سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام تیسری سالانہ سیدہ کائنات (رض) کانفرنس مورخہ 26 ستمبر کو الحمرا ہال لاہور میں منعقد ہوئی۔ اس عظیم الشان کانفرنس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی۔ اس موقع پر معزز مہمانوں میں کراچی، کوئٹہ، پشاور، ملتان اور پنجاب یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کی ڈینز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور خواتین بھی موجود تھیں۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن نے سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان روانہ کر دیا ہے۔ اس سامان میں آٹا، چینی، چاول، کپڑے، منرل واٹر، خیمے اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء شامل ہیں۔ اس سلسلے میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے گزشتہ دنوں مرکزی سیکرٹریٹ سے امدادی سامان کے ٹرک متاثرہ علاقوں میں روانہ کیئے ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن محمد عاقل ملک نے کہا کہ سیلاب کے نتیجے میں ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر ہر پاکستانی کا دل دکھی ہے۔ تحریک منہاج القرآن اور بالخصوص شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اس مصیبت کی گھڑی میں دکھی انسانیت کے ساتھ ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیشہ کی طرح منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ متاثرہ جگہوں پر تحریک منہاج القرآن کے ورکرز امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
8 اکتوبر کے تباہ کن زلزلہ کے بعد جہاں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے متاثرین زلزلہ کی بحالی کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے وہاں پر ان متاثرہ علاقوں کے عوام کے لیے مستقل بنیادوں پر فلاحی منصوبوں کا بھی آغاز کیا۔ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ 8 اکتوبر کے تباہ کن زلزلہ نے جہاں زندگی کے تمام شعبہ جات کو متاثر کیا وہاں پر تعلیم کا نظام بطور خاص بری طرح متاثر ہوا۔ جہاں سینکڑوں سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز منہدم ہوئیں وہاں پر تعلیم حاصل کرنے والے لاکھوں طلباء وطالبات کو بھی اپنا مستقبل تاریک نظر آنے لگا۔ ایسے میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ان متاثرہ علاقوں کے عوام کے لیے تعلیمی پراجیکٹس کے آغاز کا فیصلہ کیا یوں تو یہ سلسلہ اسی وقت شروع ہو گیا تھا جب متاثرہ علاقوں میں بحالی کے دوران خیمہ بستیوں میں سکولز کا آغاز کیا گیا تھا لیکن بعدازاں ان سکولوں کو مستقل کرنے کے بارے میں بھی منصوبہ بندی کی گئی۔ اسی مقصد کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی مرکزی تنظیم کی طرف سے متاثرہ علاقوں کا کئی دفعہ وزٹ کیا گیا جس کے نتیجے میں زمین کی خریداری، نشاندہی، نقشہ جات اور سٹرکچر پلان تیار کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کی تیئسویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس 11 ربیع الاول کی شب اقبال پارک مینار پاکستان لاہور کے سائے میں منعقد ہوئی۔ اس تاریخی میلاد کانفرنس کا آغاز شب 8 بجے ہوا تاہم پاکستان بھر اور دنیا کے اطراف و اکناف سے شرکاء یہاں نماز مغرب سے پہلے ہی پہنچ چکے تھے۔ شام 7 بجے مینار پاکستان میں قائم پنڈال کا ایک حصہ حاضرین سے بھر چکا تھا۔ دوسری طرف ہزاروں شرکاء اس عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کے لئے بسوں کے قافلوں کے ساتھ مینار پاکستان پہنچ رہے تھے۔ جبکہ اس دوران تحریک منہاج القرآن کی ضیافت میلاد بھی جاری رہی۔ اس ضیافت میلاد میں بھی بارہ سو بکرے ذبح کر کے خصوصی کھانا تیار کیا گیا۔ یہ پروقار ضیافت شب 9 بجے تک جاری رہی جس میں ہر شخص مہمان خاص تھا، خواتین کے لئے الگ اور باپردہ ضیافت کا انتظام تھا۔ عالمی میلاد کانفرنس کے پنڈال کو مینار پاکستان کی جنوبی طرف دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ مردوں کے علاوہ دنیا بھر سے ہزاروں خواتین بھی یہاں موجود تھیں۔ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں گزشتہ روز ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں لاہور بھر سے سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔
گذشتہ دنوں منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی حلقہ پی پی 14 کے زیراہتمام قائد ڈے کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس پُر وقار تقریب کا انعقاد پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی کے صدر رانا شہزاد کی رہائش گاہ پرکیا گیا تھا۔ محفل کی مہمانان خصوصی عامر چیمہ شہید کی والدہ گرامی مسز نذیر چیمہ اور آصف پبلک سکول راولپنڈی کی پرنسپل محترمہ شازیہ آصف تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہاں زندگی کے دیگر شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دینے میں ہمہ وقت کوشاں ہے وہاں ویلفئیر کے شعبہ میں بھی تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ گزشتہ تین سالوں سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے اس سلسلے میں مورخہ یکم جنوری 2007 بروز پیر عید الاضحی کے موقع پر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن (ویمن لیگ) نے لاہور کے تین بڑے ہسپتالوں میں کھانے کی تقسیم کا اہتمام کیا۔
مورخہ 28 دسمبر 2006 صبح 10:30 بجے مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن کے سبزہ زار میں میں منعقد ہوا۔ تقریب کی صدارت صاحبزادہ حسین محی الدین قادری (ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل) نے فرمائی جبکہ مہمانان گرامی میں خدیجہ قرۃالعین قادری، امیر تحریک مسکین فیض الرحمٰن خان درانی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اور سفیر یورپ حافظ نذیر احمد خان شامل تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.