعقد ہوئی۔ اس روحانی محفل میں شرکت کیلئے لاہور کے علاوہ گردو نواح کے شہروں سے بھی حاضرین کی ایک بڑی تعداد سر شام تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز عشاء کے بعد ہوا تاہم حاضرین کی کثیر تعداد مقررہ وقت سے قبل ہی پنڈال میں براجمان ہوئی۔ جب پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوا تو پنڈال میں حاضرین کے لیے جگہ کم پڑ گئی جس پر انتظامیہ نے ہنگامی طور پر مرکزی سیکرٹریٹ کے ساتھ ملحقہ منہاج القرآن پارک میں پروجیکٹر نصب کر کے حاضرین کے بیٹھنے کا انتظام کیا۔ خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی یہاں موجود تھی۔ جسکی وجہ سے منہاج القرآن ویمن لیگ کو بھی خواتین شرکاء کے لئے اضافی انتظامات کرنا پڑے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز قاری اللہ بخش نقشبندی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ ناظم تربیت فرحت حسین شاہ کی نقابت اور کمیپئرنگ نے بھی حاضرین میں رنگ جما دیا۔ انہوں نے تلاوت کلام پاک کے بعد آقا علیہ السلام کی بارگاہ مدح سرائی کیلئے کالج آف شریعہ منہاج یونیورسٹی کے نعت خواں کو دعوت دی بعد ازاں مختلف نعت خواں وقفہ وقفہ سے اپنے ذوق نعت خوانی سے حاضرین کے لئے سامان عشق و نور پیدا کرتے رہے۔

08 ستمبر 2006ء
منہاج یوتھ کے تحت متنازعہ فیصلہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
برطانوی مسیحی وفد کی تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد
معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم معراج کائنات کا ذریعہ بنی
رپورٹ درس عرفان القرآن نورپور
دروسِ عرفان القرآن (پاکستان کی تبلیغی تاریخ کا اہم کارنامہ)
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 350 افراد کی تحریک منھاج القرآن میں شمولیت

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 350 افراد کی تحریک منھاج القرآن میں شمولیت

تحریک منھاج القرآن راولپنڈی کے زیر اہتمام مورخہ 27 اگست 2006 بروز اتوار بمقام ھمدرد ہال مریڑ چوک راولپنڈی میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 350 افراد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ولولہ انگیز قیادت پر بھر پور اعتماد کرتے ہوئے تحریک منھاج القرآن میں شمولیت اختیار کی۔ تحریک میں شامل ہونے والوں میں قاری محمد ندیم قادری خطیب جامع مسجد رحمانیہ و امیرعالمی سنی اتحاد،حافظ غلام مصطفےٰ خطیب جامع مسجد مدینہ رضویہ مصریال، حاجی محمد بشیر ممبر ضلع بیت المال کمیٹی، محمد حسن ہزاروی جنرل سیکریٹری JUI (مولانا فضل الرحمان گروپ)، محمد خلیل علی صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ لیگ راولپنڈی کینٹ، چوہدری امتیاز ناظم UC-24، معروف تاجر اور حمیدہ قرآن اکیڈمی کے چیئرمین ملک جاوید، محمد آصف ناظم یونین کونسل چک جلال دین، چوھدری جاوید نائب ناظم جٹاں یونین کونسل، زینب بی بی لیڈی کونسلر جٹاں، ملک ممتاز احمد اعوان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، چوھدری محمد رفیق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، رفاقت حسین وارثی انکم ٹیکس آفیسر، وارث علی مینجر پنجاب بینک کہوٹہ، عمران نذیر پنجاب بینک چوڑ چوک شامل ہیں۔ ان کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں خواتین اور مرد حضرات نے تحریک میں فارم پُر کرکے شمولیت کا اعلان کیا۔

27 اگست 2006ء
الھدایہ کیمپ 2006ء (برطانیہ)

الھدایہ کیمپ 2006ء (برطانیہ)

چار روزہ الھدایہ کیمپ منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے زیر اہتمام پروقار تقریب کے طور پر منعقد ہوا۔ افتتاحی روز تقریب کا باقاعدہ آغاز جمعہ کی نماز کے بعد ہوا۔ تلاوت و نعت کے بعد کیمپ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر زاہد اقبال اور عبدالقدیر نے اس میگا ایونٹ کی تعارفی نشست میں اظہار خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں برطانیہ کے علاوہ نارتھ امریکہ، ڈنمارک، ہالینڈ فرانس اور دیگر یورپی ممالک سے نوجوان موجود ہیں۔ الھدایہ کیمپ کے انعقاد کا مقصد دیار غیر میں مقیم نوجوانوں کی تربیت کرنا ہے۔ شیخ الاسلام کی خصوصی ہدایت پر یہ کیمپ شروع کیا گیا ہے۔ اس تعارفی نشست کے دوران شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور معزز مہمان محدث اعظم الاستاذ الشیخ اسعد محمد سعید الصاغرجی (شام) تشریف لائے۔ آپ شام کے نامور فقہی اور علم الفقہ پر مشہور کتاب الفقہ الحنفیہ کے مصنف اور ماجع مسجد اُموی (دمشق) کے خطیب اعظم بھی ہیں۔ شیخ الاسلام کی خصوصی دعوت پر اس کیمپ کے لیے برطانیہ تشریف لائے جہاں آپ کی یہ پہلی آمد تھی۔

25 اگست 2006ء
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری تحریک منہاج القرآن کے لائف ممبر بن گئے۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری تحریک منہاج القرآن کے لائف ممبر بن گئے۔

آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود نے گذشتہ روز صدر پاکستان عوامی تحریک فیض الرحمن درانی سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی۔ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مذہبی، سیاسی اور علمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبرشپ حاصل کی۔ اس سے قبل سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور اعجازالحق بھی تحریک کی لائف ممبر شپ حاصل کر چکے ہیں۔ تاحیات ممبرشپ کے فارم پر دستخط کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے علم کا زمانہ معترف ہے اور ساری دنیا میں تحریک منہاج القرآن کے قائم کردہ اسلامک سینٹرز اسلام کیلئے گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ایسی شخصیت ہیں جن کے علم سے ہم جیسے لوگ استفادہ کرتے ہیں۔ کشمیر کاز اور عالمی امن کیلئے بھی ان کی خدمات گرانقدر ہیں۔

23 اگست 2006ء
ایبٹ آباد تنظیم کے زیراہتمام عرفان القرآن کی تقریب رونمائی

ایبٹ آباد تنظیم کے زیراہتمام عرفان القرآن کی تقریب رونمائی

مؤرخہ 20 اگست 2006ء تحریک منھاج القرآن ایبٹ آباد تنظیم کے زیر اہتمام "عرفان القرآن کی تقریب رونمائی" کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب جبکہ خصوصی مقالہ ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ لاہور ڈاکٹر طاہر حمید تنولی کا تھا۔ دیگر مہمانان گرامی میں امیر تحریک صوبہ سرحد مشتاق علی خان سہروردی، ناظم تحریک صوبہ سرحد ضیاء الرحمان اخوندزادہ، مرکزی ناظم دعوت ارشاد حسین سعیدی، مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر حافظ اشتیاق اعوان، نائب صدر تحصیل ایبٹ آباد انجینئر رفیع الدین، ناظم تحریک تحصیل ایبٹ آباد محمد ایاز، فضل گل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، پیرزادہ پروفیسر نجیب علی خان پرنسپل گرلز کالج وممبر اسلامی نظریاتی کونسل، پروفیسر ایوب صابر سابق چیئرمین روڈ ڈیپارٹمنٹ، پروفیسر علامہ عبدالبصیر، علامہ مقصود الرحمان انقلابی، محمد اعظم قادری امیر دعوت اسلامی ضلع ایبٹ آباد، پروفیسر صدیق قریشی اور ڈاکٹر سید بی بی پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج ایبٹ آباد شامل تھیں۔

20 اگست 2006ء
معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس
Top