سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیر انتظام مورخہ 19 فروری 2012ء بروزاتوار کو قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹرطاہر القادری کی 61 ویں سالگرہ منائی گئی۔ جس میں حاجی سلیم سلہری، ڈاکٹر سرور بھنگو، میاں محمد ناصر ایڈووکیٹ، ظہیر عباس بھٹی ایڈووکیٹ، اظہر حسین شاہ، مظہر حسین شاہ، ڈاکٹر امین رضا، محمد آصف سیٹھی، صفدر علی بٹ، عابد نقوی، ڈاکٹر انور بھنگو سمیت سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو(ناروے) کے زیر اہتمام مورخہ 19 فروری 2012ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر محفل نعت کا انعقاد کیاگیا جس میں منہاج القرآن کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹلہ کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مورخہ 19 فروری 2012 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کی تقریب کے حوالے سے منعقد ہوئی۔ یہ تقریب صدر ویمن لیگ محفل محترمہ یاسمین کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ جس میں علاقہ بھر سے ویمن لیگ سے وابستہ تمام بہنوں نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج ڈاٹ ٹی وی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی نشریات شروع کی ہیں۔ یہ نشریات مورخہ 18 اور 19 فروری دو دنوں پر مشتمل ہوں گی۔ قائد ڈے کی تقریبات دنیا کے پانچوں براعظموں میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہیں۔ یورپ، برطانیہ، خلیج فارس، امریکہ، کینیڈا، افریقہ، آسٹریلیا اور جنوبی ایشیاء کے 100 سے زائد ممالک اور پاکستان بھر کے اندر یونین کونسل سطح تک تنظیمات نے تقریبات کا انعقاد کیا ہے، جس میں کارکنوں نے قائد ڈے کی تقریبات کے کیک کاٹے جائیں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اینوفیتا (یونان) کے ذیلی مرکزاینوفیتا کے سابق صدر اور MPIC اینوفیتا کے موجودہ صدر ندیم مصطفی تبسم کی والدہ ماجدہ جن کا کچھ دن قبل انتقال ہو گیا تھا کے ایصال ثواب کے لئے مورخہ 18 فروری 2012ء کو ذیلی مرکز میں محفل کا انعقاد کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل تھیوا (یونان) کے ذیلی مرکزمیں مورخہ 18 فروری 2012ء کوبعد نماز عصرسالانہ محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی وسرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 61 ویں سالگرہ برطانیہ سمیت دنیا بھر کے سو سے زائد ممالک میں بڑے جوش وخروش سے منائی گئی۔ اس سلسلہ میں مورخہ 18 فروری 2012ء ہفتہ کی رات برمنگھم میں منہاج القرآن برطانیہ کے زیراہتمام منعقد کی گئی جس میں خصوصی شرکت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی۔
18 فروری 2012ء کو ہفتہ کی شام تحصیل مانانوالہ کی یونین کونسل گاؤں واڑہ امام دین شرقی کے مرکزی آفس تحریک منہاج القرآن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کے پُرمسرت موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن القرآن انٹرنیشنل سائپرس کے زیر اہتمام مورخہ 18 فروری 2102ء بروز ہفتہ ہلٹن ہوٹل نکوسیا (سائپرس) میں ایک عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس میں منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری اور صدر منہاج یورپین کونسل اعجاز احمد وڑائچ نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام موخہ 18 فروری 2012ء بروز ہفتہ کپسیلی مرکز پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان سفیر امن کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سیدہ شاہجہاں منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے زیراہتمام مورخہ 18 فروری 2012 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس کا باقاعدہ آغاز اللہ تعالیٰ کے پاک کلام سے قاری تصور زبیر نے کیا اس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بارگاہ سرور کونین میں فاکہیہ الطاف نے پیش کی۔
تحریک منہاج القرآن ہری پور کے زیراہتمام شیخ الاسلام کی سالگرہ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں مرکزی ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی، مشتاق علی خان سہروردی امیر تحریک KPK، سیکرٹری دعوت منہاج القرآن یوتھ لیگ محمد طیب ضیاء، علامہ محمد افضال قادری اور صدر تحریک منہاج القرآن ہری پور حاجی محمد ارشاد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (اباراکی کین) جاپان کے زیرا ہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی قائڈ ڈے نہایت جو ش وخروش اور ولولے سے منایا گیا۔اس سلسلہ میں مورخہ 18 اور 19 فروری 2012ء کی درمیانی شب محفل میلاد کی بابرکت محفل کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی۔
تحریک منہا ج القرآن شاہکوٹ کے زیراہتمام مورخہ 17 فروری 2012 کو منہاج ہاوس میلاد سٹریٹ وارڈ نمبر 13 مین بازار میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام کی شخصیت کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے تحصیل کے صدر محمد شفیق طاہر نے کہا شیخ الاسلام شخصیت کے اعتبار سے ایک یونیورسٹی کا درجہ رکھتے ہیں۔ مہمانِ خصوصی نائب ناظم پنجاب ملک حق نواز اعوان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے شیخ الاسلام کی شخصیت کے ہر گوشے اور ہر پہلو میں نقطہ کمال کی خوبیاں عطا فرمائی ہیں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کھوئیرٹہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر مورخہ 17 فروری 2012 کو گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کھوئیرٹہ میں فٹبال میچ منعقد ہوا۔ جو مصطفوی کلب اور کالج کلب کھوئیرٹہ کے درمیان کھیلا گیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.