سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ٹوکیوجاپان کے زیر انتظام عظیم الشان محفل میلاد ٹوکیو کے ایک بڑے ہال میں مورخہ 16 مارچ 2012 ء کو انعقاد پذیر ہوئی جس کی صدارت محمد سلیم خان (سابقہ صدر منہاج القرآن جاپان) جبکہ مہمان خصوصی صالح خان افغانی صدرN.P.O تھے۔
UVAS میں MSM کی نئی تنظیم کا اعلان کردیا گیا، اس سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کے بعد آقا دو جہاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کےپھول نچھاور کیے گئے، جبکہ پروگرام کے مہمان خصوصی ایم ایس ایم کے مرکزی سینئر نائب صدر میاں عرفان آصف تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ حلقہ پی پی 4 کے یونٹ ڈھوں کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد محترمہ نازیہ طاہر ناظمہ فنانس کے گھر مورخہ 16 مارچ بروز جمعہ دن 11 بجے کیا گیا، جس میں خصوصی شرکت محترمہ مصباح کبیر ریسرچ سکالرمنہاج مرکز لاہور نے کی جبکہ علاقہ بھر سے خواتین کی بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کی خوشیاں منانا حکم خداوندی ہے، اللہ رب العزت نے قرآن حکیم میں حکم دے رکھا ہے کہ میری نعمتوں کے حصول پر میرا شکر ادا کرو۔تحریک منہاج القرآن پر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خصوصی نگاہ ہے کہ پوری دنیا میلاد کے جشن منا رہی ہے
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام مورخہ 15 مارچ 2102ء کو یوکی مسجد البلال میں عظیم الشان شان اولیاء کانفرنس منعقد ہوئی جس میں گردونواح سے پاکستانی کمیونٹی اور منہاج القرآن سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مورخہ 15 مارچ 2012ء کو عارف والا میں عرفان القرآن کورس کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب جامعہ حنفیہ تعلیم القرآن نزد ریلوے اسٹیشن عارف والا میں منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز علامہ محمد شریف کمالوی، ناظم علماء کونسل نشتر ٹاؤن لاہور علامہ عبدالمختار قادری، صدر تحریک عارف والا حاجی عبدالعزیز جوئیہ، ناظم تحریک عارف والا محمد اسلم صابری، مہتمم جامعہ حنیفہ تعلیم القرآن قاری بشیر احمد شاکرنوری، معلم عرفان القرآن کورس علامہ صاحبزادہ مقبول احمد، علامہ پیر منیر حسین شاہ آف ڈسکہ، پیر سید خلیل الرحمن شاہ کے علاوہ کثیر لوگوں نے شرکت فرمائی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دورہ انڈیا میں 15 مارچ 2012ء کو برلاماتوشری سبھاگرہ ممبئی میں اجتماع منعقد ہوا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ منہاج القرآن مہاراشٹر کے صدر رفیق احمد خان کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ممبئی کے قائدین بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ اس پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت مبارکہ سے ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے ڈائریکٹر علامہ عبدالستار سراج نے مورخہ 15 مارچ 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کا دور ہ کیا اور ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سے ملاقات کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دورہ انڈیا میں 14 مارچ 2012ء کو درگاہ اجمیر شریف پر خصوصی خطاب کیا۔ سلطان اولیاء، سلطان الہند اور نائب النبی حضرت خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری کی درگاہ عالیہ پر ہزاروں شرکاء کا مجمع موجود تھا۔ درگاہ اجمیر شریف کے خدام میں حضرت سید معین الدین، سید راحت حسین، آغا آغائی اور حضرت صدیق الحسن کے علاہ حضرت خواجہ غریب نواز کے تمام سجاد گان اور علمائے مشائخ ہند کی بہت بڑی تعداد بھی اس اجتماع میں شریک تھی۔ تمام معزز مہمانوں کو اسٹیج پر بٹھایاگیا۔
دی ہیگ( ہالینڈ) کی ممتاز کاروباری شخصیت، گولڈن ٹریولز کے مالک نعیم عالم بٹ نے مقامی اور عالمی سطح پر منہاج القرآن کی خدما ت کو سراہتے ہوئے باقاعدہ طور پر مورخہ 13 مارچ 2012ء کو تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبر شپ حاصل کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور اسے اپنے لئے اعزاز قراردیا۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجر خان روالپنڈی میں مورخہ 13 مارچ 2012 کو طلباء وطالبات اور شعبہ حفظ القرآن کے لئے آنکھوں کے چیک اپ اور تشخیص کے لئے محمد نعیم چوہدری اور پروفیسر محمد طاہر علوی کے ایماء پر ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر محمد راجہ اشرف اختر کی زیر نگرانی ڈاکٹر محمد عاقب تنویر نے طلباء کی آنکھوں کا معائنہ کر کے ان کا علاج معالجہ کیا اور تیزی بصارت کے لئے انہیں ادویات ومفید مشورے فراہم کئے۔
مورخہ 13 مارچ 2012ء کو تحریک منہاج القرآن واہگہ ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 61 ویں سالگرہ کے حوالے سے سفیر امن سیمینار کا انعقاد آغاز میرج لان بالمقابل پاکستان منٹ گیٹ جی ٹی روڈ لاہور میں کیا گیا جس کی صدارت ایس ایم ظفر چیئرمین منہاج ایجوکیشن سوسائٹی نے کی
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی قائدین نے 13 سے 16 مارچ تک پنجاب کے مختلف شہروں میں 4 روزہ تنظیمی و تربیتی دورہ جات کیے۔ جس میں میاں چنوں، خانیوال، کبیر والا، جہانیاں، کہروڑ پکا، دنیا پور، لودھراں، بہاولپور، علی پور، جتوئی اور مظفر گڑھ شامل ہیں۔ دورہ کرنے والی منہاج القرآن ویمن لیگ کی ٹیم میں محترمہ ساجدہ صادق مرکزی نائب ناظمہ اور محترمہ شاکرہ چوہدری ناظمہ MSM اور دیگر عہدیداران شامل تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام مورخہ 12 فروری 2012ء بروز اتوار عبدااللہ میرج ہال میں عظیم الشان سالانہ محفل میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں جہلم کی تمام یونین کونسلز اور علاقہ بھر سے تقریبًا 2200 خواتین و طالبات نے شرکت کی مرکز منہاج القرآن سے محترمہ گلشن ارشاد (مرکزی ناظمہ تربیت) نے خصوصی شرکت کی۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز بی ایس VIII کے طلباء کے زیراہتمام 12 مارچ 2012 کو بعد ازنماز عشاء مرکزی صفہ ہال میں ’’محفل ذکر سرور کونین‘‘ منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت وائس پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر محمد اصغر جاوید الازہری نے کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.