سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف تزکیہء نفس، فہم دین، اصلاح احوال، توبہ اور آنسوؤں کی بستی میں ہر سال ہزاروں فرزندان اسلام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ساتھ اعتکاف بیٹھتے ہیں۔ آج مورخہ 21 ستمبر 2008ء (20 رمضان المبارک) کو عشاقان کے تمام قافلے شہر اعتکاف پہنچیں گے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف کے لیے مورخہ 18 ستمبر 2008ء کو افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ یہ افطار آپ کی پاکستان آمد کے بعد مرکزی سٹاف کے ساتھ ملاقات کے سلسلہ میں تھا۔ اس کے لیے گوشہ درود کے ہال کی چھت پر پروگرام منعقد کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سیدہ عائشہ صدیقہ و سیدہ فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنھما کانفرنس مورخہ 13 ستمبر کو گوشہ درود کے نو تعمیر شدہ ہال میں منعقد ہوئی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صاحبزادیوں محترمہ قرۃ العین فاطمہ اور محترمہ قرۃ العین عائشہ نے خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں جسٹس (ر) منیر احمد مغل مہمان خصوصی تھے۔
عالمی شہرت یافتہ قاری سید صداقت علی نے مورخہ 4 ستمبر 2008ء کو منہاج القرآن فرانس مرکز کا دورہ کیا۔ آپ ڈائریکٹر منہاج القرآن فرانس کی دعوت پر مرکز تشریف لائے۔ آپ کی آمد پر سینکڑوں افراد نے کھڑے ہو کر استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
منہاج ماڈل انگلش میڈیم سکول حویلی لکھا ضلع اوکاڑہ کی افتتاحی تقریب مورخہ 31 اگست 2008ء کو منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض اور پروفیسر محمد رفیق سیال مہمان خصوصی تھے۔
گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پروگرام مورخہ 5 ستمبر 2008ء کو منعقد ہوا۔ ماہ ستمبر کے اس روحانی اجتماع کو رمضان المبارک کی وجہ سے جمعرات کی بجائے جمعۃ المبارک کے دن منعقد کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ناروے کی ایگزیکٹیو ممبران نے مورخہ 24 اگست 2008ء کو ستاوانگر۔ ناروے کا دورہ کیا۔ اس دورے کی دعوت ڈائریکٹر منہاج القرآن ستوانگر محترم حافظ محمد عابد کاشمیری اور اُن کی مسز محترمہ ساجدہ مصطفیٰ نے دی تھی۔
ملک کے 34 ویں یوم دفاع کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے وفد نے 6 ستمبر 2008ء کو شہداء چھ ستمبر 1965ء کے مزارات پر حاضری دی۔ پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سہیل احمد رضا کی قیادت میں وفد میں کالج آف شریعہ کے کوارڈینیٹر میاں محمد عباس نقشبندی، ناظم ممبر شپ ملک سرفراز احمد خان، نظامت تربیت کے نائب ناظم قمر جاوید ملک، صاحبزادہ نصیر احمد نصیر، منہاج القرآن علماء کونسل کے علامہ میر آصف اکبر، پروفیسر سجاد العزیز،
فرغانہ انسٹیٹیوٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل مانچسٹر کے زیراہتمام مورخہ 31 اگست کو ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس موقع پر خطیب جامع مسجد اموی دمشق فضیلۃ الشیخ اسعد محمد سعید الصاغرجی، صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، الشیخ سخروف اور الشیخ عبدالرحمن الحمامی، ممبر یورپین پارلیمنٹ سجاد کریم، سابق لارڈ میئر اور کونسلر محمد افضل خان، کونسلر عابد، کونسلر محمد نعیم اور دیگر کئی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام پندرہ روزہ عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب مورخہ 6 جولائی 2008ء بروز اتوار قصر ذوق بینکوئیٹ ہال گلبرگ لاہور میں انعقاد پذیر ہوئی جس میں مجدد عصر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اپنے دورہ یورپ میں 12 اگست کو ہالینڈ پہنچے جہاں سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد بھی آپ کے ساتھ تھے۔ ہالینڈ کی تمام تنظیمات نے صدر ڈاکٹر عابد عزیز خان کی سرپرستی میں آپ کا شاندار استقبال کیا۔
مؤرخہ 4 ستمبر 2008ء کو منہاج اوورسیز کی نئی اردو ویب سائٹ جاری کر دی گئی۔ ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ میں واقع منہاج انٹرنیٹ بیورو میں ہوئی۔ تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک فرانس کے زیراہتمام جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منایا گیا۔ اس سلسلہ میں 14 اگست 2008ء کی صبح فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ایک تقریب منعقد کی گئی۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام لاوارث اور یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم و تربیت کے عظیم الشان منصوبے "آغوش" کی تعارفی تقریب 27 اگست کو لاہور میں ہوئی۔ اس تقریب کو الحمراء ہال نمبر 2 میں منعقد کیا گیا۔ امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے اس پروگرام کی صدارت کی جبکہ سینیٹر سجاد بخاری مہمان خصوصی تھے۔
مؤرخہ 23 اگست 2008ء کو تحریک منہاج القرآن کی نئی اردو ویب سائٹ جاری کر دی گئی۔ ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ میں واقع منہاج انٹرنیٹ بیورو میں ہوئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین نے ویب سائٹ کی تفصیلی بریفنگ دی اور اس پر مہیا کردہ سہولتوں سے مہمانان گرامی کو آگاہ کیا۔ شیخ زاہد فیاض نے ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.