سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 19 فروری 2012ء بروز اتوار بعد نماز عشاء منہاج القرآن اسلامک سنٹر دیزیو میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 61 ویں سالگرہ منائی گئی جس میں کثیر تعداد میں تحریکی رفقاء، وابستگان اور قائدین نے شرکت کی۔
مصطفوی مشن کے عظیم سالار، مجدد وقت، محبت اور امن کے بین الااقوامی سفیر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا یوم ولادت بڑے جوش اور عقیدت سے کمیٹی گولائی ڈیرہ غازی خان میں منایا گیا جس میں سرپرست تحریک ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ساعد اختر بلوچ، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر اللہ بخش بھٹی، کوآرڈینٹر پاکستان عوامی تحریک ریاض احمد علیانی، محمد سعید صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ GCT کالج ڈیرہ غازیخان، ڈاکٹر یوسف انصاری، حافظ سلیمان نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی اور فکری خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن جناح ٹاؤن کامرہ کے زیراہتمام مورخہ 19 فروری 2012 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کی پروقار تقریب ہوئی۔ جس میں مرکزی ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی، امیر تحریک KPK مشتاق علی خان سہروردی، سیکرٹری دعوت منہاج القرآن یوتھ لیگ محمد طیب ضیاء اور صدر کامرہ کینٹ ساجد ڈار نے شرکت کی۔ جس میں خواتین اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن PAT کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل گوجر خان کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب
پورے ملک اور دنیا بھرکی طرح بلوچستان ضلع چاغی میں بھی قائد ڈے کی تقریبات منعقد ہوئیں جس کی پہلی تقریب ضلعی سیکرٹریٹ منہاج القرآن واقع دالبندین میں منعقد ہوئی۔ مورخہ 19 فروری 2012ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادی کی 61 سالگرہ کی مناسبت سے ایک کانفرنس بعنوان ’’داعی امن کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خاص ضلع چاغی کے ممتاز ماہر تعلیم اور استاد الاساتذہ حاجی گل جان صابر تھے
منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانوالہ کے زیراہتمام عظیم الشان استقبال میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں گوجرانوالہ بھر سے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔ تمام PP حلقہ جات کی ناظمات نے اپنے کارکنان اور عوام الناس کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عقیل قادر نے مورخہ 19 فروری 2102ء کو برمنگھم میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے ملاقات کی اور انہیں نارویجن زبان میں ترجمہ کی گئی تین کتابیں پیش کیں
منہاج القرآن اسلامک سنٹر بریشیاء (اٹلی) میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کے حوالہ سے خصوصی اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بریشیاء بھر سے منہاج القرآن کے رفقاء اور وابستگان نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن الہ آباد ٹھینگ موڑ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام مورخہ 19 فروری 2012ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ پر قائد ڈے کی خصوصی تقریب ولی کلاتھ ہاؤس الہ آباد میں منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت منہاج القرآن الہ آباد کے صدر ڈاکٹر ناصر شکیل نے کی۔ معروف سماجی شخصیت سید آفتاب حسین شاہ مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں محمد فیصل، محمد شفیق لڈی، غلام رسول، عاطف صدیق، مقدر حسین کھوکھر، محمد شعیب، رانا فاروق، محمد عباس اور حافظ سیف اللہ بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 19 فروری 2012ء کو شی ہنگ شن چلی کوریا میں 14ویں سالانہ محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں کوریا بھر سے مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سید والا کے زیر اہتمام مورخہ 19 فروری 2012 کو سالانہ عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول میں منعقد ہوئی۔ علاقہ بھر سے مؤثر خواتین کو دعوت دی گئی جس کے نتیجے میں ٹیچرز، ڈاکٹرز اور سوشل ورکرز کے علاوہ تقریبا 1700 خواتین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 19 فروری 2012ء کو منہاج اسلامک سنٹر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 61 ویں سالگرہ منائی گئی جس میں تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران، رفقاء، کارکنان کے علاوہ مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (برلن) جرمنی کے زیراہتمام مورخہ 19 فروری 2102ء کو پاکستان کلچر سنٹر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی اکسٹھویں سالگرہ بڑے پروقار طریقے سے منائی گئی۔ اس موقع پر دو کیک کاٹے گئے۔ ایک کیک مردوں نے جبکہ دوسرا کیک خواتین اور بچوں نے کاٹا۔ تقریب میں خواتین وحضرات اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ میاں چنوں کے زیراہتمام مورخہ 19 فروری 2012 کو عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسلامیہ ڈگری کالج میں منعقد ہوئی۔ جس میں علاقہ بھر تقریباً 1200 خواتین اور طالبات نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں مرکز سے ناظمہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ محترمہ شاکرہ چوہدری نے خصوصی نمائندگی کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.