سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیراہتمام مدینۃ الزھراء بریڈ فورڈ میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام، منہاج القران کے کارکنان و وابستگان کے علاوہ مقامی کمیونٹی کے معززین خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیر اہتمام 17جون بروز جمعہ بعد نماز عشاء شہدائے ماڈل ٹاؤن کے لئے دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی ڈائریکٹر منہاج القرآن ہانگ کانگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 17 جون 2014 کو بیگناہ کارکنوں کا خون کیا گیا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا ظلم اور سیاہ ترین باب ہے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہیدہ تنزیلہ امجد شہید کی بیٹی بسمہ امجد نے اپنی والدہ کی 8ویں برسی کے موقع پر چیف جسٹس سپریم کورٹ کے نام کھلے خط میں کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس آف سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے میرے سر پر ہاتھ رکھ کر کہا تھا آپ اپنی والدہ کا تعلیم حاصل کرنے والا خواب پورا کریں انصاف آپ کو ہم دیں گے۔ ان کے اس دست شفقت سے میری انصاف ملنے کی امید قائم ہو گئی تھی اور میں نے ساری توجہ تعلیم پر مرکوز کر لی تھی۔
تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور رہنماؤں کے وفد نے سانحہ ماڈل ٹاون کی 8ویں برسی کے موقع پر شہدائے ماڈل ٹاؤن کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے شہدائے ماڈل ٹاؤن تنزیلہ امجد شہید اور شازیہ مرتضیٰ شہید کی قبروں پر حاضری دی۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے چادریں چڑھائیں اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کی دعا کی۔ وفد میں راجہ زاہد محمود قادری، شہزاد رسول قادری، حاجی محمد اسحاق، طیب ضیاء، چودھری امجد حسین، طارق الطاف، محمد قیصر، رانا محمد عتیق اور دیگر بھی شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرکزی نائب صدر بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان اور قائدین کے ہمراہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کی یادگار پر حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے یادگار شہدائے ماڈل ٹاون پر پھول رکھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شہداء کی یادگار پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے بھی گلدستے رکھے اور شہدائے کے لیے بلندی درجات کی دعا بھی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گے اور ایک دن معصوم کارکنوں کے قاتل کیفر کردار کو پہنچیں گے۔
منہاج القرآن والسال برطانیہ کے زیراہتمام شہداء ماڈل ٹاؤن کی یاد میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈائریکٹر امور خارجہ منہاج القرآن انٹرنیشنل جی ایم ملک مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل والسل ڈاکٹر علی اکبر قادری نے پروگرام کی کمپئرنگ کی۔ اس موقع پر جی ایم ملک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کی یاد میں دعائیہ تقریب منعقد کرنے کا مقصد شہداء کی قربانیوں کو ناصرف یاد کرنا بلکہ ان کے انصاف کے لیے آواز بلند کرنا بھی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام جامع المصطفیٰ میسی ساگا میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کی یاد میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے صدر کامران رشید، نائب صدر غلام سرور، منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے مذہبی امور کے ڈائریکٹر علامہ احمد اعوان، منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان اور فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام شہدائے ماڈل کی 8ویں برسی کے موقع پر تعزیتی محفل کا اہتمام ریندی مرکز پر کیا گیا، جس میں علامہ محمد نواز ہزاروی ڈائریکٹر منہاج القرآن سنٹر ریندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ماڈل کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ دعائیہ تقریب میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔
پاک گیریژن کالج ننکانہ صاحب کے پرنسپل چوہدری محمد یٰسین کی قیادت میں اساتذہ کرام کے وفد نے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے وفد کو تحریک منہاج القرآن کے تعلیمی، فلاحی اور تربیتی پروجیکٹس کے حوالے سے معلومات دیں اور کہا کہ ریاست مدینہ کے ماڈل پر مصطفوی معاشرہ کے قیام کے لئے اساتذہ، علماء و مشائخ، میڈیا اور والدین کا کردار اہم ہے۔
بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے سینئر رہنما، ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد کے والد چوہدری محمد سلیم مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش و مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق دے۔
تحریک منہاج القرآن کے سینئر راہنماء، ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد کے والد چوہدری محمد سلیم (مرحوم) اور تحریک منہاج القرآن کے سینئر راہنماء حاجی منظور حسین مشہدی کے بھائی غلام سرور (مرحوم) کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی (قل خوانی) کی محفل جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوئی۔ دعائیہ تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرحومین کی بخشش، مغفرت، درجات کی بلندی اور پسمانگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
صدر منہاج القرآن لاہور رانا نفیس حسین نے تحریک منہاج القرآن لاہور پی پی 165 کے ناظم ملک امجد قادری کے بیٹے فہد امجد کی دعوت ولیمہ میں وفد کے ساتھ شرکت کی۔ وفد میں صدر پاکستان عوامی تحریک لاہور ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری، سئنیر نائب صدر منہاج القرآن لاہور پروفیسر ذوالفقار علی، ناظم لاہور میاں ممتاز حسین، افضل بھٹی اور دیگر بھی شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل گنما سنٹر میں 27ویں تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں علامہ محمود احمد مسعود نے ’’فداك ابي وامي يا رسول الله‘‘ کے موضوع پر آن لائن خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ محبت رسول ﷺ ہی ایمان کا اصل سرمایہ ہے۔ امت مسلمہ کے روح ابدان میں جب تک محبت مصطفیٰ ﷺ کا خمیر زندہ ہے تو اس وقت تک مسلمانوں کو کوئی طاقت ایمانی شکست نہیں دے سکتی۔
تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر ایڈمن مرکزی سیکرٹریٹ محمد جواد حامد کے والد گرامی چودھری محمد سلیم رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ان کی نماز جنازہ 12 جون 2022ء بروز اتوار بعد از نمازِ عصر ساڑھے 5 بجے جامع شیخ الاسلام (ماڈل ٹاؤن لاہور) میں ادا کی جائے گی۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مرکزی مجلس شوریٰ و مجلس نمائندگان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصطفوی معاشرہ کی تشکیل ہی مصطفوی انقلاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ دعوت، تعلیم اور تربیت کا فروغ اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا راستہ ہے، اس لیے تعلیم، کردار سازی اور اخلاقی اقدار کو فروغ دیکر تنگ نظری اور متعصبانہ رویوں کو بدلنا ہو گا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے خصوصی خطاب میں جملہ تنظیمات و فورمز بشمول پاکستان عوامی تحریک کو آئندہ 5 سال میں ملک بھر میں 25 ہزار ’’مراکز علم‘‘ قائم کرنے کا ہدف دیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.