سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
قاضی محمد انور (صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان) مورخہ 29 جون 2010ء کو یورپ کے تین روزہ دورہ پر فرانس پہنچے اور منہاج القرآن اسلامک سنٹر فرانس کا دورہ کیا۔ قاضی محمد انور کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر آمد پر خوش آمدید کہا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے دہشت گردی اور فتنہ خوارج پر لکھاگیا تاریخی فتوی بطور تحفہ پیش کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنيشنل لندن کے زيراہتمام تیسرا سالانہ حلقہ درود و سلام کا روحاني اجتماع 28 جون 2010ء کو لندن ميں ہوا۔ منہاج اسلامک سنٹر لندن میں ہونے والے اس پروگرام کي صدارت منہاج القرآن انٹرنيشنل کي سپريم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محي الدين قادري نے کي۔
جھنگ میں تحریک منہاج القرآن کا ضلعی سیکریٹریٹ قائم کر دیا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق حاجی محمد صدیق اور ان کی اہلیہ نے جھنگ میں ایک خوبصورت عمارت تعمیر کر کے تحریک منہاج القرآن کے لیے وقف کر دی ہے۔ جنرل بس اسٹینڈ کے نزدیک جھنگ سٹی روڈ پر واقع اس پرشکوہ عمارت کو منہاج القرآن جھنگ کا ضلعی سیکرٹریٹ قرار دیا گیا ہے۔
سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خاں منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے تنظیمی و تربیتی دورہ کے بعد مورخہ 28 جون 2010ء کو ہالینڈ واپس روانہ ہوگئے۔ اپنے دورہ اٹلی کے دوران علامہ حافظ نذیر احمد خاں نے منہاج القرآن دیزیو اٹلی میں درس قرآن وحدیث کا 3 ماہ کا کورس مکمل کروایا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (بیرگاموں) اٹلی میں مورخہ 28 جون 2010ء کو ماہانہ گیارہویں شریف کا اہتمام کیا گیا جس میں خاور بشیر بٹ مہمان خصوصی تھے۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ محمد اصغر، ارشد حسین اویسی، محمد علی اوراویس برادران نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 26 جون 2010ء بروز ہفتہ مشنری ساوریانی ہال میں درس قرآن و حدیث کی آخری کلاس منعقد ہوئی جس میں خواتین و حضرات کے علاوہ طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ خواتین اور طالبات کے لئے علیحدہ ہال میں انتظام کیا گیا تھا جہاں سے انہوں نے ایک بڑی TV سکرین کے ذریعے پروگرام کی کارروائی دیکھی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوڈنسے ڈنمارک میں ڈینش نوجوان نے اسلامی تعلیمات، قرآن مجید کی تلاوت میں موجود سوزوگداز اور اسلام کے جسمانی اور روحانی پاکیزگی کے نظام سے متاثر ہو کر ڈائریکٹر منہاج القرآن اوڈنسے حافظ ندیم یونس کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا۔ اسلام قبول کرنے کی تقریب مورخہ 26 جون 2010ء بروز ہفتہ کو منعقد ہوئی جس میں صدر منہاج القرآن اوڈنسے حاجی محمد فاروق، عامر حسین بٹ (جنرل سیکرٹری)، رضوان افضل (جوائنٹ سیکرٹری)، مطلوب حسین (ناظم اجتماعات) اور منہاج یوتھ لیگ اوڈنسے کے نوجوانوں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آریزو (اٹلی) کے زیراہتمام مورخہ 26 جون 2010 ء بروز ہفتہ بعد نماز مغرب مرکز منہاج القرآن آریزو میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ولادت کے حوالہ سے شاندار محفل کا اہتمام کیا گیا، جس میں ساجد محمود (صدر پاکستان فیڈریشن)، احمد یار تارڑ (صدر منہاج القرآن آریزو) اور سید فہیم شاہ نے خصوصی شرکت کی جبکہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی محفل میں شریک ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انٹرنیشنل (میچراتا) اٹلی کے زیراہتمام مورخہ 26 جون 2010ء کو حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم ولادت کے حوالہ سے ایک عظیم علمی اور روحانی محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں وابستگان و رفقاء کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
سنگا پور کے سنئیر وزیر خارجہ زین العابدین رشید نے 26 جون 2010ء کو لندن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے اسلامک سنٹر میں ہونے والی یہ ملاقات نجی نوعیت کی تھی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برنلے (یو کے) کے زیراہتمام مورخہ 25 جون 2010 ء کو منہاج ایجوکیشن سنٹر برنلے میں ’’یوم والدین‘‘ کی ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں زیر تعلیم بچوں کے والدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج ایجوکیشن سنٹر برنلے میں زیر تعلیم بچوں نے تلاوت، احادیث، نعتیں، دعائیں، کوئز اور اسلامک سٹڈی کے حوالہ سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام 20 جون 2010ء کو ’’آئیں دین سیکھیں‘‘ کورس کے سلسلہ میں ایک روزہ تربیتی کیمپ برائے معلیمن کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں ہونے والے اس تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 127 معلمین نے شرکت کی۔ متلاشیان علم دین اور جذبہ درس و تدریس سے سرشار عاشقان علم و حکمت کا ذوق شوق دیدنی تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل تھیگو سٹی کے زیراہتمام مورخہ 20 جون 2010ء کو تھیگو اسلامک سنٹر میں ’’اسلام اور دہشت گردی‘‘ کے عنوان سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ساؤتھ کوریا کی مذہبی، سیاسی، سماجی اور بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
کلچر ایسوسی ایشن مسلمان دو درانسی فرانس کے زیراہتمام مورخہ 20 جون 2010ء کو سالانہ تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ و سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جی ایم ملک نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نائب ناظمہ دعوت شہیدہ عائشہ حسنین ہاشمی کی رسمِ چہلم 18 جون 2010ء ان کے آبائی شہر کمالیہ میں ادا کر دی گئی ہے۔ مرحومہ گزشتہ ماہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئیں تھیں۔ رسم چہلم میں مرحومہ کے اہلِ خانہ اور خاندان کے دیگر افراد کے علاوہ کمالیہ اور گوجرہ میں منہاج القرآن کی تحصیلی تنظیمات کے کارکنان و عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.