سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شہراعتکاف میں یکم جولائی 2016ء پچیس رمضان المبارک کو ہزاروں معتکفین کے ساتھ عام لوگوں کی بڑی تعداد نے جمعۃ الوداع کے اجتماع میں شرکت کی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ’’صراط مستقیم‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے قرآن مجید میں امت کو صراط مستقیم اپنانے کی تلقین کی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منعقدہ شہر اعتکاف کی چوتھی مجلس میں شریک ہزاروں معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ تقوی اور حسن خلق کا کمال درجہ پر جمع ہو جانے کا نام ولائت ہے۔ تقویٰ، حسنِ اخلاق، وسعتِ قلب اور مخلوقِ خدا کی محبت سے ولایت تشکیل پاتی ہے۔ ولی کی نشانی یہ ہے کہ وہ اللہ کا فیض مخلوق میں تقسیم کرنیوالا ہوتا ہے، لوگوں کیساتھ قطع تعلقی نہیں صلہ رحمی کرتا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منعقدہ شہر اعتکاف میں شریک ہزاروں معتکف خواتین سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر اعتکاف کا حصہ بننے والی خواتین کا عزم، جذبہ، دین سے محبت اور اعتماد اس بات کا دو ٹوک اعلان ہے کہ پاکستان کی خواتین انتہا پسندی، دہشتگردی، دقیانوسی سوچ اور تکفیری رجحانات کا مسترد کرتی ہیں اور دنیا کی کوئی دہشتگرد انتہا پسند اور انسانی حقوق کی دشمن قوت پاکستان کی ان نڈر اور عظیم خواتین کو ان کے قومی، ملی و دینی کردار کی ادائیگی سے نہیں روک سکتی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام تزکیہ نفس، فہم دین، اصلاح احوال، توبہ اور آنسوؤں کی بستی ’شہرِاعتکاف‘ جامع المنہاج اور اس سے متصل منہاج کالج برائے خواتین میں رمضان المبارک کی تیئسویں شب اخلاقی و روحانی تربیت اور اصلاح احوال کی مجلس کا آغاز نمازِ تراویح کے بعد تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں محمد افضل نوشاہی، محب اللہ اظہر، امجد بلالی، ظہیر بلالی، شہزاد برادران اور دیگر نعت خوانوں نے مخصوص انداز میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
شہراعتکاف میں 21 رمضان المبارک کی شب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اخلاقی و روحانی اور تربیتی موضوع پر خطاب کیا۔ نماز تراویح کے بعد شب ساڑھے گیارہ بجے آپ کا خطاب شروع ہوا، جو منہاج ٹی وی کے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آپ نے کہا کہ قرآن مجید میں اللہ تعالی نے اپنے محبوب نبی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اخلاق بہت عظیم ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں ہزاروں معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کا سب سے بڑا مسئلہ تکفیریت اور خارجیت ہے، خارجی فکر نے ہم سے امن، اعتدال پسندی چھین لی، انسانی خون بہانے کو جائز قرار دیا اور کفر کے فتوؤں کی فیکٹریوں کو عام کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شہر اعتکاف 2016ء ہزاروں معتکفین کی شرکت کے ساتھ شروع ہو گیا۔ شدید گرمی اور سخت موسم کے باوجود معتکفین نے بھرپور مذہبی جوش و خروش سے جوق در جوق جامع المنہاج کا رخ کیا۔ اور ملک بھر سے ہزاروں معتکفین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سنگت میں اعتکاف بیٹھ گئے۔
تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف کی تیاریاں مکمل، ملک بھر میں رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ 16 ہزار سے زائدمرد جامع المنہاج ٹاؤن شپ اور 6 ہزار خواتین منہاج گرلز کالج میں اعتکاف بیٹھیں گی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری شہر اعتکاف میں روزانہ نماز تراویح کے بعد معتکفین خطاب کریں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے دروس اور خطابات سے استفادہ کیلئے شہر اعتکاف میں چار بڑی ایل ای ڈی سکرینز لگا دی گئی ہیں تاکہ معتکفین کو خطابات دیکھنے اور سننے میں آسانی ہو۔
دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ دھرنے میں عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر ہے، کارکنان کی ہمت اور جواں مردی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سلام پیش کرتا ہوں، 17 جون سانحہ کے شہدا کے خاندان، ان کے پسماندگان جو صبرو استقامت، جرات اور بہادری کے پہاڑ بنے رہے ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خون بکتا ہے، ہر روز ملک میں قتل ہوتے ہیں، ہر روز شہادتیں ہوتی ہیں، ظلم و جبر ہوتا ہے، چونکہ یہاں کا نظام کسی مظلوم کو کسی کمزور مجبور کو انصاف دلانے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی موت ان کے اپنے ہاتھوں سے ہو گی۔ ان کی روح پرواز ہوتے دیکھ رہا ہوں، ان پر نزع کی حالت طاری ہو چکی ہے۔ 17 جون کو مال روڈ کے احتجاجی دھرنے میں ایک خاص اعلان کروں گا۔ ماڈل ٹاؤن سانحہ کے ذمہ دار شریف برادران اور ان کے حواری ہیں جنہوں نے دن کی روشنی میں 14 لوگ شہید اور 100 سے زائد کو زخمی کیا، یہ سارا قتل عام یکطرفہ تھا۔ اگر دن کی روشنی میں ہونے والی اس خون ریزی کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دینی تو پھر پارلیمنٹ قانون بنا دے کہ ریاست جسے چاہے مار دے اور مرنے والے انصاف حاصل کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہو گا۔
ملک گیر ضرب امن مہم کے سلسلے میں منہاج القران یوتھ لیگ کی مرکزی سپورٹس کونسل کے زیراہتمام ضرب امن کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس کا فائنل میچ 03 جون 2016ء کو مرکزی سیکرٹریٹ سے متصل منہاج القران گراؤنڈ میں القادریہ 299 اور شریعہ سپر اسٹار کی ٹیموں کے درمیان ہوا۔ فائنل میچ میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے شرکت کی۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے 25 ویں یوم وصال کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوفیائے کرام نے لاکھوں دلوں کو باطنی طہارت اور روشنی عطا کی۔ جب تک لوگ صوفیاء سے وابستہ تھے اور ان سے علمی، فکری، دینی رہنمائی لیتے رہے تب تک یہ خطہ امن اور محبت کا گہوارا تھا اور لوگ دہشتگردی اور انتہا پسندی نام کی کسی چیز سے واقف نہیں تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امت مسلمہ کو رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں کے آ غاز پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا مہمان مہینہ مسلمانوں سے صبر و استقامت، ایثار اور تقویٰ کا متقاضی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر کلمہ گو مسلمان رمضان المبارک کا ایمانی جوش و خروش کے ساتھ استقبال کرے۔ اللہ کو راضی کرنے اور مغفرت کی ان انمول گھڑیوں سے امت محمدیہ زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شب برات کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی مدد حاصل کرنے کیلئے امت سچ بولے، انصاف سے کام لے اور مظلوم کا ساتھ دے۔ شب برات کی مبارک رات بے گناہوں کی جانیں لینے والا بھی اللہ کی رحمت اور اس با برکت رات کے فیوض و ثمرات سے محروم رہتا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ شب برات کا روحانی پیغام گناہوں سے بیزاری، انسانیت کا احترام، فرقہ واریت سے اجتناب، باہمی نفرتوں کا خاتمہ اورقطع رحمی و قطع تعلقی سے بچنا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دیرینہ رفیق اور تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک خوشاب کےرہنماء ملک غلام محمد اعوان مورخہ 22 مئی 2016 کو انتقال کر گئے۔ (انَّا للّہ وَانَّـا الَيْہ رَاجعون)۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ملک غلام محمد اعوان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم پوری زندگی استقامت، جانثاری اور وفاداری کے ساتھ مصطفوی مشن کے لیے خدمات سرانجام دیتے رہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.