سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی روجھان کے متاثرین سیلاب کے لیے تعمیر کئے گئے گھروں کی چابیوں کی حوالگی کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے تحصیل روجھان کی بستی جام منگل، جام رضو اور بستی خیر محمد میں گھروں کی چابیاں سیلاب متاثرین احمد علی، محمد اسماعیل، اللہ ودھایا اور ان کے اہل خانہ کے حوالے کیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 7 فروری 2023 کو یوسی شاہدرہ میں گوشۂ درود اور تحریک منہاج القرآن کے تنظیمی دفتر کا افتتاح کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور کے زیراہتمام بار روم میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن بہاولپور کے زیراہتمام سر صادق پیلس بینکویٹ میں منعقدہ رحمۃ للعالمین کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے حضرت خواجہ محمد یار فریدی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک کے موقع پر گڑھی اختیار خان میں منعقدہ محفل سماع میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 5 فروری 2023 کو رحیم یار خان میں ”محبت و اتباعِ رسولﷺ کانفرنس“ میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ محبت و عشق رسول ﷺ حفاظت ایمان کی ضامن ہے۔ آج کے دور میں حضور ﷺ کی محبت، عشق، غلامی کے بغیر ایمان کی حفاظت کا کوئی اور ذریعہ نہیں ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مظفر گڑھ میں ”تاجدارِ ختم نبوت ﷺ کانفرنس“ میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ اللہ رب العزت نے ہر نبی کو کوئی نہ کوئی معجزہ اور خاصیت عطاء کی جس کے ذریعے وہ اپنی قوموں کو اللہ کی توحید کا پیغام پہنچاتے رہے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ڈیرہ غازی خان میں ”رحمۃ للعالمین ﷺ کانفرنس“ میں خصوصی شرکت و خطاب کیا۔ شان رحمۃ للعالمین کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ تاجدارِ کائنات آقا علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے تمام جہانوں کے رحمت بنا کر بھیجا۔ اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں رحمت فرمانے والے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن لیہ اور مظہری میلاد کمیٹی چوک اعظم لیہ کے زیراہتمام منعقدہ ”عظمت مصطفٰی ﷺ اور شانِ اہل بیت و صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ افسوس ہمارا معاشرہ اخلاق محمدی ﷺ سے دور ہو چکا ہے
بانی و سرپرستِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 31 جنوری 2023ء کو جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن و کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے سینئر کلاسز کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران سے درسِ صحیح البخاری کتاب العلم کے موضوع پر علمی و فکری خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے قیام کا مقصد احیائے اسلام، غلبہ دین حق کی بحالی اور امتِ مسلمہ کے احیاء و اتحاد اور دنیا کے سامنے دین اسلام کی وہ حقیقی تصویر پیش کرنا ہے جس میں فرقہ پرستی، ظلم و ستم اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام قومی طلبہ کنونشن 29 جنوری 2023 کو منہاج پارک ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا۔ کنونشن میں ملک بھر سے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے طلباء و کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔قومی طلبہ کنونشن میں ملک بھر سے آئے ہوئے ضلعی صدور نے تعلیمی اداروں کو انتہا پسندی و منشیات سے پاک کرنے کے عزم کااظہار کیا۔
جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن میں شعبہ رسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیرانتظام 31 جنوری 2023 کو قائد ڈے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں بین الجامعہ تقریری مقابلہ کروایا گیا جس میں پوزیشنز حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی رہائش گاہ سے بسمہ امجد کی رخصتی، بسمہ امجد کی والدہ تنزیلہ کو17 جون 2014ء کے سانحہ میں شہید کر دیا گیا تھا، ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اعلان کیا تھا بسمہ میری بیٹی ہے اس کی رخصتی میرے گھر سے ہو گی، بیگم رفعت جبیں قادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، فضہ حسین قادری نے دعاؤں سے رخصت کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ’’فہم دین موبائل ایپلی کیشن‘‘ کی افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا مجھے بےحد خوشی ہے کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا مرکزی سیکرٹریٹ حالات و واقعات و عوامی رجحانات کے مطابق دعوتی اسلوب اور ابلاغ کے جدید ذرائع استعمال کر رہا ہے۔ فہم دین ایپ کی تیاری اس ضمن میں ایک حوصلہ افزاء پیش رفت اور اہم کامیابی ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.