سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام 7 روزہ دروس عرفان القرآن کی تشہیری مہم زوروں پر ہے۔ گزشتہ برس کی طرح رواں سال 2010ء میں بھی پاکستان بھر میں دروس قرآن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے تشہیری مہم کو مثالی بنایا جا رہا ہے۔ اس بات کا اعلان تحریک منہاج القرآن لودھراں کے مقامی قائدین نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔
نظامت دعوت کے زیراہتمام منڈی بہاؤالدین میں دروس عرفان القرآن کی تصویری جھلکیاں
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سمبٹریال میں سیدہ کائنات کانفرنس 2010ء اور عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب 15 اگست 2010ء کو منعقد ہوئی۔ میگا تقریب میں مرکز کی جانب سے نائب ناظمہ ویمن لیگ محترمہ ساجدہ صادق نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں میں علاقہ بھر سے ہر شعبہء زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے 14 اگست 2010ء کو "یوم آزادی" نوشہرہ میں سیلاب زدگان کے ساتھ منایا۔ قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن سید افتخار شاہ بخاری، بلال مصطفوی اور تحریک منہاج القرآن نوشہرہ کے دیگر مقامی قائدین نے سیلاب زدگان کے ساتھ جشن آزادی کی خوبصورت تقریب میں شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے متاثرين کے ليے امدادي سامان اور ضروريات زندگي کي اشياء پر مشتمل 10 مزيد ٹرکوں کا "امدادی کاررواں" نوشہرہ بھيج ديا ہے۔ امدادي سامان ميں بستر، ٹينٹس، منرل واٹر کي بوتليں، آٹا، چاول، کھانے پينے کي ديگر خشک اشياء شامل تھيں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا يہ "امدادی کاررواں" 13 اگست 2010ء کو مرکزي سيکرٹريٹ لاہور سے روانہ ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو اٹلی کے زیراہتمام مورخہ 14 اگست 2010ء بروز ہفتہ شام 7 بجے پاکستان کے یوم آزادی کے حوالہ سے مشنری ساوریانی ہال میں تقریب منعقد کی گئی۔ پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب کی وجہ سے یہ تقریب سادگی سے منائی گئی جس میں پاکستانی فیملیز کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ تقریب میں اٹالین اور بنگلہ دیش کی فیملیز کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل رجوایمیلیاومودنہ اور کارپی کے زیراہتمام مورخہ 14 اگست 2010ء بروز ہفتہ ریڈیو برونو ہال میں پاکستان کی یوم آزادی کے حوالہ سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں شیخ اللغہ والادب علامہ محمد نواز ظفر نے پاکستان سے خصوصی شرکت کی۔
منہاج پیس اینڈ اینٹی گریشن اور منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام مورخہ 14 اگست 2010ء کو ریندی مرکز میں پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈسکہ کے زیراہتمام جیوے پاکستان موٹر سائیکل ریلی 2010ء یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست 2010ء کو منعقد کی گئی۔ موٹر سائیکل ریلی گورئمنٹ ڈگری کالج سے شروع ہوئی جہاں ایک خوبصورت کیمپ لگایا گیا تھا۔ کیمپ میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کے علاوہ تحریکی پرچم بھی لہرا رہے تھے۔ اس موقع پر فضا قومی ترانوں سے گونج رہی تھی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے زیراہتمام مورخہ 13 اگست 2010ء بروز جمعۃ المبارک کو مشنری ساور یانی ہال میں عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا۔ رمضان المبارک کا پہلا جمعہ اور سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا کا یوم ولادت ہونے کی وجہ سے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے امیر پنجاب احمد نواز انجم نے لودہراں میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں ملک اسلم حماد، رانا محمد ظاہر ناظم تحریک منہاج القرآن لودہراں، چوہدری عبدالغفار سنبل، ملک سلطان، راؤ اسحاق، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، عابد جوئیہ، ظفر بھٹی، نعمان، سلمان، مدثر بخاری، عمر فاروق، ملک کامران تاج کے علاوہ بہت بڑی تعداد میں تحریک منہاج القرآن لودہراں کے عہدیداران اور کارکنان نے امیر پنجاب کا استقبال کیا۔
منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر چوہدری محمد اقبال نے مورخہ 11 اگست 2010ء بروز بدھ کو مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا وزٹ کیا۔ چوہدری محمد اقبال نے اپنے دورہ مرکز کے دوران قائمقام ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری جی ایم ملک اور ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سے ملاقات کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل لمرک آئرلینڈ کے زیراہتمام مورخہ 11 اگست 2010ء کو المصطفی اسلامک سنٹر لمرک میں بعد نماز عشاء ہفتہ وار محفل درود پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت اسد قدیر نے حاصل کی
مینارٹی ڈے کے موقع پر منہاج القرآن کی ڈائریکٹوریٹ آف انٹرفیتھ ریلیشنز اور پاکستان مینارٹی کونسل کے زیراہتمام سکھوں کی مذہبی عبادت گاہ گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں یوم آزادی کی پروقار مگر سادہ تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستان میں مسلمانوں کی طرف سے سکھوں کی عبادت گاہ میں یہ یوم آزادی کی پہلی تقریب تھی
چودھری بابر علی کو مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ جبکہ ثناء اللہ طاہری کو مرکزی سیکرٹری جنرل منہاج القرآن یوتھ لیگ مقرر کیا گیا ہے۔ تمام مرکزی قائدین نے ان دونوں شخصیات کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوش آمدید کہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.