سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام "مذہب اور انتہاء پسندی" کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس مورخہ 31 اکتوبر 2009ء کو کوپن ہیگن کی معروف "بلیک ڈائمنڈ" بلڈنگ کی ڈینش لائبریری میں منعقد ہوئی۔ یہ وہ تاریخی عمارت ہے جسے خصوصی طور پر بڑے بڑے مذاکروں، سیمنارز اور اعلیٰ سطح کے حکومتی پروگرامز کے لیے بنایا گیا ہے اور یہاں دنیا بھر کے دانشور، مصنفین اور سکالرز لیکچرز دیتے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ذیلی ادارے منہاج مصالحتی کونسل نے باقاعدہ طور پر کام شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں اکتوبر 2009ء میں ایک عظیم الشان افتتاحی تقریب "امن کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں یونان بھر کی تمام سماجی، مذہبی اور سیاسی تنظیموں اور نمائندوں کے علاوہ لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام 29 اکتوبر 2009ء کو بعد از نماز عشاء عظیم الشان ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جاپان بھر سے لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت حافظ مہر محمد شمس نے حاصل کی
مورخہ 25 اکتوبر 2009 کو فیڈرل قنطار کالج راولپنڈی میں دوسرے عرفان القرآن کورس کا افتتاح ہوا کورس کے افتتاح پر ایک شاندار پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز حافظ محمد عتیق الرحمٰن صاحب نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ ملک عامر سلطان ناظم دعوت پی پی۔9 راولپنڈٰی نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مداح سرائی کی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے لیکچرار اور صدر شعبہ علوم اسلامیہ ڈاکٹر حافظ محمد اصغر جاوید الازہری کے ہاتھ پر 23 اکتوبر 2009ء کو نماز جمعۃ المبارک کے بعد جامع مسجد جمال، محلہ اسلام نگر میں ایک مسیحی فیملی کے چھ افراد نے اسلام قبول کیا۔
سپين کے خود مختار علاقہ کاتالونيا کے صدر Jose-Lluis اور ديگر اعليٰ حکومتي عہديداروں نے 22 اکتوبر کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر کاتالونيا کا وزٹ کيا۔ يہ وزٹ کاتالونيا ميں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا پر منعقدہ تقريب Open Droor Session کے افتتاح کے سلسلہ ميں تھا۔ اس موقع پر وفد کے اعزاز ميں خصوصي تقريب کا اہتمام کيا گيا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن عالم اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور اسی حوالے سے ایک علیحدہ منہاج مصالحتی کونسل بھی قائم کی گئی ہے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ ابو آدم احمد الشیرازی، سیکرٹری ممبرشپ فرحان الصبح، سینئر رکن محمد اقبال (نیلسن) نے مورخہ 21 اکتوبر بروز بدھ مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور وزٹ کیلئے مرکزی سیکرٹریٹ تشریف لائے تو ان کا نظامت امور خارجہ کے سٹاف ممبران نے پرتپاک استقبال کیا۔
ماہ رمضان المبارک کے ماہ مقدس میں منہاج القرآن کوریا کے زیراہتمام سووان اسلامک سنٹر میں رفقاء واراکین کیلئے دو روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں رفقاء و اراکین نے شرکت کی۔ تربیتی کیمپ کے پہلے روز مرکزی ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے پاکستان سے ٹیلیفونک خطاب کیا۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں 19 اکتوبر 2009ء کو ’’سکالرز کے لیے راہنما اصول‘‘ کے موضوع پر توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ معروف ماہر تعلیم، دانشور، محقق، پنجاب یونیورسٹی کے سابق ڈین اور کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے سابق پرنسپل ڈاکٹر ظہور احمد اظہر نے یہ توسیعی لیکچر دیا۔
تحريک منہاج القرآن کا 28 واں یوم تاسیس مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں 17 اکتوبر 2009ء کو منایا گیا۔ يوم تاسیس کي تقريب میں مرکزی قائدین، وابستگان اور رفقاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کی صدارت ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔
تحریک منہاج القرآن کا 28 واں یوم تاسیس دنیا بھر کی طرح فرانس میں بھی روایتی پروقار انداز میں منایا گیا۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام یوم تاسیس کی تقریب منعقد کی گئی۔
تحريک منہاج القرآن کي مرکزي نظامت بين المذاہب رواداري کے وفد نے ہندو برادري کے مذہبي تہوار ديوالي ميں شرکت کي۔ 17 اکتوبر 2009ء کو لاہور کے شری کرشنا مندر راوی روڈ پر متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان نے ديوالي کي تقريب ميں منہاج القرآن کے وفد کو خصوصي طور پر مدعو کيا تھا۔
گلوبل مشن اویئرنیس کے 8 احباب کے امریکی عیسائی وفد نے لیٹف ہٹلینڈ کی قیادت (صدارت) میں 16 اکتوبر 2009ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے تحت مورخہ 14 ,15 اکتوبر 2009ء دو روزہ تنظیمی و تربیتی دورہ کیا گیا۔ اس دوران ڈسکہ، سیالکوٹ، اور سنمبڑیال کا دورہ کیا گیا۔ جس میں مرکز کی جانب سے فاطمہ مشہدی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ، ساجدہ صادق مرکزی نائب ناظمہ ویمن لیگ، اور انیلہ الیاس ڈوگر مرکزی ناظمہ تربیت نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.