سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر قائم گوشۂ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺ اور بڑی گیارہویں شریف کا روحانی اجتماع 5 نومبر 2022ء کو منعقد ہوا۔ نماز عشاء کے بعد اس پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا اور کالج آف شریعہ کی بزم منہاج کے ممبران نے گوشۂ درود کے اجتماعی وظائف پڑھائے۔
تحریک منہاج القرآن ہزارہ زون کی زونل کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس زین ھوٹل مانسہرہ میں مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ جس میں نائب ناظم تنظیمات ہزارہ زون پروفیسر جاویدالقادری، غلام سرور لالہ مغل سیکرٹری فنانس پاکستان عوامی تحریک ہزارہ زون، ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن مانسہرہ پروفیسر امجد اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
پاکستان کلچرل ایسوسی ایشن منہاج ویلفیئر اینڈ انٹیگریشن کے سربراہ اعجاز اعوان نے نوارا پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا اور اہلکاروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے نوارا پولیس اسٹیشن کی سربراہ کے ساتھ ملاقات میں پاکستانی کمیونٹی معاملات اور دیگر موضوعات بات کی۔ انہوں اہلکاروں کو اعزازی شیلڈز اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا تحفہ بھی پیش کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت، عمران خان اور ان کی جماعت کے دیگر زخمی رہنماؤں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا
منہاج القرآن اسلامک سنٹر فرینکفرٹ جرمنی کے ڈائریکٹر علامہ سید فرحت حسین شاہ کی والدہ محترمہ کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ مرحومہ کی نماز جنازہ دھنی، ڈنگہ روڈ، کھاریاں ضلع گجرات میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری کے ہمراہ مرکزی وفد نے شرکت کی۔
عالم اسلام کے معروف اسلامی سکالر میلان اٹلی کی جامع مسجد الواحد کے امام اور صدر مسلم کمیونٹی کوریز اٹلی یحییٰ سرجیو نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر مسلمان قرآن اور تاجدار کائنات ﷺ کی حقیقی تعلیمات کی سیرت طیبہ سے اپنا تعلق مستحکم بنائے، یہی فلاح کا راستہ اور صراط مستقیم ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام جنوبی افریقہ کے مشرقی صوبے کوازولوناتال میں 23 اکتوبر 2022ء بروز اتوار بعدنمازِ مغرب علامہ طاہر رفیق نقسبندی منہاجین کی رہائش گاہ پر جشنِ میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ضیافتِ میلاد کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقاء، دوست احباب، تحریکی فیملیزاورپاکستانی کمیونٹی کے افراد شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے زیراہتمام 2 نومبر 2022ء کو سالانہ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر علی وقار قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ ڈاکٹر علی وقار قادری کا کہنا تھا کہ ہم نے اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے جو پہلا تعلق بنانا ہے وہ عقل و شعور کا تعلق ہے۔
حریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما، منہاج ٹی وی کے ڈائریکٹر احسن ارشاد کے والد گرامی ارشاد احمد بُٹر کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ارشاد احمد بُٹر ایک خوش فکر ماہر تعلیم، استاد کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھے جائینگے۔ مرحوم نے بحثیت شفیق باپ اپنی اولاد اور بطور استاد اپنے شاگردوں کی بہترین تربیت کی۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، چیئرمین آغوش کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے اعزاز میں آغوش کمپلیکس میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب کا اہتمام آغوش کمپلیکس کے بچوں اور ذمہ داران کی طرف سے کیا گیا تھا۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل بھمبر کے زیراہتمام دوسری سالانہ میلاد کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں علامہ جمیل احمد زاہد قادری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر میلاد کانفرنس میں عتیق برسالوی، علامہ شوکت (صدر جماعت اہلسنت آزاد کشمیر)، DSP ملک احسان، علمائے کرام، پروفیسرز و اساتذہ، تاجر برادری اور عاشقانِ مصطفیٰ (مرد و خواتین) نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
معروف معالج کنگ ایڈورڈ کالج کے سابق وائس چانسلر، تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق ڈاکٹر ممتاز الحسن کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب (ختم قل خوانی) کا انعقاد جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں انعقاد کیا گیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی دعا فرمائی۔ </p> <p>چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں، رفقاء اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ میرا ڈاکٹر ممتاز الحسن (مرحوم) سے تعلق 1980 سے ہے۔
آستانہ عالیہ چشتیہ آباد کامونکی شریف میں حضور سیدنا امامِ حسین علیہ السلام و خواجگانِ چشت کے 99ویں سالانہ عُرس مبارک کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ اللہ کے ولی اللہ تعالیٰ اور اس کی مخلوق دونوں کے انتہائی قریب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوفیائے کرام اپنے اعلیٰ اخلاق، روحانی تربیت، اتباعِ قرآن و سنت اور معرفتِ الٰہی کی وجہ سے حیاتِ ظاہری میں رشد و ہدایت کا مظہر ہوتے ہیں۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا ڈائریکٹوریٹ آف فارن افیئرز کے زیراہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے کے تنظیمی ذمہ داران، سکالرز، فورمز کے عہدیداران، Ecs ، RCCs اور LECs کے تمام نمائندگان کے لیے ورچوئل ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا گیا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی مقصد کی طرف سفر کرنا، ترقی کرنا، کچھ جاننے کی جستجو کرنا اور Self-Respect اللہ پاک نے ہر شخص کی فطرت میں رکھی ہے۔ روزمرہ کے مسائل کی وجہ سے ایک بڑا مقصدِ حیات ہماری زندگیوں سے ختم ہوجاتا ہے اور ہم چھوٹے موٹے کمپٹیشنز میں مصروف ہو جاتے ہیں۔
بزم منہاج کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز (سیشن 23-2022ء) کے زیراہتمام بین الفصول سلسلہء أدبی مقابلہ جات میں دوسرے روز أدبی مقابلہ عربی تقریر (بعنوان أھمیۃ اتباع السیرۃ النبویۃ فی ھذا العصر) منعقد ہوا، جس میں ہر کلاس سے ایک طالبعلم نے اپنی کلاس کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.