سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک کی مہنگائی، کرپشن اور لا قانونیت کے خلاف احتجاجی ریلی کا آغاز ہو گیا ہے۔ ریلی ناصر باغ تا اسمبلی ہال ہو گی جس سے ڈاکٹر طاہرالقادری خطاب کریں گے۔ ریلی میں 40 سے زیادہ مزدور، کسان، طلبہ، تاجر، سماجی اور سیاسی جماعتوں سمیت عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر شریک ہے۔ نوجوان، خواتین، بچے، بوڑھے اور تمام ریلی کے شرکاء آئین کے آرٹیکل 38 کا نفاذ چاہتے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ وہ مہنگائی، بیروزگاری، کرپشن، دہشت گردی اور بدامنی کے خلاف تنگ آ چکے ہیں۔
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ویڈیو لنک کے ذریعے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار اور قومی وسائل پر ایک ہی خاندان کے چند افراد قابض ہیں جو قومی اداروں کو کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کر کے اپنی تجوریاں بھرنا چاہتے ہیں۔ عدالت عظمیٰ کو ایک آزاد کمیشن تشکیل دے کراس کو روکنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گھناؤنی کرپشن، بیروزگاری اور مایوس کن طرز حکمرانی کے خلاف قوم کو بیدار کر رہے ہیں۔ میرا راستہ پر امن انقلاب ہے۔ اقتدار عوام کو منتقل کریں گے خواہ جام شہادت نوش کرنا پڑے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور نارووال کی مقامی تنظیم کی اجتماعی کاوشوں سے 7 روزہ فری آئی سرجری کیمپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں تقریباَ 3600 افراد کی آنکھوں کا معائنہ ہوا۔ کیمپ کی اختتامی تقریب میں منہاج ویلفیئر کے ڈائریکٹر نے خصوصی شرکت کی۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور کے فائنل ایئر کے طلبہ نے شیخ الحدیث علامہ محمد معراج الاسلام کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا جس کی صدارت محترم پروفیسر محمد صادق قریشی (وائس پرنسپل تربیت) نے کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا گیا جس کی سعادت قاری عاطف بشیر نے حاصل کی، بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں معروف ثناء خواں سید عبد الرؤف شاہ بخاری (پرنسپل پنجاب گروپ آف کالجز دنیا پور برانچ) اور رضوان ولایت نے گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام ورکرز کنونشن دارالعلوم نوریہ رضویہ گلبرگ اے میں منعقد ہوا جس کی صدارت ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے کی۔ مہمان خصوصی پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض تھے۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلی رانا محمد ادریس، ناظم TMQ فیصل آباد میاں کاشف محمود، حاجی محمد امین القادری، رانا غضنفر علی، صدر PAT رانا طاہر سلیم، جنرل سیکرٹری PAT میاں عبدالقادر، پروفیسر غلام مرتضی، عارف صدیقی، علامہ منیر شہباز، خالد محمود رندھاوا، فیاض القادری، میاں امجد قادری نے شرکت کی۔
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 38 میں ہر پاکستانی شہری کو بنیادی ضروریات زندگی فراہم کرنے کا ذکر ہے۔ روٹی، کپڑا، مکان ہر شخص کا یکساں حق ہے۔ علاج معالجے کی سہولت، تعلیم ہر شخص کے بنیادی حقوق ہیں لیکن حکومت آئین کے آرٹیکل 38 پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہو چکی ہے۔ نظام کی تبدیلی کی جو موثر آواز ڈاکٹر طاہر القادری نے بلند کی ہے وہ ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔ وکلاء تبدیلی کی جدوجہد میں پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دیں۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے مہنگائی، کرپشن، بے روزگاری کے خلاف 29 دسمبر کو احتجاجی ریلی نکلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران 6 ماہ میں مہنگائی کو کنٹرول نہیں کر سکے، بدامنی قتل و غارت عروج پر ہے۔ 29 دسمبر کی احتجاجی ریلی کا مقصود آرٹیکل 38 کا نفاذ ہے۔ 15 قومی ادارے فروخت کرنے سے قبل ہی 110 ارب روپے کی کک بیکس وصول کر لی گئیں ہیں۔
ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بدترین مہنگائی، بے روز گاری، بد امنی اور کرپشن کا خاتمہ انقلاب سے ممکن ہے جس کے لیے امید کی واحد کرن ڈاکٹر طاہر القادری ہیں۔ وقت قریب ہے قائدانقلاب کی آمد اور ظالم حکمرانوں کی رخصت ہوگی۔ 29 دسمبر کو لاہور میں مہنگائی، کرپشن، دہشت گردی اور بے روزگاری کے خلاف تاریخ ساز ریلی ہوگی۔ قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ اور فاطمہ جناح رحمۃ اللہ علیہا کے بنائے ہوئے پاکستان کو بچانے کیلئے رسم شبیری ادا کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔
انٹرنیشنل گاسپل مشن اور سیون سٹار ٹی وی کے زیراہتمام لاہور میں ہیپی کرسمس کے پروگرام میں چیئرمین ڈاکٹر ریورنڈ مرقس فدا اور رابرٹ فدا کی خصوصی دعوت پر ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں دیگر رہنماؤں میں ڈاکٹر جیمز چنن(ڈائریکٹر پیس سنٹر)، علامہ عبدالخبیر آزاد(خطیب بادشاہی مسجد لاہور)، علامہ زبیر احمد ظہیر(ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان)، ہندو رہنما پنڈت بھگت لال (بالمیک مندر نیلا گنبد لاہور)، یوئیل بھٹی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں بچوں نےامن کے گیت گائے اور مختلف ٹیبلو بھی پیش کیے۔ تمام مہمانوں نے پیپی کرسمس کیک بھی کاٹا۔
پاکستان لیگ آف امریکہ کی جانب سے نیویارک میں ہونے والی پروقار تقریب کے دوران ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو قائد اعظم ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ملا ازم اور ٹیرارزم دونوں ہی قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے ویژن کے خلاف ہیں، ان کا خاتمہ ہی پاکستان کے مسائل کا حل ہے۔
تحریک منہاج القرآن گوجرہ کے زیراہتمام نئے دفتر کے افتتاح کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عہدیداران وکارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد رشید علامہ رانا محمد ادریس نے خصوصی شرکت کی اور تحریک منہا ج القرآن گوجرہ کے نئے دفتر کا افتتاح بھی کیا۔ بعد ازاں علامہ رانا محمد ادریس نے خطاب کیا جس میں انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کا پیغام کارکنوں تک پہنچایا۔
کانفرنس کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے باجی گلشن ارشاد نے کہا کہ سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا) دور حاضر کی خواتین کے لئے مشعل راہ ہیں، وہ تقوی، طہارت، زہد و ورع، حق پر ڈٹ جانے اور باطل سے ٹکرانے کے پیغام کی امین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج منہاج القرآن ویمن لیگ سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا) کے اسی پیغام کی امین بن کر وقت کے یزیدی نظام سے ٹکرانے کا جذبہ لیکر سرگرم عمل ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اٹک کے زیراہتمام تربیتی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی مرکزی صدر ایم ایس ایم عرفان یوسف تھے۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب کیلئے تمام طلبہ بھرپور کوشش کریں اور قائد کے پیغام کو ہر شخص تک پہنچائیں۔
منہاج القرآن انٹر نیشنل ڈنمارک کی دعوت پر چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور منہاج ایجوکیشن سٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی 3 روزہ دورے پر 10 دسمبر کو کوپن ہیگن، ڈنمارک پہنچے تو ائیر پورٹ پر موجود منہاج القرآن کی مختلف تنظیمات کے عہدیداران نے اپنے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور گلدستے پیش کیے۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 11 مئی کے انتخابات اور اس کے نتائج سے متعلق جو کچھ کہا وہ سچ ثابت ہوگیا، سیاستدان عوامی مسائل کیلئے کام نہیں کرتے، کرپٹ سیاستدان آمریت کو دعوت دیتے ہیں، حکومت اور اپوزیشن کی دونوں جماعتیں کرپٹ ہیں جو اقتدار کسی کو دینا نہیں چاہتیں، مسائل کا حل موجودہ نظام کے خاتمے اور انقلاب میں ہے، بدعنوان حکمرانوں سے اس ملک کو آزاد کرانا ہوگا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.