سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ملائیشیا میں بھارت کے خلاف 4 ملکی ہاکی ٹورنامنٹ جیتنے پر تحریک منہاج القرآن نے پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کے چیف کوچ خواجہ جنید اور کھلاڑیوں کو خصوصی مبارکباد دی ہے۔
منہاج القرآن آسٹریا کی نویں سالانہ میلاد کانفرنس کے اختتام پر منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ نعیم نے اپنی رہائش گاہ خواجہ ہاؤس میں ویانا کی مسلم وی آئی پی شخصیات کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا
ماہ رمضان کی آمد ہو یا ماہ ربیع الاول دنیا بھر میں قائم منہاج القرآن کے مراکز کا رنگ دیدنی ہوتا ہے۔ محافل و ضیافت میلاد کی تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ماہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے کا پہلا پروگرام فرانس کے مرکز سارمل میں ہوا جبکہ دوسرا فرانس کا سب سے بڑا میلاد پاک کا پروگرام مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل لاکوہنو میں ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش کے زیراہتمام حالی شہر چٹاگانگ میں آقائے دوجہاں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے موقع پر مورخہ 19 مارچ 2009ء کو ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔
منہاج القرآن آسٹریا، فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اصلاح احوال امت کے عظیم مقصد کے لیے اپنے عظیم قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ولولہ انگیز قیادت میں مقدور بھر انداز میں مصروف عمل ہے۔ ماہ ربیع الاول میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے ویانا میں منہاج القرآن کی سالانہ میلاد کانفرنس اس دفعہ 14 مارچ کو ہونا قرار پائی جس میں شرکت کے لیے مرکزی سینئر نائب ناظم تربیت غلام مرتضیٰ علوی خصوصی طور پر آسٹریا تشریف لائے۔
تحریک منہاج القرآن کی 25ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر میلاد ملن تقریب مورخہ 16 مارچ 2009ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب کا اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں گوشہ درود کے تصوف ہال میں کیا گیا تھا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن آسٹریا کے زیراہتمام نویں سالانہ میلاد کانفرنس مدنی جامع مسجد اسلامک سنٹر میں منعقد کی گئی۔ اس میلاد کانفرنس میں آسٹریا بھر کی سیاسی، مذہبی، سپورٹس، تاجر برادری اور صحافی برادری کے علاوہ کثیر تعداد خواتین و حضرات نے میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی کوریا کے زیراہتمام 15 مارچ بروز اتوار آنس شیوا میں ایک عظیم الشاں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کوریا پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی میں کیا گیا۔ جس میں پورے کوریا سے ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان جناب مراد علی صاحب تھے
منہاج یونیورسٹی کے فاضل ڈاکٹر محمد نواز الازہری نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز اسلام آباد سے "انگریزی زبان کے عربی میڈیا کی زبان پر اثرات" کے موضوع پر پی ایچ ڈی کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس اعلیٰ تعلیمی اعزاز پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ڈاکٹر محمد نواز الازہری کو مبارکباد دی۔
موثر شخصیات کو تحریک کا رفیق بنانے کی مہم کے سلسلے میں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے میرپور کا خصوصی وزٹ کیا۔ ان کے ساتھ جناب بلال مصطفوی مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان بھی تھے۔ اس موقع پر پروفیسرز، ٹیچرز، انجینئرز، وکلا، تاجر اور مختلف مکاتب فکر کے افراد کی ان سے ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صاحبزادی محترمہ عائشہ قراۃ العین رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ ان کی شادی محمد ہاشم قادری کے بیٹے محمد عثمان قادری سے انجام پائی۔ شادی کی تقریب 14 مارچ 2009ء کو تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ کے سامنے منہاج القرآن پارک میں منعقد کی گئی۔
ویانا، آسٹریا کی معروف شخصیت نعت خواں حاجی محمد شاہد محمود نے اپنی رہائش گاہ پر ڈسٹرکٹ میں ایک نورانی بابرکت محفل میلاد کا انعقاد کیا۔ اس محفل میلاد کے مہمان خصوصی منہاج یونیورسٹی لاہور کے سکالر اور منہاج القرآن آسٹریا کی جانب سے منقعد کی جانے والی نویں سالانہ میلاد کانفرنس کے مہمان خصوصی غلام مرتضی علوی صاحب تھے۔
مرکزی سینئر نائب ناظم تربیت علامہ غلامہ مرتضی علوی نے مدنی جامع مسجد اسلامک سنٹر میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اہل آسٹریا کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے مجھے آسٹریا میں عظیم الشان محافل میلاد میں شرکت کا موقع فراہم کیا۔ علامہ غلام مرتضی علوی نے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر خطاب کیا۔
مورخہ 13 مارچ بروز جمعۃ المبارک کو بارسلونا ائیر پورٹ پر علامہ جنید عالم قادری منہاجین جب بارسلونا ائیر پورٹ پر پہنچے تو منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور کے اساتذہ اور طلبہ نے مدینہ منورہ سے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خادم خاص الشیخ السید محمد بن احمد بن علی النوری المدنی سے ملاقات کی۔ آپ سیدنا حضرت بلال کی آل سے ہیں اور مسجد نبوی میں بطور خادم ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.