سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سائپرس کے زیراہتمام مورخہ 15 اپریل 2102ء بروزاتوار محفل حلقہ درود منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ بھنگالی شریف کے زیراہتمام شاندار ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ 15 اپریل بروز اتوار صبح 10 بجے منعقد ہوا، جس میں علاقہ بھر سے 24 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں کمنٹری کے فرائض قاضی محمد ادریس صدر یوتھ لیگ نے ادا کئے۔
ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کی ممتاز قومی ہیرو (تمغہ بسالت و تمغہ جرات) ریٹائرڈ گروپ کیپٹن سیسل چوہدری کی وفات پر ان کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ سیسل چوہدری کی آخری رسومات لاہور سیکرڈ ہارٹ کیتھیڈرل چرچ میں ہوئی
تحریک منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام 15 اپریل 2012ء کو ناظم تعلقات عامہ چوہدری محمد اسلم کی حویلی میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی
مورخہ 15 اپریل 2012ء کو صوبہ خیبر پختونخواہ کی صوبائی مجلس مشاورت کا اجلاس مشتاق علی خان سہروردی امیر تحریک خیبر پختونخواہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ساجد محمود بھٹی ناظم تنظیمات نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی ایگزیکٹو کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان، پہاڑ پور، پروآ، کوہاٹ چارسدہ، پشاور، نوشہرہ، مردان، صوابی، تخت بھائی، سوات، کالام، بحرین، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، اوگی اور حویلیاں کی تنظیمات نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن گنجیانہ نو ضلع شیخوپورہ کے زیراہتمام پندرہویں سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس میں علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ محفل کی صدارت پیر سید عاشق حسین شاہ نے کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیراہتمام مورخہ 15 اپریل 2012ء بروز اتوار کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا (سپین) میں مرزا محمد اکرم بیگ (صدر منہاج القرآن، سپین) کی والدہ کی روح کو ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی محفل کا اہتمام کیا گیا۔
تحصیل مانانوالہ کی ذیلی تنظیم یونین کونسل 99 واڑہ امام دین شرقی میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام پہلی سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں خصوصی شرکت اسکالر منہاج کالج فارویمن کی محترمہ مصباح کبیر نے کی۔
یورپ اور مغربی معاشرہ میں رہنے والے مسلمانوں کی اکثریت مقامِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ناآشنا اور ذات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کئی حوالوں سے غلط فہمی کا شکار تھی۔ اندریں حالات منہاج القرآن نے ہمیشہ کی طرح اپنا فرض منصبی ادا کرتے ہوئے اس ضرورت کو محسوس کیا اور امت کو حقیقی معنوں سے مقام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے آشنا کرنے کے لئے یورپ اور امریکہ کے دیگر شہروں کی طرح کولمبیا میں بھی اس نوعیت کے پروگرام کو ترتیب دیا گیا۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منہاج ماڈل سکول مرید والا میں ٹیچرز ٹریننگ کیمپ منعقد ہوا۔ یہ تربیتی کیمپ دو دنوں (28 اور 29 مارچ 2012ء) پر مشتمل تھا۔ اس تربیتی کیمپ میں معلم کے فرائض علامہ محمد شریف کمالوی نے سرانجام دیے
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام نے اسلام، ایمان اور احسان کی وضاحت کی کہ اسلام سراپا امن و سلامتی ہے۔ اسے کسی بھی طور دہشت گردی کے ساتھ بریکٹ نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام نے انسان، حیوان، نباتات الغرض ہر ذی روح کے حقوق کا تحفظ کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مذاہب کے درمیان مکالمے کا عمل شروع کر کے انسانیت کی بہت بڑی خدمت کی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف ان کے فتویٰ نے پوری دنیا کو فکری و عملی رہنمائی دی ہے۔ شیخ الاسلام کی امن کے قیام کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امریکہ سے آئے ہوئے گلوبل مشن اوئیرنس کے صدر ریورنڈ ڈاکٹر لیف ہیتھ لینڈ نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے امن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا
سکھ مذہب کا مذہبی اور ثقافتی تہوار بیساکھی مورخہ 13 اپریل 2012 کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں منایا گیا۔ جس میں دنیا بھر سے ہزاروں اور بالخصوص بھارت سے کثیر تعداد میں سکھ یاتریوں نے شرکت کی۔ بیساکھی کی تقریب متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان کے زیراہتمام منعقد ہوئی۔ جس میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا کو خصوصی دعوت دی گئی۔
ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے اسلام آباد میں وفاقی وزراء وسیکرٹری برائے قومی ہم آہنگی و بین المذاہب رواداری سے ملاقات کی۔ جن میں وفاقی زیر برائے قومی ہم آہنگی و بین المذاہب رواداری ڈاکٹر پاؤل بھٹی سے ان کے آفس میں ملاقات کی
منہاج اسلامک سنٹربارسلونا میں 2 جنوری 2012ء سے 11 اپریل 2012ء تک جاری رہنے والی سپانش کلاس کے طلبہ کے اعزاز میں مورخہ 12 اپریل 2012ء بروز جمعرات الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.