سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری یوکے، یورپ اور امریکہ کے تنظیمی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے مرکزی قائدین نے ان کا استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ بسلسلہ ’’البلاغ المبین‘‘ کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے۔ 10 ستمبر بروز اتوار کو منعقد ہونے والی اس ٹریننگ ورکشاپ میں صرف وہی منہاجینز (فاضلین اور فاضلات) اور علماء شریک ہو سکیں گے جو 5 ستمبر تک رجسٹریشن فارم چل کر چکے ہیں۔
ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن پاکستان سمیت پوری دنیا میں استقبال ربیع لاول کے سلسلے میں خصوصی تقریبات کا انعقا دکرے گی۔ تقریبات کا مقصد محسن انسانیت حضور نبی اکرم ﷺ کے ساتھ قلبی و حبی تعلق کو مضبو ط کرنا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدر نگران لاہور زون نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام واروک یونیورسٹی برطانیہ میں ”الہدایہ 2023ء“ سہ روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ ورکشاپ میں برطانیہ اور یورپ سے ایک ہزار سے زائد مسلم فیملیز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے صدر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دیرنیہ رفیق محمد رضی نیازی کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضی نیازی آخری سانس تک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے خدمت دین، خدمت انسانیت میں مصروف رہے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل و ڈپٹی چئیرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے تحریک منہاج القرآن لاہور ضلع نمبر 5 کے ذمہ داران و نئے ممبران کی صدر تحریک منہاج القرآن لاہور رانا نفیس حسین قادری کے ہمراہ ملاقات
نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات علامہ رانا محمد ادریس قادری نے تحریک منہاج القرآن کے ایگزیکتیو کونسل اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ رانا محمد ادریس قادری نے کہا کہ علم نور ہے اور نور کے بغیر ماحول اور زندگی ظلمت اور تاریکی ہوتی ہے۔ ہماری زندگیوں میں جتنی بھی مشکلات، تلخیاں اور الجھنیں ہیں ان کی ایک بڑی وجہ جہالت اورعلم کا فقدان ہے۔
تحریک منہاج القرآن شمالی پنجاب کے زیراہتمام منعقدہ ’’لیڈرشپ ڈویلپمنٹ‘‘ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ کائنات کے سب سے بڑے لیڈر خاتم النبیین حضور نبی اکرم ﷺ ہیں، آپ کی سیرت طیبہ کا ہر گوشہ تاقیامت ذریعہ راہنمائی رہے گا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں اجتماعِ جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ اللہ رب العزت کے فیصلوں پر راضی رہتے ہوئے اس کا شکر گزار رہنے کی کوشش کرنے سے ذہنی دباؤ سے چھٹکارا ممکن ہے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق، صوفی خاکسار احمد چشتی نقیبی المعروف صوفی خاکسارؒ کی دینی، ملی و فلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس (دعائیہ تقریب) میں شرکت و خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ پر قائم گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع 12 اگست 2023 کو منعقد ہوا۔ نماز عشاء کے بعد اس پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل میں پودا لگا کر منہاج یوتھ لیگ کی شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔
خطیب مسجد سیدنا عبدالقادر الجیلانی رضی اللہ عنہ بغداد فضیلۃ الشیخ انس محمود خلف العیساوی کی وفد کے ہمراہ منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات
تحریک منہاج القرآن کے فلاحی ادارے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صوبائی کوآرڈینیٹر سیف خان بھنگر نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سندھ کے عہدیداران و رضا کاران کے ہمراہ نواب شاہ ہسپتال میں ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.